Inquilab Logo

ہینگ بوک: اندھیری میں کوریائی ڈشیز دیکھنے کا مرکز

Updated: February 23, 2024, 9:55 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اندھیری کے لوکھنڈوالا میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کوریائی کھانے کھاسکتے ہیں جن کے آپ نام تک نہیں سمجھ سکتے۔

The inside of the Hengbok Restaurant looks great. Photo: INN
ہینگ بوک ریسٹورنٹ اندر سے دیکھنے میں عمدہ ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
 کمچی جیگائی، سنڈوبو جیگائی، منڈو گوک، گلبی ٹینگ، یینگ نیوم ٹونگ ڈاک، ڈوبو کیمچی، کیمچی پاجیون، راک شرمپ، ڈوبوجوریم۔ 
پتہ:۱۰۱-۱۰۵؍ پلاٹ بی ۴۰؍ پٹیل کمرشل اسٹیٹ اپوزٹ سٹی مال، لنکنگ روڈ، لوکھنڈوالا اندھیری، ممبئی ۵۳ 
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۱۲؍ تارات ساڑھے ۱۱؍ بجے
رابطہ : +919967002920
آپ نے یو ٹیوب یا کسی اور سوشل میڈیا سائٹ پرکورین کھانوں کے ویڈیو دیکھے ہونگے تو آپ کے بھی دل میں آیا ہوگا کہ کاش ہم بھی کوریا جاکر وہاں کے کھانوں کا ذائقہ چکھ سکتے۔ لیکن آپ کو کورین کھانے کھانے کیلئے کوریا جانے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے ہی شہر ممبئی کے اندھیری علاقے میں ہی موجود ایک ہوٹل میں کوریا کے کھانوں کا ذائقہ چکھ سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب یہاں کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس میں تقریباً تمام ڈشیز کوریامیں کھائے جانے والے کھانوں جیسی نظر آتی ہیں یہاں تک کہ ان کے نام بھی کوریائی زبان والے ہیں۔ اس مینو میں سب سے پہلے مختلف قسم کے سوپ کی ڈشیز کےنام اور ان کی تصویر دی گئی ہے۔ اس میں جو نام نظر آتے ہیں ان میں سونڈوبو جیگائی، منڈو گوک، ٹیوک گوک اور گلبی ٹینگ جیسے نام نظر آتے ہیں۔ ان میں سونڈوبو جیگائی میں تفصیل بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ اس کے تحت شوربے میں سوفٹ ٹوفو چاول، ویج، چکن یا پرانز(جھینگے) کے ساتھ پیش کیا جاتاہے۔ مونڈو گوک کے تحت ڈمپلنگ سوپ کو چاول، ویج، چکن یا پرانز کے ساتھ پیش کیا جاتاہے۔ 
 اس کے آگے اپیٹائزر یعنی بھوک برھانے والی ڈشیز دی گئی ہیں جن میں ویج پاجیون جس کے تحت ہری پیاز کا پین کیک دیا جاتا ہے، ہوباک جیون کے تحت کورین زوکینی پین کیک دیا جائے گا۔ اس کے بعد ایک قسم ہے گمباپ جس کے تحت کئی طرح کے رول دیئےگئے ہیں جیسے کہ ٹیمپورا گمباپ کے تحت کورین سی ویڈ رائس رول دیئے جاتے ہیں جس کے اندر آٹا، فرائی کی ہوئی شرمپ، آملیٹ اور دیگر سبزیاں ڈالی جاتی ہیں۔ 
یہاں کے مین کورس بھی قطعی مختلف ہیں جو ہم ہندوستانیوں کو سمجھ میں نہیں آسکتے۔ ویسے تویہاں کی ہر ڈش قطعی مختلف ہے اور اس میں کیا کچھ اندر سے ڈالا جاتا ہوگا اس کا بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، اس لئے یہاں بہت ہی سوچ سمجھ کر کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے آگے نوڈلز دیئے گئے ہیں۔ اور پھر چاولوں کی ڈشیز ہیں جن میں مختلف قسم کی ڈشیز دی جاتی ہیں۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK