Inquilab Logo

ماہم کا تھنگا بلی ریسٹورنٹ جنوبی ہند کے ذائقوں کا مرکز

Updated: September 01, 2023, 11:05 AM IST | Mohammad Habib | Mumbai

یہاں کیرالا،چیٹی ناڈ اورآندھر پردیش کے طرز کی ڈشیز پیش کی جاتی ہیں ،اس کےعلاوہ حیدرآبادی بریانی اور کئی قسم کی کافی پیش کی جاتی ہے۔

Thangabali Restaurant. Photo. INN
تھنگا بلی ریسٹورنٹ۔ تصویر:آئی این این

ہمارا ملک متنوع ثقافتوں کا حامل ہے جس میں مختلف قسم کی زبانیں بولی جاتی ہیں ،اتنے ہی قسم کے پہناوے ہیں اور اتنے ہی قسم کے کھانے کھائے جاتے ہیں ۔
 ممبئی میں واقع زیادہ تر ہوٹلوں میں شمالی ہندوستان میں کھائے جانے والے کھانوں کی طرز کے پکوان پیش کئے جاتے ہیں آج ہم ایک ایسے ہوٹل کے تعلق سے معلومات پیش کررہے ہیں جہاں جنوبی ہندوستان کی طرز کے کھانے پیش کئے جاتے ہیں ۔ اس ریسٹورنٹ کا نام تھنگابلی ہے۔ماہم میں واقع اس ریسٹورنٹ میں کیرالا اور آندھرا پردیش میں کھائے جانے والے کھانے پیش کئے جاتے ہیں ۔
 چونکہ جنوبی ہندوستان کافی کا مرکز ہے یعنی یہاں کافی بڑے پیمانے پر اگائی جاتی ہے اورملک کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی سپلائی کی جاتی ہے۔ اسی مناسبت سے انٹرنیٹ پر دستیاب اس ہوٹل کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ سب سے پہلے پینے کیلئےکافی کی مختلف اقسام پیش کی گئی ہیں ۔ ان میں مانسون ملبار،انڈین پی بیری، میسورنگیٹس، اراکو ویلی، بابا بودنگیری،نیل گری کافی،کوورگ کافی، ٹرمرک لیٹے، کافی لیٹے اور فلٹر کاپی شامل ہیں ۔
 جنوبی ہندوستان کے پکوان پیش کرنے والے ہوٹل کے مینو میں تیلگو،تمل،ملیالم اورکنڑزبانوں کے الفاظ بکثرت موجود ہیں ، یہی وجہ ہے کہ آخر میں ان الفاظ کے معنی بھی پیش کئے گئے ہیں کہ ان زبانوں کو نہ جاننے والا بھی مینو کو آسانی سے سمجھ سکے۔اس ہوٹل کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ یہاں زیادہ تر ڈشیزجھینگوں ،کیکڑوں اور مچھلیوں پرمشتمل ہیں ۔کافی کے بعد صارفین کو پکانے کا طریقہ منتخب کرنےکیلئے کہا جاتا ہے جس میں کیرالا فرائی، چیٹی ناڈ،ویپوڈو، اجدینا اور گھاسی شامل ہیں ۔زیادہ تر ڈشیز ان تراکیب کی بنیاد پر ہی تیار کی جاتی ہیں جس میں اسٹارٹر اور مین کورس دونوں شامل ہیں ۔حیدرآباد کے کچھ پکوانوں کے نام مانوس معلوم ہوتے ہیں جیسے کہ مین کورس میں مٹن نظامی،میٹھے میں خوبانی کا میٹھا،میسور پاک اور بریانی میں حیدرآبادی دم بریانی شامل ہیں ۔اس کے علاوہ کچھ پکوان ویجی ٹیرین بھی یہاں بنائے جاتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK