ایم ایکس پلیئر پر نشر کی گئی اس سیریز میں کچھ خوبیاں اور کچھ خامیاں موجود ہیں لیکن اداکاروں کی عمدہ اداکاری اسے دیکھنے لائق بنادیتی ہے۔
EPAPER
Updated: March 01, 2026, 9:21 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
ایم ایکس پلیئر پر نشر کی گئی اس سیریز میں کچھ خوبیاں اور کچھ خامیاں موجود ہیں لیکن اداکاروں کی عمدہ اداکاری اسے دیکھنے لائق بنادیتی ہے۔
سائیکو سیاں (Psycho Saiyaan)
اسٹریمنگ ایپ: امیزون ایم ایکس پلیئر(۶؍ایپی سوڈ)
اسٹار کاسٹ: روی کشن، تیجسوی پرکاش، اشونی کالسیکر، انود سنگھ ڈھاکہ، سرشٹی سریواستو، سربھی چندنا، ورون بھگت
ڈائریکٹر: اجے بھویان
رائٹر: امیتابھ سنگھ، ونود بیکا
پروڈیوسر: سمیت چودھری، کیول سیٹھی، سوربھ تیواری
سنیماٹوگرافر: شانو سنگھ راجپوت
میک اپ آرٹسٹ: دھروو سینی
اسسٹنٹ ڈائریکٹر: ونود بیکا
آرٹ ڈائریکٹر: افروز حیدر
ریٹنگ:***
انود ڈھاکہ، تیجسوی پرکاش، روی کشن، اور سربھی چندناجیسے اداکاروں کی اداکاری سے سجی ویب سیریز’سائیکو سیاں ‘پرانے زمانے کے رومانس کی کہانی کے طور پر شروع ہوتی ہے، لیکن آہستہ آہستہ ایک جنونی عاشق کی کہانی میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ محبت کا ایک پریشان کن پہلو ابھرکر سامنے آتاہے۔ ۶؍ایپی سوڈپر مشتمل یہ منی سیریزناظرین کو شاعرانہ مزاج اور خواب جیسی محبت سے مسحور کرتی ہے، لیکن پھر جنون، طاقت کے کھیل، اور جذباتی ہیرا پھیری اسے ایک سنسنی خیز بنادیتی ہے۔
کہانی
کارتک پانڈے (انود سنگھ ڈھاکہ)، جو اُجین کا شاعری سے محبت کرنے والا لڑکا ہے، اس کا خیال ہے کہ اسے اپنا مقدر چارولتا (تیجسوی پرکاش) میں مل گیا ہے۔ کارتک کے لیے، چارو سے اس کی محبت کوئی معمولی معاملہ نہیں ہے۔ لیکن اس سے پہلے کہ رومانس پھل پھول سکے، محبت کا یہی جذبہ ایک پریشان کن تناؤ میں بدل جاتا ہے۔ جیسے جیسے کارتک کی چارو کے لیےمحبت بڑھتی جاتی ہے، اسی طرح اس کا اسے حاصل کرنے کا عزم بھی بڑھتاجاتا ہے۔ چارو کا تعاقب اسے کٹنی، مدھیہ پردیش کی طرف لے جاتا ہے، خاص طور پر ہنٹری چوہان (روی کشن) کے ساتھ، جو ایک بے رحم غنڈہ سے سیاست دان بنا ہے۔ کہانی آہستہ آہستہ ایک ہنگامہ خیز عروج پر پہنچتی ہےجہاں جذبات بھڑک اٹھتے ہیں، وفاداریاں بکھر جاتی ہیں اور جنون زورپکڑلیتاہے۔ ہر موڑ پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اس کے رومانوی اندازسےہٹ کر، ’سائیکو سیاں ‘ بے قابو جذبات پر تنقید ہے۔
ہدایت کاری
ہدایت کار اجے بھویان نےمصنفین امیتابھ سنگھ رام شتر، سوربھ تیواری، اور اکشے جھن جھن والاکے ساتھ مل کر ایک ایسی کہانی تخلیق کی ہے جس میں کئی موڑ آتے ہیں۔ کچھ واقعی دلچسپ ہیں، جبکہ دیگر دور سے ہی نظر آجاتے ہیں کہ صحیح نہیں ہیں۔ کہانی کی رفتار زیادہ تر عمدہ ہے، لیکن کچھ اچانک موڑ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ان پر صحیح ڈھنگ سے کام نہیں کیا گیا ہے۔ بعض اوقات، پلک جھپکتے ہی زبردست تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، اور جذباتی ماحول بھی نہیں بن پاتا۔
یہ بھی پڑھئے: کہرا، ۲: قتل کی واردات کے بیچ کرداروں کی زندگی کے راز کھولتی سیریز
تکنیکی طورپر، شو کو اجین، کٹنی اور جارجیا کے متنوع پس منظر سے فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے اس شدیدنفسیاتی ڈرامے کو ایک دلکشی ملتی ہے۔ شیوم اور انوج کو نمایاں کرنے والا ٹائٹل ٹریک موڈ کو اچھی طرح سےبحال کرتا ہے۔ تاہم، ایشان باجپئی کے ڈائیلاگ بعض اوقات بہت زیادہ فلمی لگتےہیں جس سے اس میں بالی ووڈ کا انداز پیدا ہوتا ہے۔ یہ ہمیشہ شو کے ڈارک تھیمز کے مطابق نہیں ہوتا ہے۔
اداکاری
تیجسوی پرکاش، جو اس سیریز کے ساتھ او ٹی ٹی پر اپنا سفر شروع کررہی ہیں چارو کے طور پر ایک تہہ دار پرفارمنس پیش کرتی ہیں۔ وہ اپنےحقیقی محرکات کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرتے ہوئے کمزوری اورسوچے سمجھے کنٹرول کے درمیان جھولتی ہے جس سے ان کےمزاج کے تعلق سے شک پیدا ہوتا ہے۔ تیجسوی خود کو پر سکون رکھتی ہیں اور ان کی اسکرین پر موجودگی چارو کی پیچیدگیوں کو اور زیادہ قابل اعتماد بناتی ہے۔
انود سنگھ ڈھاکہ نے بڑے دکھاوے کے بغیر جنون کی تصویر کشی کامشکل کام انجام دیا۔ کارتک کے طور پر، وہ شاندار طریقے سے کردارکے نفسیاتی اتار چڑھاؤ کو پیش کرتےہیں، ناظرین کو یاد دلاتےہیں کہ توازن کے بغیر محبت خطرناک ہو سکتی ہے۔ سرشٹی سریواستو، ریتو کے چھوٹے کردار میں عمدہ موجودگی پیش کرتی ہے، حالانکہ اس کے کردار کو مزید بہتر بنایا جا سکتا تھا۔
نتیجہ
مجموعی طور پر، ’سائیکو سیاں ‘ اپنے عنوان کے مرکزی خیال پر قائم رہتی ہے کہ ’’میں تم سے پیار کرتا ہوں، اور تم مجھ سے پیار کرتے ہو- باقی سب ایک کیریکٹرہیں۔ ‘‘ یہ دلچسپ اورشدید ہے۔ بھلے ہی کہیں کہیں کہانی کا قیاس لگایا جاسکتا ہے۔ اس کی اپنی خامیاں ہیں، لیکن اداکاروں کی مضبوط اداکاری اور سیریز کی نفسیاتی شدت اسے دیکھنے کے قابل ایک زبردست تھرلر بناتی ہے۔