Inquilab Logo Happiest Places to Work

بوٹ جو اسٹائلش ہونے کے ساتھ آرام دہ بھی ہوتے ہیں

Updated: December 05, 2023, 10:22 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

جوتے تو ہم سب ہی پہنتے ہیں لیکن یہ بوٹ آپ کوفیشن سے ہم آہنگ کرنے کےساتھ اس قابل بناتے ہیں کہ آپ زیادہ دور تک چل سکیں۔

White shoes. Photo: INN
سفید جوتے۔ تصویر : آئی این این

سڑک کی گرمی اورپتھروں سے اپنے پیروں کو محفوظ رکھنےکیلئے ویسے تو ہر کوئی چپل یا جوتا پہنتا ہے لیکن فیشن اور اسٹائل کے دلدادہ افراد اپنےلئے جوتوں سے بڑھ کر بوٹ پسند کرتے ہیں ۔بوٹ نہ صرف اسٹائلش ہوتے ہیں بلکہ زیادہ آرامدہ اور زیادہ چلنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔آئیے آج ہم آپ کو ایسے ہی بوٹس کے تعلق سے مزیدمعلومات فراہم کرتےہیں کہ آپ کیلئے کون سا بوٹ زیادہ کارآمد اور مفید ثابت ہوسکتا ہےتاکہ آپ یہ فیصلہ کرسکیں کہ آپ اپنے کیلئے کون سا بوٹ خریدنا پسند کریں گے۔
ڈاکٹر مارٹن ۱۴۶۰؍بوٹ
 فیشن کی دنیامیں ڈاکٹر مارٹن ایک بڑا نام ہے اور اس کے ۱۴۶۰؍جوتےایک اہم مقام رکھتے ہیں ۔ ان جوتوں کو ۱۹۶۷ء میں ایک برطانوی شخص رابرٹ ویرنگ نے ڈیزائن کیا تھا۔ یہ بہت جلدورکنگ کلاس میں آزادی سےکام کرنےکی علامت بن گئےاور ان کا فیشن چل نکلا۔ بہت جلد انہیں تصنع سے پاک اور آرام دہ جوتے قرار دیا جانے لگا۔ یہ کلاسیکل چمڑےکےجوتے اور آرام دہ سول والے جوتے کئی دہائیوں سے لوگوں کی پہلی پسند رہے ہیں۔ جہاں پہلے انہیں مزدوروں کے جوتے قرار دیا جاتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ہر طقبہ کی پسند بن گئے اور اب طلبہ، سیاح اور نوجوانوں میں بھی یہ جوتے بہت مقبول ہیں ۔ان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ان میں وقت کے ساتھ تبدیلیاں بھی آتی گئی ہیں اور انہوں خود کو اس قابل بنایا ہے کہ لوگ انہیں خریدنے کیلئے بےقرار رہتے ہیں ۔چونکہ یہ جوتے بہت مہنگے ہیں اس لئےذیل میں ان جوتوں کے متبادل پیش کئے جارہے ہیں جو آپ خرید سکتے ہیں۔
فیتےوالےسیاہ بوٹ
 یہ فیتے باندھنےکیلئے ۸؍سوراخ والے جوتےڈاکٹر مارٹن ۱۴۶۰؍ جوتوں جیسے ہی نظر آتے ہیں ۔کرمپ کے پاس پیلی پائپنگ انہیں منفرد بناتی ہے اور یہ اوریجنل کی طرح نظر آتے ہیں ۔لیکن انہیں آپ ڈاکٹر مارٹن کےجوتوں سے آدھی قیمت میں خرید سکتے ہیں۔ حالانکہ یہ فاکس لیدر(مصنوعی چمڑے)سے بنائے جاتے ہیں جو ان لوگوں کو بھی پسند آسکتے ہیں جو حقیقی چمڑے سے بنی ہوئی چیزیں پسند نہیں کرتے۔اس کے تلے ٹی پی آر سے بنائے جاتے ہیں جو پھسلن والی جگہ پر بھی آپ کو پھسلنے نہیں دیتے۔
چیری سالڈ ڈربی اینکل بوٹ
 ان جوتوں کا دوسرا متبال چیری کے رنگ والے اینکل بوٹ ہیں ۔اس کا انوکھا رنگ جوخزاں رسیدہ پتوں کا احساس دلاتا ہے اور اس سے آپ پرانےسیاہ رنگ کے جوتوں سے کچھ دن کیلئے دور بھی رہ سکتےہیں ۔اگر آپ برگنڈی رنگ زیادہ پسند نہیں کرتے تو آپ خاکی رنگ کے جوتے بھی خرید سکتے ہیں ۔یہ بھی فاکس لیدرسے بنائے جاتے ہیں اور فیتے کھولنے اور بند کرنے کی جھنجھٹ سے چھٹکارے کیلئے اس میں زپ بھی لگائی گئی ہے۔
فیتے والے سفید جوتے
 سفید رنگ کے یہ جوتے بھی ڈاکٹر مارٹن کے جوتوں سے کافی ملتے جلتے ہیں ، فرق صرف اتنا ہے کہ ان میں فیتے باندھنے کیلئے ۸؍ کے بجائے محض ۵؍سوراخ ہوتے ہیں ۔یہ بھی فاکس لیدر سے بنائے جاتےہیں ۔ ان کا اندرونی تلا ۱۰۰؍فیصد کاٹن سے بنایا جاتا ہےتاکہ آپ زیادہ آرام دہ اندازمیں چل سکیں ۔یہ جوتے آپ کو زار اکے اسٹور اور ویب سائٹ پر مل جائیں گے۔
کوٹورنو وکٹر اینڈ رالف سالڈ گلابی جوتے
 ملیسا خود میں ایک برانڈ ہے جس نے جیلی شوز کی ابتداء کی، ایک وقت تھاکہ ہر کوئی انہیں پہنے ہوئے نظر آتا تھا۔نوجوان نسل کو پسند آنے والےیہ جوتےملائم محسوس ہوتےہیں ۔ یہ نیلے رنگ میں بھی دستیاب ہیں لیکن گلابی رنگ زیادہ بہتر لگتا ہے۔ یہ پورا جوتا پی وی سی سےبنایا گیاہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ پوری طرح واٹر پروف ہے۔ ڈاکٹر مارٹن کےجوتوں کی طرح اس کی ہیل زیادہ ہے اور فیتے باندھنےکیلئے ۸؍سوراخ ہیں ۔حالانکہ یہ بھی تھوڑے مہنگے ہیں لیکن آپ کو ضرور پسند آئیں گے۔اس کے علاوہ کریم کامبیٹ بوٹ،پفر اسٹائل چنکی بوٹ،چنکی ہیل بوٹ جیسے متبادل بھی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK