• Mon, 03 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کورٹ کچہری: کورٹ روم ڈراما پر مبنی ایک غیر موثر ویب سیریز

Updated: November 02, 2025, 11:28 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

یہ سیریز’معاملہ لیگل ہے‘ کی یاد تو دلاتی ہے لیکن اتنی زیادہ اچھی نہیں ہے، اس میں کرداروں کو عمدہ طریقے سے پیش نہیں کیا جاسکا، ایڈیٹنگ اچھی ہے۔

Ashish Verma can be seen in a scene from the web series `Court Kacheri`. Photo: INN
ویب سیریز’کورٹ کچہری‘ کےایک منظر میں اشیش ورما کو دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر: آئی این این

کورٹ کچہری (Court Kacheri)
اسٹریمنگ ایپ: سونی لیو(۵؍ایپی سوڈ)
اسٹار کاسٹ: پون ملہوترا، اشیش ورما، پنیت بترا، پریانشا بھردواج، روہت تیواری، تولیکا بنرجی
ڈائریکٹر: روچیر ارون lرائٹر:پنیت بترا، ارونبھ کمار، انوراگ جھا، اکشے آنند کوہلی، انوراگ رمیش شکلا
پروڈیوسر: ارونبھ کمار
موسیقی: انشول ٹکر
ایڈیٹر: امیت کلکرنی، سومیہ شرما، آنند ابھیشیک
سنیماٹوگرافر: انیرودھ پاٹنکر
ریٹنگ:***
لوگ عام طور پر کالے کوٹ میں عدالتوں اور وکلاء سے دور رہنےکو ترجیح دیتے ہیں اور اس لیے ان کی دنیا سے بے خبر رہتے ہیں۔ ایسے میں انصاف کے اس مندر کے ارد گرد ایک اچھی طرح سے تیار کی گئی کہانی یقینی طور پر تازگی اور نیاپن کا احساس دلا سکتی ہے۔ جیسا کہ پچھلے سال کی ویب سیریز ’معاملہ لیگل ہے‘کا معاملہ تھا۔ روی کشن کی اداکاری سے سجی یہ سیریز ٹی وی ایف کو چھوڑ دینے والےوشوپتی سرکار اور سمیرسکسینہ نےبنائی تھی۔ اب، ٹی وی ایف کےاصل کام کرنے والوں، ارونبھ کمار، اسی موضوع پر ایک نئی سیریز لے کر آئے ہیں، جس کا نام ’کورٹ کچہری‘ ہے جس میں دو نسلوں یعنی ایک باپ اور بیٹے کے درمیان کریئرکی آزادی پرتناؤ کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود، کہانی کمزور ہے، اور سیریز کمزور ہے۔ 
کہانی 
کہانی سرجن پور نامی ایک خیالی عدالتی احاطے کے گرد بنی ہے، جہاں ایڈوکیٹ ہریش ماتھر (پون ملہوترا) سینئروکیل ہیں۔ ماتھر صاحب کی حیثیت کو یہاں دیوتا سے تشبیہ دی گئی ہے، لیکن وہ صحیح یا غلط کے جال سےباہرنہیں آتے اور اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کے حربے اپناتےہیں۔ انہیں امید ہے کہ ان کا بیٹا، پرم (آشیش ورما) ان کی وراثت کو آگے بڑھائے گا، جب کہ پرم بچپن سے ہی پرعزم ہے کہ وہ کچھ بھی کرے لیکن وکیل نہیں بنے گا۔ حالانکہ اپنے والدکےسامنے اس کی زبان نہیں کھلتی، اور ایک دن، وہ سیاہ کوٹ پہن کر عدالت میں پہنچ جاتا ہے۔ عدالت میں پرم کے والد کے معاون سورج برییا (پنیت بترا) ہیں، جو۸؍سال گزرنے کے بعد بھی اپنے پہلے آزاد مقدمہ کا انتظار کر رہےہیں۔ تاہم، پرم کا مقصد اپنے والد اور عدالت سےبہت دور بیرون ملک فرار ہونا ہے۔ آیا وہ اس مقصد میں کامیاب ہوتا ہےیا نہیں، آپ کو سیریز دیکھ کر پتہ چلے گا۔ 
ہدایت کاری
ارونبھ کمار اور پونیت بترا کی تحریر کردہ، یہ سیریز دو ٹریک پر چلتی ہے۔ جب کہ توجہ کمرہ عدالت اور وکلاء کے کام پر ہے، جبکہ کہانی میں باپ اور بیٹےکے خوابوں کے درمیان تصادم کی جذباتی گہرائی بھی ہے ہے۔ روچیر ارون کی ہدایت کاری میں بنائی گئی یہ ویب سیریز ہمیں باربار’معاملہ لیگل ہے‘ کی یاد دلاتی ہےجس میں ’۳؍ایڈیٹس‘ کو بھی ملا دیا گیا ہے۔ مکالمے اچھے ہیں، لیکن اسکرپٹ عمدہ نہیں ہے۔ کمرہ عدالت میں تخلیق کی گئی دنیا ادھوری محسوس ہوتی ہے۔ کرداروں میں ان کی نشوونما میں کسی قسم کی کوشش کی کمی ہے، جس کی وجہ سے وہ غیر متعلق ہیں۔ مثال کے طور پر، کمرہ عدالت میں ہریش ماتھر کی حیثیت کو مؤثر طریقے سے پیش نہیں کیا گیا ہے۔ وہ اتنا سخت باپ نہیں لگتا کہ پرم اس سے اپنے جذبات کا اظہار نہ کر سکے۔ سنگل باپ ہونےکے چیلنجز کا خلاصہ ایک لائن میں کیا گیا ہے، جب کہ اس زاویے اور باپ بیٹے کے رشتے کو بہت بہتر طریقے سے تلاش کیا جا سکتا تھا۔ اسی طرح، پرم کی حرکتیں جب وہ جعلی ڈگری کے ساتھ پکڑا جاتا ہے، یا عدالت میں لڑائی کے مناظرحقیقی محسوس نہیں ہوتے۔ 
اداکاری
سیریز کے مضبوط ترین مناظر بنیادی طور پر سورج بریریا کا کردار ادا کرنے والے پونیت بترا کےحصے میں آئےہیں۔ سورج کا کردار، جدوجہد اور سفر دلکش ہے۔ پونیت کی اداکاری بھی بہترین ہے۔ پون ملہوترا اور آشیش ورما کی اداکاری بھی اچھی ہے۔ پون ملہوترا کا انداز اورجذباتی مناظر اشیش ورما کے چہرے کے تاثرات دیکھنے کے لائق ہیں۔ مزیدبرآں، شعروشاعری کرنے والی سملی خانی والےبھی یادگار ہ جاتی ہیں۔ 
اس ویب سیریز کا ایک اور پلس پوائنٹ ایڈیٹنگ ہے، جو اس ۵؍ ایپی سوڈ کی منی سیریزکو بورنگ بننے سےروکتی ہے۔ اس کے باوجود، ’گرام چکتسالیہ‘کےبعد یہ ٹی وی ایف کی طرف سے ایک اور کمزور پیشکش ہے۔ او ٹی ٹی پر اس سے بھی کہیں زیادہ بہتر کورٹ روم ڈرامے پر مبنی سیریز اور فملیں موجود ہیں۔ 
نتیجہ
اگر آپ کے پاس وقت گزارنے کے لیے اور کچھ نہیں ہے، تو آپ سونی لیوپر یہ’کورٹ کچہری‘سیریز دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK