• Thu, 26 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انل امبانی کے بُرے دن شروع ؟ ای ڈی نے ۳؍ ہزار کروڑ کا عالیشان مکان قرق کرلیا

Updated: February 26, 2026, 9:59 AM IST | Agency | Mumbai

مشہور صنعتکار انل امبانی کے بُرے دن باقاعدہ شروع ہو گئے ہیں کیوں کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یعنی ای ڈی نے ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں واقع ان کی رہائش گاہ ’ابوڈ‘ کو منی لانڈرنگ کے قانون کے تحت قرق کرلیا ہے۔

Anil Ambani.Photo:INN
انل امبانی۔ تصویر:آئی این این
مشہور صنعتکار انل امبانی کے بُرے دن باقاعدہ شروع ہو گئے ہیں کیوں کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یعنی ای ڈی نے ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں  واقع ان کی  رہائش گاہ ’ابوڈ‘ کو منی لانڈرنگ کے قانون کے تحت  قرق کرلیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق اس جائیداد کی مالیت تقریباً ۳؍ہزار ۷۱۶؍ کروڑ روپے ہے۔اس سے پہلے ای ڈی امبانی کی تقریباً ۴۷۳؍ کروڑ روپے مالیت کی دیگر جائیدادیں بھی  ضبط کر چکی ہے۔یہ کارروائی سی بی آئی کی درج ایف آئی آر کی بنیاد پر جاری تحقیقات کا حصہ ہے، جس میں ریلائنس کمیونی کیشن  (آر کام)، انیل امبانی اور دیگر کے خلاف آئی پی سی فریب دہی کی مختلف  دفعات اور بدعنوانی روک تھام قانون کی متعلقہ دفعات عائد کی گئی ہیں۔
 
 
ای ڈی کے بیان کے مطابق آر کوم اور اس کی گروپ کمپنیوں نے ملکی و غیر ملکی قرض دہندگان سے قرض حاصل کئے تھے، جن کی کل بقایا رقم تقریباً ۴۰؍ ہزار کروڑ روپے سے زائد ہے۔  تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پالی ہِل کی یہ جائیداد دیگر اثاثوں کے ساتھ ایک نجی فیملی ٹرسٹ میں منتقل کردی گئی ہیں جس سے بظاہر یہ تاثر دیا گیا کہ انیل امبانی کا اس سے براہِ راست تعلق نہیں ہے۔
 
 
ایجنسی کا الزام ہے کہ اس کارپوریٹ ڈھانچے کی تشکیل کا مقصد خاندانی دولت کو محفوظ رکھنا اور اسے بینکوں کی وصولی کارروائی سے بچانا تھا کیونکہ آر کوم اور اس سے وابستہ کمپنیوں کے قرض این پی اے میں تبدیل ہو چکے تھے۔ اس کے ذریعے انل امبانی نے اپنے قرض خواہوںکو دھوکہ دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جائیداد کو ٹرسٹ میں جمع کر کے اسے انیل امبانی کی ذاتی ضمانتوں اور ذمہ داریوں سے الگ دکھانے کی کوشش کی گئی جبکہ اس کا اصل فائدہ امبانی خاندان کو ہونا تھا، نہ کہ اُن سرکاری بینکوں کو جن کے قرضے ڈوب گئے۔خبر لکھے جانے تک انیل امبانی یا آر کوم کی جانب سے اس تازہ پیش رفت پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن اس کارروائی نے ان کے لئے مشکلات ضرور کھڑی کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK