Inquilab Logo

آندھرا پردیش کے شہر وشاکھا پٹنم میں کئی شاندارمقامات ہیں

Updated: February 28, 2024, 9:56 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

یہاں ملک کا سب سے بڑا بورا غار ، جنگ کی یادگار اور آبدوزمیوزیم جیسے قابل دید مقامات ہیں، اس کے علاوہ دلکش آبشار اور ساحل سمندر بھی ہیں۔

This is the Submarine Museum in which a large submarine is visible. Photo: INN
یر آبدوز میوزیم کی ہےجس میں ایک بڑی سی آبدوز نظر آرہی ہے۔ تصویر : آئی این این

وشاکھاپٹنم آندھرا پردیش کا اہم شہرہونےکے علاوہ مختلف وجوہات سےجاناجاتا ہے۔ یہاں کی صنعتی ترقی سب کو حیران کر دیتی ہے، اس کےباوجود وشاکھاپٹنم میں کئی مقامات ایسے ہیں جو سیاحوں کی توجہ اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ سال کے کسی بھی مہینے میں اس شہر کا دورہ کرکے کوئی بھی اپنی چھٹیوں کا بھرپور لطف اٹھا سکتا ہے۔ اس حوالے سے تفصیلی معلومات آج کے مضمون میں دی گئی ہیں۔ 
بورا غار:بورا غارکو ملک کا سب سے بڑا غار مانا جاتا ہے۔ وشاکھاپٹنم کی وادی اراکو کی اننت گری پہاڑیوں میں موجود یہ غار اپنی قدیم کہانیوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کی لمبائی۷۰۵؍میٹر ہے۔ اس غار میں خوبصورت نقش و نگاردیکھنے کے قابل ہیں۔ لوگ اس وادی سے متعلق بہت سی کہانیاں سننے اور ملک کے سب سے بڑے غار کا دورہ کرکے زمین کے اوپر اور نیچے رہنے کے فرق کو سمجھنے کے لیےیہاں آتے ہیں جس کی وجہ سے اس غار میں سال بھر لوگوں کا تانتا لگارہتا ہے۔ 
دریائے گوستانی آبشار:اگر آپ ٹریکنگ اور اونچے پہاڑ سے گرنے والےپانی کی طرف راغب ہوتےہیں تو آپ کو دریائے گوسا نی آبشار کادورہ کرنا چاہیے کیونکہ وہاں ٹریکنگ کی اچھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وہاں کاآبشار ۵۰؍فٹ کی بلندی سےگرتاہےجو کافی خوبصورت نظر آتاہے۔ وہاں ایک سے ایک سیلفی اور فوٹو پوائنٹس رکھے گئے ہیں، تاکہ لوگ سنہری یادوں کو اپنےموبائل فون میں قید کر سکیں۔ 
یاردہ بیچ:یہ وہ خوبصورت ساحل ہے جس کی وجہ سے وشاکھاپٹنم کو مشرق کاگواکہاجاتا ہے۔ یہاں کی سنہری ریت پر بیٹھ کر سورج کے طلوع و غروب ہونےکا نظارہ بہت سے لوگوں کادل چرا لیتا ہے۔ یاردہ کے ساحل پر گھنٹوں بیٹھ کر بہترین کھانوں اور موسم سے لطف اندوزہوتے ہوئے افق کا نظارہ کرنا انتہائی دلکش ہوتا ہے۔ یہاں طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کا نظارہ اس قدر دلکش ہوتا ہے کہ آپ اسے زندگی بھر نہیں بھول پائیں گے۔ خاموشی سے ایک جگہ بیٹھ کر تمام چیزوں کا تجربہ کرنے کیلئے یہ سب سے خوبصورت اور بہترین جگہ ہے۔ 
لائٹ ہاؤس :اگر آپ وشاکھاپٹنم جاتےہیں تو لائٹ ہاؤس ضرور دیکھیں۔ یہ جگہ سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ یہ جگہ رام کرشنا بیچ سے ایک تا۲؍کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ آپ یہاں دوپہر۳؍سے شام۵؍ بجےتک جا سکتے ہیں۔ یہ لائٹ ہاؤس۲؍ گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ آپ یہاں تک پہنچنے کے لیے آٹو یا کیب بک کر سکتے ہیں۔ 
جنگ کی یادگار :وشاکھاپٹنم کےمختلف سیاحتی مقامات میں جنگی یادگار بہت نمایاں ہے۔ اس لیے وشاکھاپٹنم کےسفر میں اس جنگی یادگار کو ضرور دیکھیں۔ جنگی یادگار رام کرشنا بیچ کے قریب بنائی گئی ہے۔ اس یادگار کو نیول کمانڈنے۱۹۹۶ءمیں قائم کیا تھا۔ یادگار میں بہت سے میزائل، لڑاکا طیارے، بم اور ٹینک رکھےگئےہیں۔ یہ یادگار یہاں ہندوستان اور پاکستان کی جنگ میں شامل فوجیوں کی فتح کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے۔ یادگارکےچاروں طرف ایک پختہ دیوار ہے جس میں ایک خوبصورت مینار بھی ہے اور یہ مینار انڈیا گیٹ کے امر جوان جیوتی کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ 
آبدوز میوزیم :آئی این ایس وکرانت نے۱۹۷۵ءکی جنگ میں ہندوستان کے دشمنوں کو کس طرح شکست دی تھی اور اس کے علاوہ وشاکھاپٹنم میں مختلف قسم کی آبدوزاور بڑے جہاز بنائے گئے ہیں۔ یہ تمام چیزیں اس آبدوز میوزیم میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ وشاکھاپٹنم ہمیشہ سے ایک بہت بڑی بندرگاہ کے طور پر مشہور رہا ہے۔ اگر آپ وشاکھاپٹنم گئےہیں تو راسیکوڈا بیچ جانا نہ بھولیں۔ اس ساحل کا نظارہ نہ صرف خوبصورت ہےبلکہ یہاں آپ کو بہت سے آبدوزدیکھنے کو ملیں گے۔ اس میوزیم کے ذریعے آپ کو دیکھنے اور جاننے کا موقع ملے گا کہ کس طرح ہندوستانی آبدوزوں اور بڑے جہازوں نے جنگ میں اپنی مہارت دکھائی ہے۔ 
وادی اراکو :اگر آپ وشاکھاپٹنم کی سیر کے لیےگئےہیں، تو آپ کو یہاں سے ۱۳۵؍کلومیٹرکےفاصلے پر واقع وادی اراکو ضرور جانا چاہیے۔ یہ ایک بہت ہی خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔ یہاں ۶؍ تا ۷؍چھوٹےچھوٹےسیاحتی مقامات ہیں۔ وادی اراکو وشاکھاپٹنم سے ۱۱۴؍کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ جگہ یہاں آنے والے سیاحوں کو مسحور کردیتی ہے۔ یہ جگہ ایڈونچر سے محبت کرنے والوں سے لے کر فطرت سے محبت کرنے والوں تک ہر ایک کے لیے بہترین ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK