• Thu, 26 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈپلوما اِن ایمرجنسی میڈیسن میںڈاکٹروفاشاہد تلوے کی شاندار کامیابی

Updated: February 26, 2026, 1:59 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

۸۳؍فیصد سےامتیازی کامیابی حاصل کی، آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویشن انٹری ٹیسٹ کی تیاری میں مصروف۔

Dr. Wafa Shahid Talway.Photo:INN
ڈاکٹر وفا شاہد تلوے- تصویر:آئی این این

رتناگیری ضلع کے کڈوئی تعلقہ کی ہونہار طالبہ ڈاکٹر وفاشاہداحمد تلوے نےممبئی سے پوسٹ گریجویشن ڈپلوما اِن ایمرجنسی میڈیسن(پی جی ڈی ای ایم ایس) کے فائنل ائیر کےامتحان میں ۸۳؍فیصد سےامیتازی کامیابی حاصل کی،ساتھ ہی ایمرجنسی کیئر اسسٹنٹ کے امتحان میں بھی ۹۱؍فیصد مارکس کئےہیں۔وہ فی الحال آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویشن انٹری ٹیسٹ کی تیاری کر رہی ہیں۔  ڈاکٹروفاتلوےنے کڈوئی کے مہاراشٹر اُردو ہائی اسکول اینڈجونیئر کالج سے ۲۰۱۶ءمیں ۹۳؍فیصد مارکس سے ایس ایس سی میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اُردومیں ۱۰۰؍میں ۹۶؍ مارکس حاصل کرکے وہ مضمون ٹاپر بھی رہیں۔

یہ بھی پڑھئے:منموہن دیسائی نے مسالا فلموں کا سلسلہ شروع کیا تھا

۲۰۱۸ءمیں اے ای کالسیکر جونیئر کالج آف سائنس، کڈوئی سے ۶۸؍ فیصد نمبرات سے ایچ ایس سی امتحان پاس کرنے کے بعد۲۰۱۹ءمیںڈاکٹر محمد اسحاق جمخانہ والا یونانی میڈیکل کالج ،ورسوا ، اندھیری میں بیچلر آف یونانی میڈیسن اینڈسرجری میں داخلہ لیا۔ ۲۰۲۵ءمیں۸۱؍فیصد سے فائنل ائیر کاامتحان پاس کیا،بعدازیں ایک سال کا انٹرن شپ مکمل کیا ۔ ڈاکٹر بننےکےبعدبھی انہوںنے پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا ۔ جنوری ۲۰۲۵ءمیںانہوںنے ہومیو بھابھا اسٹیٹ یونیورسٹی، ممبئی کے تحت لائف سپورٹرز انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس، اندھیری، ممبئی میں پی جی ڈی ای ایم ایس میں داخلہ لیا اور جنوری ۲۰۲۶ء میں ۸۳؍فیصدسے ا س امتحان میں پاس ہوئیں ۔انہیں انسٹی ٹیوٹ ٹاپر کااعزاز بھی حاصل ہے۔اسی ادارے سے ایمرجنسی کیئر اسسٹنٹ کا امتحان بھی ۹۱؍ فیصد سےکلیئر کیاہے۔

یہ بھی پڑھئے:امدادی تنظیموں کی اسرائیلی عدالت سے فلسطین میں کام پر پابندی ختم کرنے کی اپیل

بارامتی ضمنی انتخاب میں سونیترا پوار امیدوار ہوں گی
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )کی کور کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ سونیترا پوار بارامتی اسمبلی حلقے کے آئندہ ضمنی انتخاب میں پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔ پارٹی اس نشست پر بلا مقابلہ انتخاب کے امکانات بھی تلاش کرے گی۔ بارامتی اسمبلی حلقے کی مسودہ ووٹر فہرست ۱۰؍مارچ کو شائع کی جائے گی جس کے بعد کسی بھی وقت انتخابی شیڈول کے اعلان کی توقع ہے۔ آئینی دفعات کے مطابق کوئی شخص وزیر اعلیٰ یا نائب وزیر اعلیٰ اس وقت بھی بن سکتا ہے جب وہ مقننہ کا رکن نہ ہو لیکن عہدے پر برقرار رہنے کیلئے اسے حلف لینے کے ۶؍ماہ کے اندر ریاستی اسمبلی یا قانون ساز کونسل کا رکن منتخب ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اجیت پوار کےطیارہ حادثہ میں انتقال کے بعد سونیترا پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے اور اب وہ بارامتی اسمبلی حلقے کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گی۔ 

 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK