Inquilab Logo

مہاراشٹر: پال گھر میں مچھلی پکڑنے گئے ایک ۳۲؍ سالہ نوجوان پر شارک نے حملہ کر دیا

Updated: February 14, 2024, 8:20 PM IST | Mumbai

پال گھر کے ویترنا ندی میں مچھلی پکڑنے کے دوران ایک نوجوان پر شارک نے جان لیوا حملہ کردیا۔ حملے میں نوجوان کی ٹانگ شدید زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ منگل کو شام ساڑھے ۶؍ بجے منور کے قریب ویترنا ندی کے کنارے پر پیش آیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

شارک کے حملے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت وکی گواری (عمر۳۲ سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق وکی منگل کی دوپہر ویترنا ندی میں مچھلی پکڑنے گیا تھا۔ ماہی گیری کے دوران وکی پر تقریباً ۴؍فٹ لمبی اور ۲۰۰؍ کلوگرام سے زیادہ وزنی شارک نے حملہ کیا۔ جس میں وکی کی ٹانگ شدید زخمی ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شارک نے وکی کی بائیں ٹانگ پر حملہ کیا جس کا زخم تقریباً چار انچ گہرا ہے؛ طبی عملے نے بتایا ہے کہ اس کی زخمی ٹانگ کو گھٹنے سے نیچے کاٹنا پڑا گا۔ فی الحال وہ سلواسا کے ونوبا بھاوے اسپتال میں زیرعلاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK