Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۰۲۶ءکے دوسرے نصف میں سچی کہانیوں پر مبنی کئی بڑی فلمیں، سلمان خان سے سنی دیول تک کی فلمیں شامل

Updated: Aug 18, 2026, 9:19 PM IST | Abdul Kareem

۲۰۲۶ء کا دوسرا نصف  ہندوستانی سنیما کے لیے خاص رہنے والا ہے۔ اس دوران کئی ایسی فلمیں بڑے پردے پر آنے والی ہیں جو سچی واقعات، تاریخی لمحات، قومی جدوجہد اور غیر معمولی شخصیات کی زندگیوں سے متاثر ہیں۔ان فلموں میں فوجی آپریشنز، قانونی لڑائیاں، لوک فن، آزادی کی تحریک، ہندوستان کے پہلے عام انتخابات اور تقسیمِ ہند جیسے اہم موضوعات کو پیش کیا جائے گا۔ کئی بڑے اداکار ان حقیقی اور متاثر کن کرداروں کو پردے پر زندہ کرتے نظر آئیں گے۔(تصاویر:آئی این این)

X
سلمان خان اور چترانگدا سنگھ ’’ماتربھومی‘‘
سلمان خان اور چترانگدا سنگھ فلم ’’ماتربھومی‘‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ حب الوطنی پر مبنی ایکشن ڈراما ۲۱۔۲۰۲۰ء کے ہند-چین سرحدی تنازع، خاص طور پر گلوان وادی کے واقعہ سے متاثر بتایا گیا ہے۔ فلم میں ہندوستانی فوجیوں کی بہادری، قربانی اور حوصلے کو مرکزی موضوع بنایا گیا ہے۔ سلمان خان ایک بار پھر ایک مضبوط حب الوطنی پر مبنی کردار میں دکھائی دیں گے، جبکہ چترانگدا سنگھ بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

1/8

شردھا کپور اور رندیپ ہڈا’’ایٹھا‘‘
شردھا کپور اور رندیپ ہڈا فلم ’’ایٹھا‘ ‘ میں مشہور مراٹھی لاؤنی فنکارہ  وٹابائی نارائن گاؤںکر کی متاثر کن کہانی پیش کریں گے۔فلم میں ان کی جدوجہد، کامیابی اور مہاراشٹر کی لوک فن کی دنیا میں ان کے اہم کردار کو دکھایا جائے گا۔ وٹابائی نے لاؤنی کو ایک بڑے ثقافتی پلیٹ فارم تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

2/8

مہیر آہوجا اور سدھارتھ ’’آپریشن سفید ساگر‘‘
مہیر آہوجا، سدھارتھ، ابھی ورما اور جمی شیرگل  کی اداکاری سے سجی’’آپریشن سفید ساگر‘‘ کارگل جنگ کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے تاریخی کردار پر مبنی ہے۔فلم میں ہندوستانی فضائیہ کے جوانوں کی  حکمتِ عملی، بہادری اور قربانی  کو نمایاں کیا جائے گا اور یہ ان فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرے گی جنہوں نے کارگل جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔

3/8

سائی ایم مانجریکر اور نکھل سدھارتھ’’ دی انڈیا ہاؤس‘‘
سائی ایم مانجریکر اور نکھل سدھارتھ کی فلم ’’دی انڈیا ہاؤس‘‘ آزادی سے قبل کے حقیقی واقعات سے متاثر ہے۔فلم تاریخی  انڈیا ہاؤس، لندن  اور انقلابیوں سے جڑی کہانی پیش کرے گی۔ یہ وہ دور تھا جب بیرونِ ملک مقیم کئی ہندوستانی انقلابی برطانوی حکومت کے خلاف آزادی کی جدوجہد میں سرگرم تھے۔ فلم کو  رام چرن  پیش کر رہے ہیں۔

4/8

سیف علی خان اور پرتیک گاندھی ’’ہم ہندوستانی‘‘
سیف علی خان اور پرتیک گاندھی کی فلم  ’’ہم ہندوستانی‘‘ میں ہندوستان کے پہلے عام انتخابات  کی کہانی پیش کریں گے۔یہ فلم ان گمنام افراد اور اہلکاروں کی کوششوں کو اجاگر کرے گی جنہوں نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوری انتخابی مشق کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

5/8

راج کمار راؤ اور وامیقا گبی  ’’پرہار‘‘
راج کمار راؤ اور وامیقا گبی کی فلم ’’پرہار‘‘ میں معروف سرکاری وکیل  اجول نکم کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم ۲۰۰۸ء کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں اور اجمل قصاب کے مقدمے  سے جڑے حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔ کہانی میں دہشت گرد حملوں کے بعد انصاف کی جنگ اور قانونی نظام کے کردار کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔

6/8

علی فضل اور سنی دیول ’’بٹوارہ۱۹۴۷ء‘‘
علی فضل اور سنی دیول اور راج کمار سنتوشی  کی فلم ’’بٹوارہ۱۹۴۷ء‘‘میں ساتھ نظر آئیں گے۔فلم  تقسیمِ ہند  کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ اس میں بچھڑتے خاندانوں، فرقہ وارانہ کشیدگی، ہجرت، درد اور انسانی رشتوں کو جذباتی انداز میں پیش کیا جائے گا۔

7/8

موہت رائنا اور پریا منی’’ انڈو-امریکن فلم‘‘
موہت رائنا اور پریا منی ایک انڈو-امریکن فلم میں نظر آئیں گے۔یہ فلم ایک مہاجر ہندوستانی خاندان کی حقیقی کہانی  سے متاثر بتائی جاتی ہے۔ کہانی بیرونِ ملک نئی زندگی شروع کرنے، اپنی شناخت برقرار رکھنے اور بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد کرنے کے جذباتی سفر کو پیش کرے گی۔

8/8

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK