بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کی اچھی تصاویر لینے کے چکر میں فوٹوگرافر کا انہیں دھکا لگ گیا۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کی اچھی تصاویر لینے کے چکر میں فوٹوگرافر کا انہیں دھکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان ممبئی میں فلم سیٹ سے نکل کر گھر کے لئے روانہ ہورہی تھیں کہ اس دوران فوٹوگرافرس نے انہیں گھیر لیا جن میں سے ایک فوٹوگرافر کی اداکارہ کو ٹکر لگی، خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ فوٹوگرافر نے جان بوجھ کر سارہ کو دھکا دیا یا پھر یہ حادثاتی طور پر پیش آیا تاہم اس موقع پر اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور بغیر تصاویر بنوائے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔سارہ علی ہمیشہ سے فوٹوگرافرس کی عزت کرتی آئی ہیں، کسی بھی موقع پر اداکارہ نے تصاویر بنوانے اور اس دوران پوز دینے کی فرمائش بھی مسترد نہیں کی لیکن اس بار وہ شدید غصہ میں نظر آئیں اور اس واقعہ کے بعد فوراً اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔