شادی بیاہ کا موقع ہو یا سالگرہ کی تقریب، اکثر ایک جیسا تحفہ دیا جاتا ہے۔ حالانکہ تحفہ سامنے والی کی پسند اور دلچسپی کے مطابق دینا چاہئے۔ یہاں چند گفٹ آئیڈیاز کے بارے میں بتایا جار ہا ہے جو آپ کو آئندہ کسی اپنے کو تحفہ دینے میں مدد فراہم کریگا
EPAPER
Updated: Aug 5, 2025, 5:41 PM IST | Tamanna Khan
شادی بیاہ کا موقع ہو یا سالگرہ کی تقریب، اکثر ایک جیسا تحفہ دیا جاتا ہے۔ حالانکہ تحفہ سامنے والی کی پسند اور دلچسپی کے مطابق دینا چاہئے۔ یہاں چند گفٹ آئیڈیاز کے بارے میں بتایا جار ہا ہے جو آپ کو آئندہ کسی اپنے کو تحفہ دینے میں مدد فراہم کریگا
(۱)سبسکرپشن
اپنوں کے خاص موقع پر آپ انہیں کوئی سبسکرپشن گفٹ دے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر انہیں پڑھنے لکھنے کا شوق ہیں تو آپ ۶؍ مہینے یا ایک سال کیلئے ان کا پسندیدہ اخبار یا رسالہ ان کیلئے سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ یہ تحفہ طویل عرصے تک انہیں خوشی دے گا۔
(۲)پھول
اپنے کسی عزیز کو خاص موقع پر مسکراتا دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں رنگ برنگے پھولوں کا گلدستہ تحفے میں دیں۔ علی الصباح گلدستہ ان کے گھر پر بھجوا دیں، پھر دیکھئے کیسے ان کے چہرے پر پیاری سی مسکراہٹ آتی ہے جو یقیناً دن بھر قائم رہے گی۔
(۳)ٹریول ٹرپ
گھومنے کے شوقین دوست کیلئے کسی نئی جگہ کی ٹرپ بک کریں۔ آپ کی جیب جتنا خرچ کرنے کی اجازت دے اس حساب سے پلاننگ کریں۔ یہ آپ کے دوست کیلئے بہترین تحفہ ثابت ہوگا۔
(۴)ایڈونچر اسپورٹس کا حصہ
اگر آپ کے کسی عزیز کو ایڈونچر اسپورٹس میں دلچسپی ہیں تو آپ انہیں چند یاددگار لمحے گزارنے کا موقع فراہم کرسکتے ہیں۔ جیسے کہ آپ انہیں کسی خاص موقع پر پیرا گلائیڈنگ، اسکائی ڈائیونگ، ریفٹنگ جیسے کھیلوں کا حصہ بنانے کی سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔
(۵)پودے
ہر کسی کو پودوں سے محبّت ہوتی ہے۔ آپ اپنے کسی عزیز کے خاص موقع پر انہیں ہرے بھرے پودے تحفے میں دے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ پودا ایسا ہونا چاہئے جو گھر کے صحن یا بالکونی میں بآسانی لگایا جاسکے۔ یہ پودا ہمیشہ انہیں آپ کی یاد دلائے گا۔
(۶)ڈونیشن
آپ کے دوست کسی سماجی یا تعلیمی تنظیم سے جڑے ہیں تو ان کے خاص دن پر آپ اس تنظیم کو ڈونیشن دے کر انہیں خراجِ تحسین پیش کر سکتے ہیں۔ ڈونیشن کے طور پر کوئی سامان دیا جاسکتا ہے۔