ہندوستانی فوج کی بہادری، نظم و ضبط اور قومی خدمات کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ۱۵؍ جنوری کو ملک بھر میں آرمی ڈے منایا جاتا ہے۔ اس خاص موقع پر، ہم بالی ووڈ کے ان ستاروں کے بارے میں بتائیں جن کے خاندان ہندوستانی فوج سے گہرے جڑے ہوئے ہیں۔ ان اداکاروں نے حب الوطنی، نظم و ضبط اور فرض شناسی اپنے والد، ماؤں، بہن بھائیوں یا خاندان کے دیگر افراد سے سیکھی ہے۔فوج سے گہرا تعلق رکھنے والے ستاروں کی فہرست کافی لمبی ہے۔ انوشکا شرما، پرینکا چوپڑا، لارا دتہ، پریتی زنٹا، گل پناگ، نمرت کور کے علاوہ کئی ٹی وی اسٹارز بھی شامل ہیں۔ ان میں سے بہت سے ستاروں نے بچپن سے ہی آرمی اسکولوں میں تعلیم حاصل کی اور فوجی زندگی کی سادگی اور نظم و ضبط کو قریب سے دیکھا۔تصاویر:آئی این این ، انسٹاگرام
انوشکا شرما کے والد اجے کمار شرما فوج میں کرنل تھے۔ وہ ۱۹۹۹ء کی کارگل جنگ میں لڑے تھے۔ انوشکا نے بنگلورو کے آرمی پبلک اسکول میں تعلیم حاصل کی۔
اداکارہ لارا دتہ سابق ونگ کمانڈر ایل کے دتہ کی بیٹی ہیں۔ ان کی بہن چیرل دتہ نے بھی ہندوستانی فضائیہ میں خدمات انجام دی ہیں۔ لارا اکثر اپنے والد کی بہادری کا ذکر کرتی ہیں۔
پریتی زنٹا کے والد درگانند زنٹا ہندوستانی فوج میں افسر تھے۔ پریتی کی عمر صرف۱۳؍ سال تھی جب ان کے والد قوم کی خدمت میں شہید ہو گئے۔
گل پناگ کے والد ہرچرنجیت سنگھ پناگ فوج میں لیفٹیننٹ جنرل تھے اور انہیں متعدد تمغوں سے نوازا گیا تھا۔ گل نے اپنے فوجی پس منظر سے نظم و ضبط بھی سیکھا۔
نمرت کور کے والد میجر بھوپندر سنگھ ۴۴؍ سال کی عمر میں کشمیر کے ویریناگ میں کشمیری علیحدگی پسندوں کے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
پرینکا چوپڑہ کے والدین دونوں ہندوستانی فوج میں ڈاکٹر تھے۔ ان کے والد ڈاکٹر اشوک چوپڑہ اور والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑہ نے سرحد پر خدمات انجام دیں۔
اداکار اکشے کمار بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ان کے والد ہری اوم بھاٹیہ ہندوستانی فوج میں سپاہی تھے اور امرتسر رجمنٹ میں خدمات انجام دیتے تھے۔ اکشے نے اپنے والد سے نظم و ضبط سیکھا۔
سیلینا جیٹلی کے والد ایک کرنل تھے، ان کی والدہ آرمی نرس تھیں اور ان کا بھائی بھی فوج سے وابستہ تھا۔
دشا پٹانی کی بہن، خوشبو پٹانی، ہندوستانی فوج میں لیفٹیننٹ ہیں۔ اس کے والد جگدیش سنگھ پٹانی ایک پولیس افسر ہیں۔
رن وجے سنگھا کا فوج سے گہرا تعلق ہے۔ ان کے خاندان کی چھ نسلیں فوج میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ان کے والد اقبال سنگھ سنگھا آرمی میں تھے اور ان کے بھائی ہرمن جیت سنگھ سنگھا نیوی میں ہیں۔