Inquilab Logo

موٹرولا ایج ۵۰پرو: اوسط درجے کا عمدہ نظر آنے والا فون

Updated: April 29, 2024, 12:26 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۸؍اور ۱۲؍جی بی ریم کے ساتھ ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے، بیٹری ۴۵۰۰؍میگاپکسل کی ہے لیکن ۱۲۵؍واٹ فاسٹ چارجنگ تک کی سہولت دستیاب ہے۔

Motorola Edge 50 Pro can be seen from the front and back. Photo: INN.
موٹرولا ایج ۵۰؍پرو آگے اور پیچھے سے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

موٹرولا ایک ایسا اسمارٹ فون لے کر آیا ہے جسے سال کا سب سے اچھا دکھنے والا فون کہا جاسکتاہے۔ موٹرولا ایج ۵۰؍پرو مڈ رینج کا اسمارٹ فون ہےجس کا ڈیزائن ایسا ہے کہ وہ پریمیم فون نظر آتا ہے۔ حالانکہ کئی کمپنیوں نے یہ فارمولا استعمال کیا ہے لیکن چند ایک ہی اس ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکےہیں۔ 
قیمت:سب سے پہلے اس کی قیمت کی بات کرتے ہیں۔ ملک میں یہ فون دو متبادل میں دستیاب ہے، پہلا ۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج والا فون ہے جس کی قیمت ۳۱؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے جبکہ دوسرا متبادل ۱۲؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج کا ہے جس کی قیمت ۳۵؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ ہوسکتا ہے کسی آفر کے تحت آپ کو یہ فون کچھ کم قیمت میں بھی دستیاب ہوجائے۔ 
ان باکسنگ: اس فون کو ان باکس کرنا یعنی باکس کھول کر اس میں سے موبائل فون اور دیگر چیزیں نکالنا ایک منفرد تجربہ ثابت ہوتا ہے۔ پہلی بات یہ کہ موٹرولا نے پیکنگ میں پلاسٹک بالکل استعمال نہیں کی ہے اور سب کچھ سوئے کی سیاہی سے لکھا گیا ہے۔ دوسری بات یہ کہ موٹرولا ہر بکس پر پرفیوم چھڑکتا ہے تاکہ اس سےاچھی خوشبو آئے۔ دراصل اس سے ایک طویل عرصے تک اچھی خوشبو آتی ہے۔ اس کے بکس کے اندر ایک موبائل کور، کچھ کاغذات، سم کارڈ نکالنے کا ایک ٹول، یو ایس بی ٹائپ سی سے ٹائپ سی والا کیبل، ۱۲۵؍واٹ ٹربو چارجر بھی دیا گیا ہے جبکہ۸؍جی بی ریم والے متبادل میں ۶۸؍واٹ فاسٹ چارجر دیا گیا ہوتا ہے۔ 
ڈیزائن: جب آپ فون کو بکس سے باہر نکالتے ہیں آپ ایک شاندار ڈیزائن اپنے سامنے پاتے ہیں اور اس کا رنگ اس سے بھی زیادہ شاندار ہے۔ پیچھے کی جانب لیدر فنش پینٹ، آگے اور پیچھے سے مڑا ہوا ڈیزائن، رائونڈیڈ کارنراور المونیم فریم کی وجہ سے اس فون کو ہاتھ میں پکڑنابہت اچھا لگتا ہے لیکن اس کا پیچھے کی جانب والا لیدر پینل اس کے فریم میں پوری طرح فٹ نہیں ہوتااور یہ ہاتھ میں چبھتا ہے، یہی اس میں خامی محسوس ہوتی ہے۔ 
اس فون کا وزن ۱۸۶؍گرام ہے اور یہ ۸ء۱۹؍ایم ایم چوڑا ہے۔ والیوم اور پاوربٹن دائیں جانب دیئے گئے ہیں، دائیں جانب ہی مائیکروفون بھی دیا گیا ہے۔ نیچے کی جانب یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، سم ٹرے، مائیکروفون اور لائوڈ اسپیکر دیا گیا ہے۔ فون میں ڈوئل اسپیکردیا گیا ہے لیکن یہ ہائبرڈ ٹائپ کا ہے کان کے پاس کا اسپیکر دوسرے اسپیکر کے طور پر کام کرتا ہے۔ 
اسپیسی فکیشن:موٹرولا ایج ۵۰؍ پرو میں اسنیپ ڈریگون ۷؍جنریشن۳؍ کا پروسیسر دیا گی ہےجس میں ۱۲؍جی بی تک کا ایل پی ڈی ڈی آر ۴؍ایکس ریم اور ۲۵۶؍جی بی یو ایف ایس ۲ء۲؍کا انٹرنل اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون میں ۵؍جی کا ڈوئل سم دیا گیا ہے، وائی فائی ۶؍ای، بلیوٹوتھ ۵ء۴؍، این ایف سی اور ایک یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دیا گیا ہے۔ لوکیشن سروس کیلئے اس میں جی پی ایس، اے جی پی ایس، ایل ٹی ای پی پی، ایس یو پی ایل، گلوناس، گیلیلیو اور ناوک سیٹیلائٹ کا سپورٹ بھی دیا گیا ہے۔ 
فون میں ڈسپلے کے اندر ہی فنگر پرنٹ اسکینر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ۴۵۰۰؍ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو کہ اس زمرے کے دیگر فون کے مقابلے کم ہے۔ ۱۲۵؍واٹ فاسٹ چارجر اور ۵۰؍واٹ وائر لیس چارجنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ 
سافٹ ویئر: سافٹ ویئر کے معاملے میں اس میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔ اس میں اینڈرائڈ ۱۴؍کی بنیاد پر بنایا گیا ہیلو یو آئی دیا گیا ہے جو مائی یو ایکس کے مقابلے تھوڑا مختلف ہےجو کہ ہم پہلے استعمال کرتے آئے ہیں۔ گوگل ایپس کے علاوہ دیگر ایپ بہت ہی کم ہیں۔ 
کیمرہ : اس میں پیچھے کی جان ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں ۵۰؍ میگا پکسل کا کیمرہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک ۱۳؍میگا پکسل کا الٹراوائڈ کیمرہ ہے جس سے ۱۲۰؍ڈگری تک کی تصویر کھینچی جاسکتی ہےجبکہ تیسرا کیمرہ ۱۰؍میگاپکسل کا ٹیلی فوٹو سینسر ہےجس سے ۳؍گنا زوم کیا جاسکتاہے۔ سیلفی کیلئے اس میں ۵۰؍میگا پکسل کا آٹو فوکس کیمرہ دیا گیا ہے۔ 

چپ سیٹ      کوالکوم اسنیپ ڈریگون۷؍جنریشن ۳؍
ریم             ۸؍جی بی اور۱۲؍ جی بی
اسٹوریج      ۲۵۶؍ جی بی
ریزولیوشن   ۱۲۲۰x۲۷۱۲؍پکسل 
بیٹری         ۴۵۰۰؍ایم اے ایچ
چارجنگ      ۶۸؍ اور۱۲۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ
ڈسپلے       ۶ء۷؍انچ 
کیمرے      ۵۰؍، ۱۳؍ اور ۱۰؍میگا پکسل، سیلفی کیلئے ۵۰؍

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK