محمد یوسف نورانی کے ذریعہ شروع کی گئی کمپنی آج ملک میں معیاری ملبوسات کے معاملے میں سب سے پہلے لیا جانےوالا نام بن چکا ہے۔
EPAPER
Updated: May 06, 2025, 11:41 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
محمد یوسف نورانی کے ذریعہ شروع کی گئی کمپنی آج ملک میں معیاری ملبوسات کے معاملے میں سب سے پہلے لیا جانےوالا نام بن چکا ہے۔
زوڈیاک شرٹس نہ صرف ایک برانڈہےبلکہ مردانہ فیشن کی دنیا میں ایک معتبر نام ہے جو معیار، نفاست اور روایت کا امتزاج پیش کرتا ہے۔ اس کا آغاز ۱۹۵۴ءمیں محمد یوسف نورانی نے کیا، جب انہوں نےنک ٹائیوں کی تیاری سے اپنےسفر کا آغاز کیا۔ وقت کے ساتھ، زوڈیاک نے شرٹس، ٹراؤزرز، اور دیگر مردانہ ملبوسات میں اپنی مہارت کو بڑھایا۔ کمپنی نے۱۹۷۳ء میں ممبئی کے تاج محل ہوٹل میں اپنا پہلا ریٹیل اسٹور کھولا۔ آج، زودیاک کے ۱۲۰؍سے زائد اسٹورز ملک بھر میں موجودہیں ، اور یہ برانڈ بین الاقوامی سطح پربھی دستیاب ہے۔
یہاں کی خصوصیت
زوڈیاک کی مصنوعات میں کئی خصوصیات موجود ہیں جیسے کہ اس کے پروڈکٹس میں اعلیٰ معیارکاکپڑااستعمال ہوتا ہے۔ اعلیٰ معیار سے مراد یہ ہے کہ زوڈیاک کے شرٹس میں سپرفائن کاٹن اور مصر کے لمبے ریشے والے کاٹن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کی سلائی بھی نفیس ہوتی ہےیعنی ہرشرٹ میں تقریباً ایک انچ میں ۲۱؍ ٹانکےہوتےہیں ، جو کہ صنعت کے اعلیٰ معیار کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس کے شرٹس میں خصوصی بٹن استعمال کئے جاتے ہیں ۔ یعنی زوڈیاک کےشرٹس میں ۳؍سوراخ والے مدر آف پرل بٹن استعمال کیے جاتےہیں ، جو ان کی پہچان بن چکے ہیں ۔ یہاں کئی طرح کی فٹنگ کےشرٹس دستیاب ہیں یعنی کمپنی مختلف فٹ میں شرٹس پیش کرتی ہے، جیسے کہ کلاسک، سلم، اور ٹیلرڈ فٹ نامی فٹنگ یہاں دستیاب ہے۔
خریداری کہاں اور کیسے؟
جیسا کہ پہلے کہا گیا اس برانڈ کے ملک بھر میں ۱۲۰؍ سے زیادہ اسٹور موجود ہیں ان میں سے پہلا اسٹور تو ممبئی سی ایس ایم ٹی میں گیٹ وے آف انڈیا کے سامنے واقع تاج محل ہوٹل میں موجود ہے، دوسرا اسٹور دادر ٹی ٹی میں بابو بھائی جگجیون داس کے شوروم کے سامنے ہے تیسرا نریمن پوائنٹ پر واقع کراس روڈز ۲؍ مال میں موجود ہے، چوتھا اندھیری لنک روڈ پر واقع فن ریپبلک مال کے سامنے ہےپانچواں گوریگائوں ایسٹ میں ہائی وے پر واقع اوبیرائے مال میں ہے، چھٹا ملاڈ میں لنک روڈ پر واقع اِن آربٹ مال میں ، ساتواں بوریولی ویسٹ میں چنداورکر لین میں لافنگ بدھا سرکل پر، آٹھواں کرلامیں واقع فینکس مارکیٹ سٹی مال کے اندر، نواں پوائی میں واقع ہیرانندانی گارڈن کے قریب، دسواں گھاٹکوپر میں آر مال کے اندر واقع ہے۔ اس کے علاوہ آپ یہاں کے مصنوعات آن لائن بھی خرید سکتے ہیں جس کیلئے آپ کو ان کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا جس کا پتہ www.zodiaconline.com/ ہے۔
برانڈس
اس بڑے برانڈ کے تحت ۳؍ذیلی برانڈس بھی موجود ہے
ZODIAC: مردوں کیلئےرسمی ملبوسات، جیسےشرٹس، ٹراؤزر، اور ٹائی۔
ZOD!: نوجوانوں کے لیے جدید اور فیشن ایبل کلب ویئر۔
z3: آرام دہ اور غیر رسمی ملبوسات، جو کم دیکھ بھال کے متقاضی ہیں ، جیسے کہ بغیر استری کے شرٹس۔
دیگر انداز میں شرٹس کا انتخاب
برانڈس کے علاوہ فٹنگ کی مناسبت سے بھی آپ شرٹ خرید سکتے ہیں جن میں کلاسک فٹ شرٹ، ٹیلرڈ فٹ شرٹ اور سلم فٹ شرٹ شامل ہیں ۔ اس کے بعد کپڑے یعنی فیبرک کی مناسب سے خریداری ممکن ہے جس میں ۱۰۰؍فیصد کاٹن شرٹ، ۱۰۰؍فیصد لینن شرٹ اور بلینڈیڈ شرٹ شامل ہیں ۔ اس کے بعد فارمل شرٹ، سیمی فارمل شرٹ، کیزول شرٹ اور ایوننگ شرٹ شامل ہے۔ اس بعد ڈیزائن کا نمبر آتا ہے جس کے تحت آپ سالڈ شرٹ، چیک شرٹ، اسٹرپڈیعنی دھاری دار شرٹ، پرنٹیڈ شرٹ اور ملینج شرٹ شامل ہیں ۔ اس کے بعد کلیکشن کے تحت وھائٹ شرٹ، بورڈ روم کلاسک شرٹ، وال اسٹریٹ لک، بلیک ٹائی لک، ایجپشن گیزا ۸۷؍ سنگل، ۱۰۰؍ فیصداٹلی میں بناہوا اور پائلٹ شرٹ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ یہاں ٹائی، ٹرائوزر، جیکٹ اور دیگر لوازمات بھی ملتے ہیں ۔