Inquilab Logo

امیتابھ بچن کے ساتھ اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی یوگیتا بالی آج گمنام ہیں

Updated: August 13, 2021, 1:11 PM IST | Agency | Mumbai

وقت کے ساتھ بہت کچھ تبدیل ہوجاتا ہے۔ کل کا ستارہ آج اندھیرےمیں کھو جاتا ہے۔ بالی ووڈ میں بھی ایسے ستاروں کی بھرمار ہے جو کبھی کامیابی کی بلندی پرتھے تو آج بالی ووڈ کی چمک – دمک اور گلیمرس زندگی سے دور ہو گئے ہیں۔ ایسے اداکاروں میں یوگتا بالی بھی شامل ہیں

Yogeeta Bali .Picture:INN
یوگیتا بالی ۔تصویر :آئی این این

وقت کے ساتھ بہت کچھ تبدیل ہوجاتا ہے۔ کل کا ستارہ آج اندھیرےمیں کھو جاتا ہے۔ بالی ووڈ میں بھی ایسے ستاروں کی بھرمار ہے جو کبھی کامیابی کی بلندی پرتھے تو آج بالی ووڈ کی چمک – دمک اور گلیمرس زندگی سے دور ہو گئے ہیں۔ ایسے اداکاروں میں یوگتا بالی بھی شامل ہیں ۔بالی ووڈمیں اپنے فلمی کریئر کے دوران امیتابھ کے ساتھ فلمی سفر شروع کرنےکے علاوہ ، کشور کمار اور پھر متھن چکر ورتی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیروئن یوگیتا بالی آج گمنامی کے اندھیرے میں کھو گئی ہیں۔ انہوں نے امیتابھ بچن، راجیش کھنہ، دیو آنند سے لے کر سنیل دت کے ساتھ تک فلموں میں کام کرنے والی یہ ہیروئن آج فلمی دنیا سے دور ہو گئی ہے۔ 
 یوگیتا بالی کی پیدائش ممبئی میں ۱۳؍اگست ۱۹۵۲ء کو ایک پنجابی خاندان میں ہوئی تھی۔ شمی کپور کی بیوی گیتا بالی کی بھانجی یوگتا بالی آج بھلے ہی سب سے کٹ گئی ہیں لیکن کبھی ان کا جلوہ تھا۔ جلوہ بھی ایسا کہ کشور کمار جیسے بڑے گلوکار بھی ان کے حسن کے دام میں گرفتار رہے، شادی ہوئی پھر طلاق بھی ہوگئی۔ اس کے بعد یوگتا بالی نے متھن چکر ورتی کے ساتھ اپنا گھر بسا لیا اور فلمی دنیا سے دور ہو گئیں۔ تاہم، انہوں نے لیڈ رول کے بجائے سپورٹنگ رول میں ہی اپنی شناخت بنائی۔ یوگیتا بالی کو ان فلموں میں  زیادہ دیکھا گیا جن میں ٹاپ کی ہیروئنوں نے کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کے ابتدائی دور کی فلم ’پروانہ‘(۱۹۷۱ء)آج اس لئے یاد کی جاتی ہے کہ اس میں امیتابھ بچن نے منفی کردار ادا کیا تھا، اس میں یوگیتا کے ہیرو نوین نشچل تھے جن پر فلمایا ہوا ایک گانا کافی مقبول ہوا تھا۔
 اسی سال فلم ’میم صاحب‘(۱۹۷۱ء) آئی۔ یہ ایک سسپنس تھریلر تھی، جس میں یوگیتا بالی کےہیرو ونود کھنہ تھے۔’سمجھوتہ(۱۹۷۳ء)میںان کے ہیرو ابھرتے ہوئے اداکار انل دھون تھے، تو اسی سال ’بنارسی بابو‘ میں وہ سدا بہار دیو آنند کی ہیروئن کے طور پر نظر آئیں۔ اس میں دیوآنند کاڈبل رول تھا اور دوسری ہیروئن راکھیتھیں۔ اس کے باوجود یوگیتا بالی کے کریئر کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔ ’ناگن‘ (۱۹۷۶ء)میں فنکاروں کی بھیڑ میں وہ بھی تھیں، تو’چرترہین‘ (سنجیو کمار، – شرمیلا ٹیگور)،اجنبی‘(راجیش کھنہ، – زینت امان) میں انہوں نے چھوٹے رول کئے۔’چچا بھتیجا‘ (۱۹۷۷ء) میں انہیں رندھیر کپور تو’جنتا حولدار (۱۹۷۹ء) میں یوگیتا بالی کو راجیش کھنہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، لیکن اس وقت تک راجیش کھنہ کا دور دم توڑ رہا تھا، یہی نہیں ان کا دور تقریبا ًختم ہی ہو چکا تھا کہنا زیادہ صحیح ہو گا۔
  آر کے بینر کی ’بیوی او بیوی‘(۱۹۸۱ء)میں یوگتا بالی کو سنجیو کمار کے ساتھ کامیڈی کرنے کا موقع ملا، لیکن لیڈ ہیرو رندھیر کپور، ہیروئن پونم ڈھلوں اور ڈبل رول میں سنجیو کمار کے ہوتے ہوئے یوگیتا بالی پر کسی کا دھیان نہیں گیا۔’لیلیٰ‘(۱۹۸۴ء)میں یوگیتا بالی سنیل دت کی بیوی اور انل کپور کی ماں کے رول میں نظر آئیں۔ تاہم (۱۹۷۹ء) میں متھن چکرورتی سے شادی کے بعد یوگیتا بالی نے فلموں میں کام کرنا کم کر دیا تھا۔ یوگیتا بالی نے ۱۹۸۹ءمیں فلم ’آخری بدلہ‘ میں متھن چکرورتی کے ساتھ کام کیا، اس کے بعد انہوں نے کوئی فلم نہیں کی۔
  یوگیتا بالی نے۱۹۷۶ءمیں بالی ووڈ کے مقبول گلوکار اور اداکار رہے کشور کمار سے شادی کی اور ان کی تیسری بیوی بنیں۔ لیکن، ان کی شادی۱۹۷۸ءمیں ٹوٹ گئی۔ کشور کمار نے یوگیتا کو اپنی سالگرہ (۴؍ اگست) کے موقع پر طلاق دیا تھا۔ کشور کمار سے طلاق لینے کے ایک سال بعد۱۹۷۹ء میں انہوں نے بالی ووڈ ایکٹر متھن چکرورتی سے شادی کی اوران کی دوسری بیوی بنیں۔متھن چکرورتی تب تک اپنی پہلی بیوی سے طلاق دے کر الگ ہو چکے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK