Inquilab Logo

ریئل می ۱۲؍پلس: قیمت اورخصوصیات میں اوسط درجے کا فون

Updated: April 08, 2024, 2:10 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۸؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج والے فون میں ڈیزائن پرانا ہی استعمال کیا گیاہے، کیمرہ پہلی مرتبہ سونی کا استعمال کیا گیا۔

Both front and back color image of 12 Plus in real. Photo: INN.
ریئل میں ۱۲؍پلس کے دونوں رنگ کے آگے اور پیچھے کی تصویر۔ تصویر: آئی این این۔

ریئل میں اپنے مشہور ریئل می ۱۲؍سیریز میں ایک نیا فون لے کر آیا ہےجس کانام ریئل میں ۱۲؍پلس رکھا گیا ہے۔ اس میں کچھ چیزیں ریئل می۱۲؍پرو ڈیو سے لی گئی ہیں۔ جیسے کہ کیمرہ موڈیول جو کہ ایک لگژری گھڑی کی مانند نظر آتا ہے۔ یہ دراصل اوسط درجے کا فون ہے جس میں بڑا اسکرین دیا گیا ہے جبکہ پہلی مرتبہ اس میں سونی کا کیمرہ استعمال کیا گیا ہے۔ 
قیمت: ریئل می ۱۲؍پلس ہندوستان میں ۲؍متبادل میں دستیاب ہے۔ اس کے بنیادی متبادل میں ۸؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے اور اس کی قیمت ۲۰؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے۔ دوسرے متبادل کے تحت ۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج ہے اس کی قیمت ۲۱؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے۔ 
رنگ: یہ فون دو رنگوں میں دستیاب ہے جن میں پہلا نیویگیٹر بیج اوردوسرا پائیونیئر گرین ہے۔ دونوں میں پیچھے کی جانب ویگن لیدر دیا گیا ہے جس پر اوپر سے نیچے کی جانب پٹیاں بنی ہوئی ہیں۔ 
بکس میں کیا ہے: اس کے بکس میں آپ کو ایک فون کے ساتھ اس پر لگانے کیلئے ایک شفاف کور، کچھ کاغذات، سم نکالنے کا ٹول اور ۶۷؍واٹ فاسٹ چارجر اور ٹائپ اے سے ٹائپ سی والا کیبل دیا گیا ہے۔ اسکرین پروٹیکٹرپہلے ہی سے لگا ہوا آتا ہے۔ 
ڈیزائن: جیسا کہ پہلے کہا گیااس کے ڈیزائن میں بہت کچھ ریئل می ۱۲؍پرو سیریز سے لیا گیا ہے۔ اس میں فون کی پشت پر ویسا ہی ویگن لیدر فنش دیا گیا ہے، اسی طرح کا دائرہ نما کیمرہ موڈیول ہے اور ویسی ہی پٹیاں ہیں۔ ریئل می ۱۲؍پرو کے برخلاف ریئل میں ۱۲؍پلس میں فلیٹ، گلاسی فریم کے ساتھ کنارے گول دیئے گئے ہیں۔ اس کا فریم پلاسٹک سے بنایا گیا ہے اس لئے آپ کو محتاط رہنا ہوگا کہ کہیں خراشیں نہ پڑ جائیں۔ یہ فون پکڑنے میں آسان ہے لیکن اس کے دھاردار کنارے کی وجہ سے بہت دیر پکڑنے پر ہاتھ میں تکلیف ہوسکتی ہے۔ کیمرہ موڈیول میں سن برسٹ ٹیکسچر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے روشنی پڑنے پر دلکش ڈیزائن بنتے ہیں اور دیکھنے میں روایتی گھڑی کا ڈائل محسوس ہوتاہے۔ 
اسپیسی فکیشن :ریئل می ۱۲؍پلس ایک اوسط درجے کا فون ہے جس میں میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی ۷۰۵۰؍ ایس او سی پروسیسر دیا گیا ہے۔ یہ ۶؍این ایم والی چپ سیٹ ہے جس کے ساتھ مالی جی ۶۸؍ جی پی یو دیا گیا ہے۔ اس میں ۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی تک اسٹورین دیاگیا ہے۔ ریم کو ورچوئلی مزید ۸؍جی بی تک بڑھایا جاسکتاہے جبکہ مائکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے اسٹوریج کو ۲؍ ٹی بی تک بڑھایا جاسکتاہے۔ کمیونی کیشن کیلئے ۵؍جی سپورٹ، بلیوٹوتھ ۵ء۲؍، ڈوئل بینڈ وائی فائی ۶؍ اور جی پی ایس، گلوناس، بیڈو، گیلی لیو اور کیو زیڈ ایس ایس سپورٹ دیا گیا ہے۔ کنیکٹی وٹی کیلئے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور ۳ء۵؍ایم ایم ہیڈ فون جیک بھی دیا گیا ہے۔ سیکوریٹی کیلئے ڈسپلے کے اندر فنگر پرنٹ اسکینر دیا گیا ہے جو اسکرین میں بہت نیچے کی جانب رکھا گیا ہے۔ 
سافٹ ویئر :سافٹ ویئر کی بات کریں تو اس میں اینڈرائڈ ۱۴؍کی بنیاد پر بنایا گیا ریئل میں یو آئی ۵ء۰؍ دیا گیا ہے۔ اس میں آپ کو ۲؍سال تک آپریٹنگ سسٹم کا اپڈیٹ اور ۳؍سال تک سیکوریٹی پیچ ملتا ہے۔ جیسا کہ سستے اور درمیانی درجے کے فون کے ساتھ مسئلہ ہوتا ہے کہ ان میں بہت سارے بلوٹ ویئر ہوتے ہیں یعنی بہت سارے ایپ انسٹال کئے ہوئے آتے ہیں وہ چاہے ہمارے کام کے ہوں یا نہیں کمپنی اشتہار کے طور پر انہیں دیتی ہے۔ ان ایپ میں آپ کو ہر طرف اشتہار ہی اشتہار نظر آتے ہیں ۔ 
بیٹری: اس کے علاوہ اس میں ۵؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جسے ۶۷؍واٹ فاسٹ چارجر کی مدد سے تیز رفتاری سے چارج کیا جاسکتاہے۔ خوش قسمتی سے چارجر بھی ساتھ آتا ہے۔ 

کیمرہ:اس فون کی سب سے خاص بات یہی ہے کہ اس میں سونی کا ایل وائی ٹی ۶۰۰؍ نامی ۵۰؍میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ۸؍میگا پکسل کا الٹراوائڈ اور ۲؍میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر والا کیمرہ دیا گیا ہےسیلفی کیمرہ ۱۶؍میگا پکسل کا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK