Inquilab Logo Happiest Places to Work

اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کرنے کیلئے نرملا سیتارمن کا کنیڈا اور امریکہ کا دورہ

Updated: August 24, 2026, 10:05 PM IST | New Delhi

مرکزی وزیر خزانہ و کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن ۲۵؍اگست سے ۲؍ستمبر تک کنیڈااور امریکہ کے سرکاری دورے پر جائیں گی۔ اس دورے کا بنیادی مقصد ہندوستان کے دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی اور مالیاتی تعلقات مضبوط کرنا، سرمایہ کاری کے روابط گہرے کرنا اور عالمی اقتصادی معاملات پر تعاون بڑھانا ہے۔

Nirmala Sitharaman.Photo:INN
نرملا سیتارمن۔ تصویر:آئی این این

مرکزی وزیر خزانہ و کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن  ۲۵؍اگست سے ۲؍ستمبر تک کنیڈااور امریکہ کے سرکاری دورے پر جائیں گی۔ اس دورے کا بنیادی مقصد ہندوستان کے دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی اور مالیاتی تعلقات مضبوط کرنا، سرمایہ کاری کے روابط گہرے کرنا اور عالمی اقتصادی معاملات پر تعاون بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’آوارہ پن‘‘: عمران ہاشمی کے پارٹ ۳؍ کے اشارے کے بعد رائٹر نے خاموشی توڑی

وزارتِ خزانہ کے مطابق سیتارمن اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں کنیڈا کے شہر  ٹورنٹو  پہنچیں گی، جہاں وہ کنیڈاکے وزیر خزانہ و قومی آمدنی  فرانسوا-فلپ شیمپین  کے ساتھ پہلے  اقتصادی و مالیاتی مکالمے میں شرکت کریں گی۔  اس  ملاقاتمیں دونوں ممالک کے درمیان مجموعی اقتصادی صورتحال، مالیاتی شعبے میں تعاون، دو طرفہ سرمایہ کاری کے مواقع اور مشترکہ عالمی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہندوستان اور کنیڈا کے تعلقات کے  اقتصادی اور مالیاتی ستون  کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات ہوگی۔
سیتارمن ٹورنٹو میں ایک خصوصی  انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل  اجلاس میں بھی شرکت کریں گی، جس میں توانائی، مصنوعی ذہانت (AI) اور اہم معدنیات کے شعبوں سے وابستہ بڑے کاروباری اداروں کے سی ای اوز، صنعت کے لیڈروں اور اعلیٰ نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
اس اجلاس کا مقصد ہندوستان اور کنیڈاکے درمیان کاروباری روابط بڑھانا، نئے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا اور طویل مدتی کاروباری شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ اس دوران  گفٹ سٹی  میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع بھی زیرِ بحث آسکتے ہیں۔  وزیر خزانہ کنیڈا میں مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز اور اعلیٰ انتظامی عہدیداروں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گی۔

یہ بھی پڑھئے:یشسوی جیسوال اور اسیتھافرنانڈو پر میچ فیس کا ۲۵؍ فیصد جرمانہ

ان ملاقاتوں میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے امکانات، سرمایہ کاری کا ماحول اور ہندوستانی مارکیٹ میں کینیڈین کمپنیوں کی شمولیت بڑھانے کے مواقع پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ کنیڈا کے بعد نرملا سیتارمن امریکہ جائیں گی، جہاں ان کا پروگرام  شکاگو، ایشویل (نارتھ کیرولینا) اور نیویارک  میں ہوگا۔ شکاگو میں وہ بڑے سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں شرکت کریں گی اور نجی شعبے کے اہم صنعتی نمائندوں سے ملاقات کریں گی۔ ان ملاقاتوں میں ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، ملک کی اقتصادی صورتحال اور  ہند-امریکہ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات  کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔
 سیتارمن  یونیورسٹی آف شکاگو کے پولسکی سینٹر فار آنٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن  کا بھی دورہ کریں گی۔ یہاں جدت، کاروباری سرگرمیوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقتصادی ترقی کے شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔  دورے کے اگلے مرحلے میں ایشویل میں سیتارمن  جی۲۰؍ وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے اجلاس  میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK