• Tue, 14 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جولی ایل ایل بی۳: مزاح سے بھرپور عدالتی ڈرامہ

Updated: September 22, 2025, 4:13 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس سے قبل ارشد وارثی اور اکشے کمار کی اداکاری سے سجی اسی نام کی ۲؍فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں،اس سلسلہ کی تیسری قسط میں دونوں اداکار موجود ہیں۔

Arshad Warsi and Akshay Kumar can be seen in a scene from the film `Jalli LLB 3`. Photo: INN
ارشد وارثی اور اکشے کمار کو فلم’جالی ایل ایل بی۳‘ کے ایک منظر میں دیکھاجاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

جولی ایل ایل بی ۳(Jolly LLB 3)
اسٹارکاسٹ: اکشے کمار، ارشد وارثی، سوربھ شکلا، گجراج رائو، ہما قریشی، امریتا رائو، سیما بسواس، سشیل پانڈے
ڈائریکٹر : سبھاش کپور
رائٹر :سبھاش کپور
پروڈیوسر: اکشے کمار، آلوک جین، اجیت اندھارے
موسیقار:انوراگ سیکیا، وکرم مونٹروز، امن پنت 
سنیماٹوگرافر:رنگ راجن راما بدرن
ایڈیٹر:چندر شیکھر پرجاپتی 
پروڈکشن ڈیزائنر: مانسی دھرو مہتا، ورشٹھ گپتا
میک اپ :سرجیت کمار، شیریں جعفر شیخ، شخ شیریں 
آرٹ ڈپارٹمنٹ :پردیپ جادھو، شانِ علی خان
پروڈکشن منیجر:اروشی اجمیرا، وشال دیولیکر، ناکیا کوٹھاوالا، راہل پترا، سندیپ شرما، ویویک شریواستو
 ریٹنگ: ***
 متعدد تنازعات اور عدالت سے ملنے والی راحت کے بعد، جولی ایل ایل بی۳؍ بالآخر سنیا گھروں کی زینت بن گئی۔ پہلی اور دوسری قسطوں نےجو عوامی مقبولیت حاصل کی تھی اس سے توقع کی جاتی ہے کہ اس بار بھی یہ فلم شائقین کو سنیما گھروں تک لے آئے گی، اسی سے اسی طرح مزاح، طنز اور تفریح کی توقع ہے۔ یہ بات قابل غورہے کہ چند خامیوں کے باوجود، فلم مزاح کا اپنا اسلوب برقرار رکھتی ہےجو تھیٹر سے نکلنے کے بعد بھی آپ کے چہرے پر مسکراہٹ برقرار رکھتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اس بار عدالتی ڈرامے کا فوکس نظام انصاف کی خامیوں سے ہٹ کر قوم کے اس طبقے کی طرف ہے جسے ہم فخر سے ’’کسان‘‘ کہتے ہیں۔ 
فلم کی کہانی
 اس تیسری قسط کی کہانی پچھلی ۲؍قسطوں کی روایت کو جاری رکھتی ہے۔ اب جگدیشور مشرا عرف جولی (اکشے کمار) کانپور سے دہلی میں پریکٹس کے لیے چلے گئے ہیں، جب کہ جگدیش تیاگی عرف جولی (ارشد وارثی) بھی میرٹھ کی گلیوں سے دارالحکومت کی عدالتوں میں چلے گئے ہیں۔ مقدمات کے لیے دونوں کے درمیان مقابلہ آرائی اور تصادم، جسمانی تشدد تک پہنچ جاتا ہے۔ 
 دریں اثنا، راجستھان کےپارسول گاؤں کا ایک کسان اور شاعر، معروف صنعت کار ہری بھائی کھیتان (گجراج راؤ) کے صنعتی منصوبے کے سبب اپنی پشتینی زمین کھونے کے بعد خودکشی پر مجبور ہو گیا۔ اس کی بیوہ جانکی راجا رام سولنکی (سیما بسواس) دہلی کی عدالت سے رجوع کرتی ہے۔ یہ کیس دونوں جالی کے درمیان آمنے سامنے کی قانونی جنگ کا میدان بن جاتا ہے۔ 
 معاملہ جسٹس سندر لال ترپاٹھی (سوربھ شکلا) کی عدالت میں پہنچتاہے، جہاں کسانوں اور صنعت کاروں کے درمیان تصادم شروع ہو جاتا ہے، جو صرف کمرہ عدالت تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ کسانوں کی زندگیوں پر براہ راست اثر ڈالتا ہے۔ 
ہدایت کاری
 ہدایت کار سبھاش کپور’جالی ایل ایل بی‘ سیریز کے اصل لہجے کو برقرار رکھتے ہیں۔ جی ہاں، فلم کا پہلا نصف تھوڑا سست ہےخاص طور پرپہلے۱۵؍، تا ۲۰؍منٹ، جس میں کہانی کی بنیاد قائم کرنے میں وقت لگتا ہے۔ لیکن جیسے ہی دوسرا ہاف شروع ہوتا ہے، فلم رفتار پکڑ لیتی ہے۔ اس بار چونکہ کسانوں کی زمینوں پر قبضے اور خودکشی کا سنگین معاملہ مرکزی موضوع ہے، اس لیے کئی مناظر سنجیدہ ہو جاتے ہیں۔ تاہم، ڈائریکٹر کامیڈی کے ساتھ سنجیدگی کوملانے کا انتظام کرتا ہے۔ 
اداکاری 
 اداکاری کے معاملے میں، اکشے کمارنے اپنی مزاحیہ ٹائمنگ اور چنچل انداز سےدل جیت لئے ہیں۔ ساتھی کرداروں کے ساتھ ان کی نوک جھونک ناطرین کو محظوظ کرتی ہے۔ دریں اثنا، ارشد وارثی ’جالی نمبر ون‘کے طور پر پرفیکٹ ہیں اور دونوں جولیوں کی دشمنی فلم کے مزے میں اضافہ کرتی ہے۔ سوربھ شکلا، جج سندر لال ترپاٹھی کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو فلم کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوتے ہیں۔ چنچل چوٹالہ (شلپا شکلا) کے ساتھ ان کا رومانوی ٹریک ان کے کردار میں ایک تفریحی جہت کا اضافہ کرتا ہے۔ گجراج راؤ ولن کے طور پر موثر ہیں، جبکہ رام کپور، اپنے مخصوص انداز سے چھا جاتےہیں۔ 
کیوں دیکھیں ؟
  اگر آپ جالی ایل ایل بی سیریز کے مداح نہیں ہیں، تب بھی آپ یہ فلم دیکھ سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK