Inquilab Logo

شائومی اسمارٹ ٹی وی گھر میں تفریح کا اسمارٹ ذریعہ

Updated: July 24, 2023, 3:02 PM IST | Muhammad Habib | Mumbai

آپ کی ضرورت کے حساب سے ۳۲؍انچ،۴۰؍انچ اور ۴۳؍انچ کے سائز میں کل سے دستیاب ،۲۰؍واٹ اسپیکر سے ڈالبی سائونڈ سنیں

This is what Xiaomi Smart TVs look like in different sizes
مختلف سائز میں شائو می کے اسمارٹ ٹی وی اس طرح نظر آتے ہیں

 شاؤمی اسمارٹ ٹی وی 
کمپنی: شائومی
ریلیز:۲۱؍جولائی ۲۰۲۳ء
دستیابی:۲۵؍جولائی ۲۰۲۳ء
قیمت:۳۲؍انچ،۱۵۹۹۹؍
 قیمت:۴۰؍انچ،۲۲۹۹۹
 قیمت:۴۳؍انچ،۲۴۹۹۹
 پلیٹ فارم:گوگل ٹی وی
ڈیزائن : تین اسٹار
 فیچرس : دو اسٹار
ویلیو فار منی : تین اسٹار

ٹی وی تفریح کا ایک ایسا ذریعہ ہےجو ۱۹۸۰ء کی دہائی سے فروغ پاکر پھلتا پھولتا ہی جارہا ہے۔بھلے ہی موبائل اور اس پر نئے نئے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز آجانے کے بعد ٹی وی پرروایتی پروگرام دیکھنے کا رجحان بہت ہی کم ہوگیا ہےلیکن آج بھی متعدد افراد ایسے ہیں جو ٹی وی سے تفریح حاصل کرنا پسند کرتے ہیں۔ زمانے کے حساب سےاس شعبے میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔اسی تبدیلی کا نتیجہ اسمارٹ ٹی وی ہیں جسے موبائل اور ٹی وی کا مجموعہ قرار دیا جاسکتا ہے۔  ٹی وی کی طرح بڑا اسکرین اور موبائل کی طرح ایپ کی سہولت سے لیس ٹی وی سیٹس پسند کئے جارہے ہیں۔متعدد کمپنیاں آج روایتی ٹی وی سیٹ کے بجائے اسمارٹ ٹی وی  بنا رہی ہیں۔موبائل بنانے والی مشہورکمپنی شائومی نے حال ہی میں اسمارٹ ٹی وی کی اےسیریزکے تحت ۳؍ سیٹ لانچ کئے ہیں۔یہ ٹی وی ۳؍مختلف سائز میں ہیں۔۲۱؍ جولائی کو لانچ ہونے والے یہ ٹی وی منگل ۲۵؍  جولائی سے ایم آئی ڈاٹ کام، ایم آئی  اسٹور، فلپ کارٹ سمیت ہر جگہ فروخت کیلئے دستیاب کردیئے جائیں گے۔
شائومی اسمارٹ ٹی وی کی ہندوستان میں قیمت
 شاؤمی نے اپنے نئے اسمارٹ ٹی وی ۳؍مختلف سائز میں لانچ کئےہیں جن میں سب سے چھوٹا ٹی وی ۳۲؍انچ، اس سے بڑا ۴۰؍ اورسب سے بڑا ۴۳؍انچ کا ہے۔۳۲؍انچ کے ٹی وی کی ابتدائی قیمت۱۴؍ہزار ۹۹۹؍ روپے رکھی گئی ہے لیکن آفر کے تحت اسے ۱۳؍ ہزار۹۹۹؍روپے میں خریدا جاسکتاہے۔ ۴۰؍انچ کا شائومی اسمارٹ ٹی وی ۴۰؍اے کی قیمت ۲۲؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے جبکہ ۴۳؍انچ کے ٹی وی کی قیمت ۲۴؍ہزار ۹۹۹؍ روپے رکھی گئی ہے۔
شائومی اسمارٹ ٹی وی کی خصوصیات
 اگر ان کے اسپیسی فکیشن کی بات کی جائے تو شائو می اسمارٹ ٹی وی ۴۰؍اے  اور ۴۳؍اے شائومی کے اپنے پیچ وال یو آئی کے   ساتھ گوگل ٹی وی پر چلتے ہیں۔گوگل ٹی وی سے انضمام کی وجہ سے ناظرین ہوم اسکرین پر ہی اسٹریمنگ ایپس کے علاوہ لائیو ٹی وی بھی دیکھ سکتے ہیں۔اس میں گوگل کروم کاسٹ کی خصوصیت بھی شامل ہے جس کی وجہ سےآپ اپنے موبائل کو ٹی وی سے جوڑکرموبائل کی فلمیں، شواور دیگر چیزیں براہ راست ٹی وی پر دیکھ سکتےہیں۔اس کے علاوہ شائومی نے پیچ وال پلس سروس بھی اپنے نئے ٹی وی میں شامل کی ہے جس کی وجہ سے آپ ۲۰۰؍لائیو چینل مفت میںدیکھ سکتےہیں۔اس کے ساتھ ہی آئی ایم ڈی بی،لائیو ٹی وی، یونیورسل سرچ کی سہولت بھی دستیاب ہے ۔ اس کے علاوہ آپ اس میں پیرنٹل لاک لگاکر اسے بچوں کیلئے دیکھنے کا محفوظ ذریعہ بھی بناسکتاہے۔پیچ وال میں یوٹیوب بھی شامل ہونے کی وجہ سے پیچ وال میوزک ٹیب سے براہ راست آپ یوٹیوب میوزک کی چیزیں بھی تلاش کرسکتے ہیں۔
تکنیکی معلومات
 ان ٹی وی سیٹس میں آپ کو فل ایچ ڈی ڈسپلے دیکھنے کو ملے گا۔ یہ ٹی وی کواڈ کور اے ۳۵؍چپ سیٹ پر کام کرتے ہیں۔ ان میں ۱ء۵؍جی بی  ریم اور ۸؍جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ۲۰؍واٹ کا اسپیکر  ہے جس سے ڈولبی آڈیو سنائی  دیتا ہے جبکہ ڈی ٹی ایس ورچوئل سپورٹ بھی شامل ہے۔وائرلیس کنیکٹیوٹی کیلئےڈوئل بینڈ وائی فائی اور بلیوٹوتھ ورژن ۵ء۰؍ دیا گیا ہے۔۲؍ایچ ڈی ایم آئی پورٹ،اے آر سی  اور اے ایل ایل ایم، ۲؍یوایس بی۲ء۰؍ پورٹ، ایک اے وی کنکٹر اور ہیڈ فون جیک بھی دیا گیا ہے۔
بلیوٹوتھ ریموٹ
 شائو  می اسمارٹ ٹی وی ۳۲؍اے،۴۰؍ اے اور ۴۳؍اے کے ساتھ شائومی بلیوٹوتھ ریموٹ بھی آتا ہے جس میں کوئک میوٹ، کوئک ویک اور کوئک سیٹنگز کی سہولت دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ آواز کےنچلے والے بٹن کو دو مرتبہ دباکر بھی آپ آواز بند کرسکتے ہیں۔ کوئک ویک سے چند سیکنڈ میں آپ کا ٹی وی شروع ہوجائےگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK