Inquilab Logo

بورڈی: پالگھر ضلع میں ایک جزیرہ نما ساحلی تفریحی مقام

Updated: January 11, 2024, 10:28 AM IST | Mumbai

دہانو سے قریب اس پرسکون مقام پر بورڈی بیچ،کلپ ترو بوٹینیکل گارڈن،بہروت کے غار اور دہانو کاقلعہ دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں

Bordi Beach located in Bordi
بورڈی میں واقع بورڈی بیچ

پالگھر ضلع میں ایک چھوٹا سا جزیرہ’بورڈی‘ہےج جس کے تعلق سے اکثرممبئی والے ناواقف ہیں کیوں کہ علی باغ، پنچ گنی، اور مہابلیشور جیسے مقامات کی شہرت اس خوبصورت اور انوکھےگاؤں کی  شہرت پرغالب آجاتی ہے۔خوبصورت ساحلوں اور قدرتی نظاروں سے پرپس منظر کے حامل بورڈی  سیاحوں کیلئےایک نہایت  عمدہ اور پرسکون متبادل فراہم کرتا ہے۔ یہاںساحلوں کے علاوہ باندھ، باغات اور غار موجود ہیں جو کسی بھی سیرو تفریح کیلئے نہایت عمدہ سمجھے جاتے ہیں۔لہٰذا، اگلی مرتبہ جب آپ کسی پرسکون اور دلکش مقام کی سیر کا ارادہ کریں تو بورڈی کو بھی بطور متبادل پیش نظر رکھ سکتے ہیں۔
بورڈی بیچ:بورڈی میں سب سے زیادہ مقبول اور اہم سیاحتی مقام بورڈی بیچ ہے۔ بحیرہ عرب کےکنارے واقع یہ بیچ بورڈی گاؤں سے ۱۷؍کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اسے اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے’بیچ ٹاؤن‘بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ساحل سمندر وہ سب کچھ پیش کرتاہے جس کی ساحل سمندر سے محبت کرنے والے اکثر توقع کرتےہیں۔ یہ فطرت کے ایک غیر معمولی حسن سے گھرا ہوا ہے جس کی وجہ سے آپ سب کچھ بھول جاتےہیں۔یہ ساحل سیاحوں کے لیےمحفوظ ہے۔ ساحل سمندر پر تیراکی کی بھی اجازت ہے اور کوئی بھی شخص یہاں ساحل سےآدھے کلومیٹر دور تک تیرسکتاہے۔یہاں، آپ کو ساحل کے قریب سیاہ ریت اور چکو کا باغ ملے گا۔باغات کی میٹھی خوشبو ساحل سمندر کو زیادہ خوبصورت اور دلکش بناتی ہے۔اس کی مقبولیت کی وجہ پرسکون ماحول بھی ہے۔ بورڈی بیچ کو مصنوعی طور پر خوبصورت نہیں بنایا گیابلکہ یہ قدرت کا حسین تحفہ ہے۔ 
کلپ ترو بوٹینیکل گارڈن: کلپ ترو بوٹینیکل گارڈن بورڈی کا ایک مشہورباغ ہے جو امبرگاؤں میں واقع ہے۔ یہ بورڈی سے۱۰؍ کلو میٹر دور ہے۔ کلپ ترو ایک سمندری گاؤں کے طور پر جانا جاتا ہے جو کلپ ترو بوٹینیکل گارڈن کو گھیرے ہوئے ہے۔ اس باغ میں بہت سےدرختوں اور پودوں سےبھرا خوبصورت ماحول ہے۔ اس باغ کےدرخت بورڈی گاؤں کی ساخت اور شکل کو خوبصورت بناتے ہیں۔یہ پارک دہانو میونسپل اتھارٹیزکے زیر انتظام ہے۔اس پارک میں جانے کا بہترین وقت مانسون کا موسم ہے۔ پارک کا خوبصورت ماحول آپ کے مزاج کو خوش اور تازہ کر دے گا۔ اس باغ میں، آپ کمل، چمیلی اور گلاب جیسے پھولوں کی کئی اقسام دیکھ سکتے ہیں۔ باغ کے اندر، آپ کچھ نایاب پودے اور نباتات اور حیوانات کی جھلک  اپنے دوستوں اور کنبہ کے ساتھ اس پارک میں دیکھ سکتےہیں۔
آسولی ڈیم:آسولی ڈیم ایک عمدہ فن تعمیر کا نمونہ ہےجو بہت سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتاہے۔یہ ڈیم بورڈی گاؤں میں ایک سبزجھیل پر واقع ہے۔یہ پہاڑوں اور درختوں سے گھرا ہوا ہے۔ یہ مصرکے عظیم اہرام کی تعمیر کی نقل کرتا ہے۔ یہ ڈیم ایک ہزار ۱۶۰؍ فٹ لمبا اور ۷۸؍فٹ اونچا ہے۔ اس کے آس پاس آپ دوسرے خوبصورت چھوٹے چھوٹے گاؤں دیکھ سکتےہیںجو اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔یہ پارک پکنک کے لیے بہترین جگہ ہے جس کی وجہ سے یہ بورڈی کے بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔
بہروت غار: بورڈی گاؤں میں بہروت غار بھی دیکھنے کے لیے ایک مشہورجگہ ہے۔یہ غاربورڈی سے۸؍کلومیٹر دور واقع ہیں۔یہ بہروت پہاڑیوںکے درمیان واقع ہےجو تقریباً۱۵۰۰؍فٹ بلند ہے۔پہاڑی کی چوٹی سے، آپ قریبی دیہاتوں اور پہاڑوں پر ایک نظر ڈال سکتے ہیں۔
دہانو قلعہ: دہانو قلعہ گاؤں سے ۲۴؍کلومیٹر دور واقع ہے اور یہ بورڈی میںدیکھنے کے لیے سرفہرست مقامات میں سے ایک ہے۔ اسے کٹے ہوئےپتھروں سے بنایا گیا ہے۔ قلعے کی دیواریں۳۸؍فٹ لمبی اور تقریباً۱۰؍فٹ موٹی ہیں۔ چیماجی راؤ اپانےتقریباً ۴؍تراجم حاصل کیےہیں۔ان سے معلوم ہوتا ہے کہ ۱۷۳۹ءمیںمراٹھوں نےاس قلعہ پر قبضہ کیا گیا تھا۔۱۸۱۷ءمیں،بسین کا معاہدہ لاگو ہوا اور یہ جگہ حکومت کے زیر انتظام آگئی۔اس قلعے کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا۔ 
بورڈی کیسے جائیں؟
 بورڈی گاؤں دہانو سے۱۲؍کلومیٹر دور واقع ہے۔ اس گاؤں کا قریب ترین ریلوے اسٹیشن ڈہانو روڈ ریلوے اسٹیشن ہے۔ دہانو سے، آپ گاؤں تک پہنچنے کے لیے ایم ایس آر ٹی سی کی بس کے ذریعہ جاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ، آپ ایک ٹیکسی بھی بک کر سکتے ہیں جو۲۰؍تا ۳۰؍منٹ میں گاؤں تک پہنچا دے گی ۔n

palghar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK