Inquilab Logo Happiest Places to Work

وجے کی انتخابی کامیابی پر اے آر رحمان، وکرم سمیت دیگر ستاروں کی مبارکباد

Updated: May 05, 2026, 2:55 PM IST | Chennai

تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی تملگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے) کی شاندار کارکردگی پر اداکار اور سیاستدان وجے کو جنوبی ہند کی فلمی دنیا کے متعدد ستاروں نے مبارکباد دی ہے۔

Thalapathy Vijay.Photo;iNN
تھلاپتی وجے۔ تصویر:آئی این این

 تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی تملگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے) کی شاندار کارکردگی پر اداکار اور سیاستدان وجے کو جنوبی ہند کی فلمی دنیا کے متعدد ستاروں نے مبارکباد دی ہے۔ اے آر رحمان، وکرم، وجے دیوراکونڈا، شیو کارتیکین، کاجل اگروال اور رام پوتھینینی جیسے فنکاروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے وجے کو نیک خواہشات پیش کیں۔
اداکاروں نے نہ صرف وجے کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی بلکہ تمل ناڈو میں نئی اور مثبت سیاست کے آغاز کی امید بھی ظاہر کی۔اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا’’تملگا ویٹری کژگم کو دلی مبارکباد! عزیز وجے، میری خواہش ہے کہ آپ بدعنوانی سے پاک، سماجی انصاف اور مساوات پر مبنی سیاست کے ساتھ تمل ناڈو کو آگے لے جائیں۔ چنئی کو فن اور خوشحالی سے بھرپور شہر بنانے کا آپ کا خواب پورا ہو۔‘‘
اداکار وکرم نے انسٹاگرام پر وجے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’مبارک ہو وجے، آج تم نے تاریخ رقم کر دی ہے۔‘‘وہیں وجے دیوراکونڈا نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا’’اور اب ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ وجے گارو کو مبارکباد۔ تمل ناڈو کے عوام کو مبارکباد جنہوں نے بڑے پیمانے پر ووٹ دے کر اپنا فیصلہ سنایا۔ نئے وزیر اعلیٰ اور تمل ناڈو کے عوام کے لیے خوشحالی اور ترقی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:میٹ گالا۲۰۲۶ء: سُدھا ریڈی نے جنوبی ہند کی دستکاری کی نمائش کی

رام پوتھینینی نے لکھا’’کبھی کبھی صرف مضبوطی سے ڈٹے رہنا پڑتا ہے۔ وجے گارو اور تمل ناڈو کے عوام کو بہت مبارکباد۔ نئی شروعات کے لیے نیک تمنائیں۔‘‘ شیو کارتیکین نے پوسٹ میں لکھا’’وجے سر کو دل سے مبارکباد۔ آپ نے عوام کے درمیان گہرا اثر قائم کیا اور پہلا انتخاب جیت لیا۔ فلم انڈسٹری سے آنے والے ایک فرد کے طور پر عوام کی خدمت کے لیے آپ کو نیک خواہشات۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:اسرائیلی ٹیلی کام نیٹ ورکس سے عالمی نگرانی کا انکشاف، نئی رپورٹ


اداکارہ کاجل اگروال نے پوسٹ میں لکھا’’آج عوام نے مکمل اعتماد کے ساتھ آپ کے عزم کی توثیق کی ہے۔ اس شاندار کامیابی پر وجے، آپ کو مبارکباد۔ یہ آپ کے وژن اور عوام کی محبت کا ثبوت ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK