Inquilab Logo

بوریولی میں ڈنشاز ایکسپریس کیفے بیرون ملک کے پکوانوں کا مرکز

Updated: January 26, 2024, 10:37 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

یہاں ناشتے میں میکسیکو کے ذائقے والا آملیٹ ملتا ہے توپاستا، سینڈوچ پیزا اوربرگر کے علاوہ مین کورس میں بھی منفرد ڈشیزدستیاب ہیں۔

The outside view of Dinshaw`s Express Cafe is also quite interesting. Photo: INN
ڈنشاز ایکسپریس کیفےکا بیرونی نظارہ بھی کافی دلچسپ ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
میکسیکن ٹومیٹو آملیٹ، چیزی کارن بالز، اوورلوڈ ناچو گرینڈ، پینے عربیاتا، پینے ماما روسا، اسپینچ کورن سینڈ وچ، پنیر گارلک پیپر ساس، ویج دھنسک رائس۔ 
پتہ: شاپ نمبر ۲، گرائونڈ فلور، جتیندر بھون سی ایچ ایس لمیٹڈ، ایل ٹی روڈ، بوریولی ، ممبئی۴۰۰۰۹۲
ہوٹل کھلنے کے اوقات: دوپہر۱۲؍ تارات ۱۲؍ بجے
رابطہ : 022 2890 4599
 بوریولی ممبئی کے آخری حصے میں آباد ہےلیکن یہاں بھی بہت سارے عمدہ مقامات موجود ہیں۔ اسی مناسبت سے یہاں کچھ منفرد ہوٹل بھی پائے جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک منفرد ہوٹل ڈنشاز ایکسپریس کیفے بھی ہے جہاں کھانے کے ساتھ تفریح کا لطف بھی لیا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب یہاں کے مینو کے مطابق میکسیکن ، پارسی اور جین کھانوں کابھی ذائقہ لیا جاسکتاہے۔ اس کے علاوہ یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں آپ کو ناشتے کا سامان بھی دن بھیر مل سکتا ہے۔ یہاں کے مینو میں سب سے پہلےناشتے کی چیزیں ہی پیش کی گئی ہیں جن میں میکسیکن ٹومیٹو آملیٹ اور چاکلیٹ اوورلوڈ سینڈوچ کے علاوہ پین کیک ملتا ہے جو شہد، مکھن یا بلیو بیری کومپوٹ کے ساتھ پیش کیا جاتاہے۔ اس کے بعد اسٹارٹر کا نمبر آتا ہے جس میں اونین رنگز، چیزی جلوپینو پاپرز، چیزی کارن بالز، سویٹ پوٹیٹو فرائز ودھ چلی آئیولی، ڈنشاز اسپیشل اٹالین گارلک بریڈ، اوور لوڈ ناچوز گرانڈ، پنیر پپریکا ٹاکو، کروسٹینی ڈیلا کاسا جیسے پکوان پیش کئے جاتے ہیں۔ 
 اس کے آگےپاستا، سینڈوچ، پیزا اور برگر کے متعدد متبادل موجود ہیں جن میں پاستا کے تحت پینے عربیاتا، پینے ماما روسا، ریسوتو ۴؍چیز، ریسوتو مکس ساس پیش کئے جاتے ہیں۔ سینڈوچ کے تحت اسپینچ کورن، رشین بلیو سینڈوچ، اچاری پنیر ٹکہ سینڈوچ تو پیزا کے تحت مرگریتا، سی این ایف(چیز، ناچوز، فرائز پیزا)، دی میکسیکن مافیا، پائو بھاجی اوور لوڈ پیزا، پنیر ٹکہ پیزا اور افریقن پیری اسپائسڈ پیزا ہیں۔ برگر میں شرما جیز آلو ٹکی برگر، کرنچی بسترو برگر اور سیزنڈ شکاگو برگر دیئے جاتے ہیں۔ اس کے بعد مین کورس میں تھائی کری رائس، ویج اسٹروگینوف، ویج پیستو ودھ میش اینڈ رائس، پنیر مکھنی ودھ مالابار پراٹھا اور شیف اسپیشل اسپینچ رائس ودھ پپریکا ساس جیسی دیگر ڈشیز دستیاب ہیں۔ عام طور پر ہوٹلوں میں میٹھے کے تحت چند ہی ڈشیز دستیاب ہوتی ہیں لیکن یہاں اس کے تحت متعدد متبادل موجود ہیں جن میں چاکلیٹ ٹافی ٹرٹل، مین ہٹن بلیک فاریسٹ، سزلنگ فرائز، نیٹ فلکس سنڈی، بلجین چورو سینڈوچ، ہزلنیٹ ٹوئسٹ، ڈیتھ بائی چاکلیٹ، چوکو کرنچ، ویری بیری کریپ، میلو مارچ جیسی چیزیں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK