ایمسٹل وین میں مینز ہاکی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے پول ای کے انتہائی اہم مقابلے میں ہندوستان کو پیر کو مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائناکے ہاتھوں ۳۔۵؍گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ ہی وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
EPAPER
Updated: August 24, 2026, 10:05 PM IST | New Delhi
ایمسٹل وین میں مینز ہاکی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے پول ای کے انتہائی اہم مقابلے میں ہندوستان کو پیر کو مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائناکے ہاتھوں ۳۔۵؍گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ ہی وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
ایمسٹل وین میں مینز ہاکی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے پول ای کے انتہائی اہم مقابلے میں ہندوستان کو پیر کو مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائناکے ہاتھوں ۳۔۵؍گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ ہی وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ اگرچہ ہندستان نے آخری لمحات میں دو گول کیے، لیکن ابتدائی لڑکھڑاہٹ نے اس کی مشکلات بڑھا دیں۔
Moments from the Indian Men’s Team’s Pool E clash against Argentina at the FIH Hockey World Cup Belgium & Netherlands 2026. 📸
— Hockey India (@TheHockeyIndia) August 24, 2026
Sukhjeet Singh scored twice, while Hardik Singh added India’s third goal in the 3–5 result. #HockeyIndia #IndiaKaGame #HWC2026 #INDvsARG pic.twitter.com/A6qZQapYro
میچ کے پہلے تینوں گول پہلے کوارٹر میں ہی ہوئے۔ ارجنٹائنا نے دو گول کی برتری حاصل کرلی تھی، تاہم ہندوستان نے ایک گول کرکے فرق کم کردیا۔ ارجنٹائنا کے جوکوئن توسکانی نے صرف ۳۹؍ سیکنڈ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جب کہ نکولس ڈی لا توری نے چھٹے منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری دگنی کردی۔ تاہم سکھ جیت سنگھ نے ۳۴؍ویں منٹ میں ہندوستان کی جانب سے پہلا گول کرکے فرق کم کیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’آوارہ پن‘‘: عمران ہاشمی کے پارٹ ۳؍ کے اشارے کے بعد رائٹر نے خاموشی توڑی
تھامس ڈومین نے ۳۳؍ویں اور ۴۵؍ویں منٹ میں دو گول کرکے ارجنٹائنا کی برتری ۱۔۴؍گول کردی اور ہندوستان کی واپسی کی امیدوں کو تقریباً ختم کردیا۔ ڈومین کا تیسرا گول فیلڈ گول تھا جبکہ چوتھا گول پنالٹی اسٹروک پر آیا۔ لوکاس توسکانی نے۵۳؍ویں منٹ میں ارجنٹائنا کی جانب سے پانچواں گول کردیا۔
یہ بھی پڑھئے:یشسوی جیسوال اور اسیتھافرنانڈو پر میچ فیس کا ۲۵؍ فیصد جرمانہ
ہندوستان نے سکھ جیت سنگھ کے ذریعے ۵۸؍ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول ضرور کیا، لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ میچ کے آخری منٹ میں ہندوستان کو پنالٹی اسٹروک ملا، جس پر ہاردک سنگھ نے ٹیم کا تیسرا گول کیا، تاہم ہندوستان کو ۳۔۵؍گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔