Inquilab Logo

چائنا گیٹ: چینی طرز کے پکوانوں تک پہنچنے کا دروازہ

Updated: November 24, 2023, 10:31 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اندھیری کےلوکھنڈوالا میں سٹی مال کےبغل میں واقع اس ریسٹورنٹ میں ڈشیز دیکھ کر محسوس ہوگا کہ آپ واقعی چین میں پہنچ گئے ہیں۔

The China Gate restaurant is also quite nice inside. Photo: INN
چائنا گیٹ ریسٹورنٹ اندر سے بھی کافی عمدہ ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن لیمن کویئنڈر سوپ،چکن میٹ بال سلکی نوڈل سوپ،سیسیم گرلڈ چکن، منگولین فرائڈ چکن، ہنان چکن،سوہو چکن،ہنی نوڈل ودھ آئیس کریم
پتہ:رائل پلازہ، نیو لنک روڈ، اندھیری لوکھنڈوالا، سٹی مال کے قریب،اندھیری ویسٹ،ممبئی۴۰۰۰۵۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ۱۲؍بجے سے رات ایک بجے تک
فون نمبر : 022 4263 1000

آجکل چائینیز ڈشیز بہت زیادہ پسند کی جارہی ہیں یہی وجہ ہے کہ تقریباً ہر ہوٹل اور فٹ پاتھ پر موجود ٹھیلوں میں آپ کو چینی پکوانوں کے نام پر مختلف ڈشیز مل جائیں گی۔ لیکن ہمارے یہاں جو ڈشیز چائینیز فوڈ کے نام پر ملتی ہیں شاید چین میں اتنی مقبول نہ ہوں۔ آج ہم آپ کو اندھیری کے لوکھنڈوالا میں واقع ریسٹورنٹ’چائنا گیٹ‘ سےمتعارف کروارہےہیں جہاں چائنیز،تھائی اور ایشین کھانوں کے علاوہ آبی جانداروں پرمشتمل ڈشیز پیش کی جاتی ہیں۔
انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو کے مطابق یہاں سب سے پہلے چند سوپ کےنام دیئے گئے ہیں جن میں وہ نام بھی شامل ہیں جو ہمارے یہاں عام طور پر ملتے ہیں جیسےکہ منچائو سوپ، ہاٹ اینڈ سور سوپ،کلیئر سوپ لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو یہاں کے مخصوص ہیں جن میں چکن لیمن کوریئنڈر سوپ، چکن وانٹن سوپ، چکن میٹ بال سلکی نوڈل سوپ،اسپائسی کریب میٹ سوپ، وغیرہ۔
اس کے بعد چکن اپیٹائزر جسے عرف عام میں اسٹارٹر کہا جاتا ہے دستیاب ہیں۔ ان میں سیسیم گرلڈ چکن، گرلڈ چکن بلیک بین، کرسپی تھریڈچکن، کرسپی اسپینچ چکن، چکن فرائڈوانٹون، چکن ساٹے، منگولین فرائڈ چکن، روسٹیڈ ڈک ہکا اسٹائل۔ اس کے علاوہ  آبی حیات  پر مشتمل اسٹارٹر کا نمبر آتا ہے جس میں پومفریٹ سویا چلی  ڈرائی، پرانز بٹر پیپر،فش اویئسٹر چلی ڈرائی، لوبسٹر بٹر گارلک ڈرائی۔ یہاں بھیڑ کے گوشت کے اسٹارٹر بھی ملتے ہیں جن میں کرسپی لیمب،روسٹ لیمب اوئیسٹرچلی ڈرائی اور دیگر دستیاب ہیں۔
 اس کے بعد مین کورس کا نمبر آتا ہے جن میں چکن کے تحت ہنان چکن، وولی چکن، بالینیز پاٹ چکن، ہانگ کانگ نٹی چکن، کورین چکن، سوہو چکن، چکن ٹارو نیسٹ اور دیگر ملتےہیں۔ آبی حیات میں پومفریٹ چوائس آف ساس، ریڈ اسنیپر چوائس آف ساس کے علاوہ کنگ پرانز،ٹائیگر پرانز، جمبو پرانز کے متبادل میں بھی دستیاب ہے۔ فرائڈ رائس اور نوڈلز کی ڈشیز تقریباً وہی ہیں جو ہمارے یہاں ملتی ہیں۔یہاں کے میٹھے یعنی ڈیزرٹ میں ہنی نوڈل ودھ آئس کریم، ڈیٹ پین کیک ودھ آئس کریم، چاکلیٹ موس اور دیگر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK