ریلائنس کے ذریعہ شروع کئے گئے اس برانڈ کےاسٹورزممبئی کے کئی اہم مالز میں موجود ہیں جہاں سے کئی قسم کی اشیا خریدی جا سکتی ہیں۔
ملاڈ کے انفنیٹی مال میں واقع ازورٹ کے شاندار اسٹور کا بیرونی منظر-تصویر:آئی این این
ہندوستانی فیشن کی دنیا میں گزشتہ چند برسوں کے دوران جو تبدیلی آئی ہے، اس نے ریٹیل کے روایتی اندازکو بدل کر رکھ دیا ہے۔ بڑے شاپنگ مالز میں اب صرف کپڑے فروخت نہیں ہوتے، بلکہ ایک تجربہ بیچاجاتا ہے۔ اسی بدلتی ہوئی فضا میں ریلائنس ریٹیل نے ۲۰۲۲ءمیں ایک نیا فیشن برانڈ متعارف کرایا جس کا نام ہے ’ازورٹ‘ رکھا گیا۔ یہ برانڈ دراصل شہری نوجوان نسل کو مدنظررکھ کر تیارکیا گیا ایک جدید اور ٹرینڈ بیسڈ فیشن پلیٹ فارم ہے، جو عالمی انداز اور مقامی ذوق کے امتزاج کے ساتھ سامنے آیا۔
آغاز اور بنیاد
ازورٹ کاپہلااسٹور ستمبر۲۰۲۲ءمیں بنگلورمیں کھولا گیا۔ آغاز ہی سے اس برانڈ کو روایتی ملبوسات کی دکان کے بجائے ایک ’نیو اسٹور‘ کے طور پر پیش کیا گیا۔ مقصد یہ تھا کہ خریداری کو محض لین دین کا عمل نہ رکھا جائے بلکہ اسے ایک جدید اور ٹیکنالوجی سے جڑا ہوا تجربہ بنایا جائے۔ریلائنس ریٹیل پہلے ہی ملک میں بڑے پیمانے پر فیشن اورلائف اسٹائل اسٹورز چلا رہا تھا، لیکن ازورٹکوخاص طور پر پریمیم شہری طبقے اور جین زی صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔ یہ وہ طبقہ ہے جو فیشن کو صرف لباس نہیں بلکہ اپنی شناخت سمجھتا ہے۔
ملک میں توسیع
بنگلور میں کامیاب آغاز کے بعدازورٹ نےتیزی سے دیگر بڑےشہروں کا رخ کیا۔ دہلی، گڑگاؤں، حیدرآباد، پونے، احمد آباد اور ممبئی جیسے دیگر شہری مراکز میں اس کے اسٹور کھلتے گئے۔ چند ہی برسوں میں یہ برانڈ درجنوں اسٹورز کے ساتھ ایک ابھرتا ہوا شہری فیشن نیٹ ورک بن چکا ہے۔
کمپنی کی حکمت عملی یہ رہی کہ بڑے مالز اور پریمیم لوکیشنز کو منتخب کیا جائے، تاکہ وہی صارفین براہ راست ہدف بن سکیں جو عالمی برانڈز کی طرف رجحان رکھتے ہیں مگر مقامی متبادل بھی چاہتے ہیں۔
برانڈ کی پہچان اور انداز
ازورٹ کی بنیادی شناخت اس کا ٹرینڈ فارورڈ فیشن ہے۔ یہاں مردوں، خواتین اور بچوں کے لیے جدید ویسٹرن ویئر، فیوژن ملبوسات، آرام دہ روزمرہ لباس، پارٹی ویئر، اسیسریز اور فٹ ویئر سب ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوتے ہیں۔ ڈیزائن کے اعتبار سے اس میں عالمی فیشن کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے، لیکن قیمتوں کو مکمل طور پر بین الاقوامی برانڈز جیسا نہیں رکھا گیا، تاکہ متوسط اور اپر مڈل کلاس طبقہ بھی اسے خرید سکے۔
اس برانڈ کی ایک بڑی خصوصیت اس کے اسٹورز کا جدید طرزِ تعمیر ہے۔ اسمارٹ ٹرائل رومز، ڈیجیٹل اسکرینز، اسکین اینڈ پے سسٹم اور خودکار چیک آؤٹ جیسی سہولتیں اسے عام فیشن اسٹورز سے ممتاز بناتی ہیں۔یوں کہا جا سکتاہےکہ ازورٹ نے روایتی بازار کے ماحول میں ٹیکنالوجی کا رنگ بھرنے کی کوشش کی ہے۔
ممبئی میں اسٹور
ممبئی جیسے شہر میں، جہاں فیشن روزمرہ زندگی کا حصہ ہے، ازورٹ نےخاص توجہ دی ہے۔ یہاں اس کے متعدد اسٹور موجود ہیں، جو جدید شہری طبقے کے لیے ایک مکمل فیشن منزل بن چکے ہیں۔ ممبئی میں نمایاں مقامات جہاں اس کے اسٹور موجود ہیں میں بوریولی کا اسکائی سٹی مال،ملاڈ لنک روڈ پر واقع انفنیٹی مال،نوی ممبئی کے نیرول میں موجود نیکسس سی ووڈ مال،گھاٹکوپر میں واقع آر سٹی مال، کرلا میں واقع فنکس مارکیٹ سٹی مال، نوی ممبئی کے واشی میںواقع اِن آربٹ مال اور تھانے میں واقع ویویانا مال شامل ہیں۔
ان تمام مقامات پر ازورٹ کے اسٹور کشادہ، روشن اور جدید آرائش کے ساتھ قائم کیے گئے ہیں، جہاں خریداری کو ایک آرام دہ اور منظم تجربہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ممبئی جیسے فیشن کے مرکز میں اس کی موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ برانڈ اپنے قدم مضبوط کرنے میں سنجیدہ ہے۔جدیداسٹور ڈیزائن، ٹیکنالوجی سے جڑی سہولتیں اور ٹرینڈبیسڈ کلیکشنز اسے نوجوانوں کیلئے پرکشش بناتے ہیں۔