Inquilab Logo

آنر ایکس ۹؍بی: چینی کمپنی کا اوسط درجے کا اسمارٹ فون

Updated: April 15, 2024, 12:04 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

طویل عرصے بعدآنر برانڈ کا دوسرا فون ہندوستان آیا ہے لیکن اس مرتبہ یہ ہواوے کمپنی کے تحت نہیں بلکہ ایچ ٹیک نامی کمپنی کے تحت آیا ہے۔

Honor X9 B. Photo: INN
آنر ایکس ۹؍ بی۔ تصویر : آئی این این

ہواوے کمپنی کا زیلی برانڈ آنربھی خوب ترقی کررہا ہے۔ کچھ سال قبل مارکیٹ سے نکل جانے کے بعد یہ برانڈ دوبارہ ہندوستان میں لوٹ آیا ہے۔ اس مرتبہ یہ ایچ ٹیک نامی کمپنی کے تحت آیا ہے جسے ہواوے کے آنر اسمارٹ فون ہندوستان میں بنانے اور بیچنے کا لائسنس حاصل ہے۔ لیکن چونکہ یہ ہندوستان سے باہر کسی اور کمپنی کے تحت ہے اس لئے آنر کے اسمارٹ فون میں عام قسم کی گوگل خدمات اور ایپس کو شامل کیا گیا ہے۔ ایچ ٹیک کمپنی کے تحت آنر کا پہلا اسمارٹ فون آنر ۹۰؍ تھا جسے پریمیم ڈیوائس کے طور پر لانچ کیا گیا تھا۔ بہت جلد اس کا دوسرا فون آنر ایکس ۹؍ بی لانچ کردیا گیا ہے جو کہ اوسط زمرے کا اسمارٹ فون ہے۔ 
قیمت:آنرایکس ۹؍ بی ۸؍ جی بی ریم اور ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج کے ساتھ ۲۵؍ہزار ۹۹۹؍روپے میں دستیاب ہے۔ 
رنگ: یہ دو رنگوں میں دستیاب ہے جس میں پہلا مڈ نائٹ بلیک رنگ کے فون کا پیچھے کی جانب کاپینل پولی کاربونیٹ سے بنایا گیا ہے جبکہ دوسرا رنگ سن رائز اورینج ویگن لیدر کے ریئر پینل کے ساتھ بہت ہی بھڑکیلا رنگ محسوس ہوتا ہے۔ 
بکس میں کیا ہے: اس کے بکس میں شفاف ٹی پی یو کیس اور ڈاکیومنٹس کے علاوہ آنر نے ٹائپ سی سے ۳ء۵؍ایم ایم کا ہیڈ فون اڈیپٹر اور وائر والا ایئر فون بھی دیا ہے۔ اس کے علاوہ عام طور پر دستیاب چارجنگ کیلئے ٹائپ اے سے ٹائپ سی والا یو ایس بی کیبل دیا گیا ہے لیکن چارجر نہیں دیا گیا ہے۔ اس کیلئے آپ کو ۳۰؍واٹ کاچارجر علاحدہ لینا ہوگا جو۶۹۹؍ روپے میں دستیاب ہے۔ 
ڈیزائن: آنر ایکس ۹؍ بی نہایت پتلا فون ہے اوردونوں جانب مڑے ہوئے کناروں کی وجہ سے دیکھنے میں بھی بھلا لگتا ہے۔ اس کے پیچھے کی جانب پولی کاربونیٹ کا پینل اور آگے ڈسپلے کا کانچ دائیں اور بائیں جانب سے مڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسے ہاتھ میں پکڑنا آسان ہوجاتا ہے۔ اس کا وزن ۱۸۵؍گرام ہے لیکن نہایت ہلکا محسوس ہوتا ہے جبکہ اس کی چوڑائی محض ۷ء۹۸؍ ایم ایم ہے۔ آنر نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اگر اسے ۱ء۵؍ میٹر کی اونچائی سے گرایا جائے تو بھی اسے کچھ نہیں ہوگا یعنی اس کا کانچ نہیں ٹوٹے گا۔ 
اسپیسی فکیشن :اس فون میں ہواوے کا پروسیسر استعمال نہ کرتے ہوئے کوالکوم اسنیپ ڈریگون ۶؍جنریشن ون استعمال کیا گیا ہے۔ اس فون میں ۸؍ جی بی کا ایل پی ڈی ڈی آر ۴؍ ایکس ریم استعمال کیا گیا ہے جبکہ ۲۵۶؍ جی بی کا یو ایف ایس ۳ء۱؍ اسٹوریج شامل ہے جسے بڑھایا نہیں جاسکتا۔ کمیونیکشن کیلئے ڈوئل بینڈ وائی فائی، بلیوٹوتھ ۵ء۱؍، این ایف سی سپورٹ اور یو ایس بی سی پورٹ نیچے کی جانب دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈوئل ۵؍جی اسٹینڈ بائی(۲؍ نینو سم کارڈ کے ساتھ) دیا گیا ہےجبکہ فون گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) بھی استعمال کرتا ہے۔ اس فون میں ۵؍ہزار ۸۰۰؍ میگا ہرٹز کی بھاری بھرکم بیٹری دی گئی ہے جسے ۳۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ کے ذریعہ چارج کیا جاسکتاہے۔ 
سافٹ ویئر : آنر ایکس ۹؍ بی میں میجک او ایس ۷ء۲؍ استعمال کیا گیا ہے جو کہ اینڈرائڈ ۱۳؍ پر مبنی ہے۔ آنر ۲؍سال تک اینڈرائڈ اپڈیٹ اور ۳؍سال تک سیکوریٹی اپڈیٹ فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہےلیکن یہ محدود محسوس ہوتا ہے کیوں کہ اس میں پہلے ہی اینڈرائڈ ۱۳؍استعمال کیا گیا ہے جو کہ پرانا ہوچکا ہے۔ 
بیٹری: بیٹری لائف اس فون کی ایک اہم خصوصیت کہی جاسکتی ہے۔ یہ کمال کی بات ہےکہ انجینئروں نے ۵؍ہزار ۸۰۰؍میگا پکسل جیسی بڑی بیٹری پتلے سے فون میں کس طرح سمائی ہے۔ اس فون کو بہت زیادہ استعمال کرنے کے باوجود اس کی بیٹری ۱ء۵؍ دن تک چلتی ہے۔ اگر آپ زیادہ گیم وغیرہ نہیں کھیلتے اور کیمرہ وغیر بھی استعمال نہیں کرتے تو یہ ۲؍دن بھی چل سکتی ہے۔ 
کیمرہ:اس میں پرائمری کیمرے کے طور پر ۱۰۸؍میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ ۵؍میگا پکسل کا الٹرا وائڈ اینگل کیمرہ اور ۲؍میگا پکسل میکرو کیمرہ دیا گیا ہے۔ سیلفی کیلئے ۱۶؍میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی دیا گیا ہے۔ 

چپ سیٹ           کوالکوم اسنیپ ڈریگون ۶؍جنریشن ون 
سیلفی کیمرہ       ۱۶؍میگاپکسل
مین کیمرہ          ۱۰۸؍+۵؍+۲؍میگا پکسل کیمرہ
ریزولیوشن        ۱۲۰۰x۲۶۵۲؍پکسل  
بیٹری              ۵۸۰۰؍ایم اے ایچ 
چارجنگ          ۳۵؍واٹ فاسٹ چارجنگ
میموری          ۸؍جی بی ریم،۲۵۶؍جی بی اسٹوریج
ڈسپلے          ۶ء۷۸ ؍انچ،اے ایم او ایل ای   ڈی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK