Inquilab Logo

مہارانی۳؍: سیاسی اتھل پتھل کی عکاس ویب سیریز

Updated: March 17, 2024, 9:02 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس کے ذریعہ ہما قریشی نے مختلف قسم کے کردار ایک ساتھ ادا کئے ہیں،پچھلے سیزن کے مقابلے زیادہ بہتر نہیں لیکن ایک مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے۔

Huma Qureshi can be seen in a scene from the web series `Maharani 3`. Photo: INN
ہما قریشی کو ویب سیریز’مہارانی۳؍‘ کے ایک منظر میں دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر : آئی این این

مہارانی ۳ (Maharani Season 3)
 اسٹریمنگ ایپ :سونی لیو(۸؍ ایپی سوڈ)
اسٹار کاسٹ:ہما قریشی، امیت سیال، ونیت کمار، پرمود پاٹھک، کانی کسوتی، انوجا ساٹھے، دبیندو بھٹاچاریہ
رائٹر:نندن سنگھ، اوما شنکر سنگھ
ڈائریکٹر:سوربھ بھاوے
پروڈیوسر:ڈمپل کھربندا، نرین کمار
موسیقی:منگیش ڈھاکڑے
سنیماٹوگرافی:انوپ سنگھ
ایڈیٹر:کنال والوے
ریٹنگ: ***

 سیاست میں دلچسپی رکھنے والوں کابہارکی سیاست سے واقف ہونالازمی ہے۔ سیاست کی بات کریں تو آج تک کئی شو اور فلمیں گندگی سیاست کو دکھا چکی ہیں۔ ہما قریشی کا ایک ایسا ہی شو سونی لیوپر ریلیزہوا جس کا نام مہارانی ہے۔ یہاں ہما کی اداکاری کا وہ جادو دیکھا جاسکتا ہےجوآج تک نہیں دیکھا گیا۔ اب مہارانی کا سیزن۳؍ ریلیز ہوچکاہے، اس کی کہانی کیا ہے، آئیے جانتے ہیں۔ 
کہانی: ’مہارانی۳‘ کی کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے جہاں سے پچھلاسیزن ختم ہواتھا۔ رانی بھارتی کےساتھ غیر منصفانہ سلوک کیاگیا اور انہیں ۳؍سال تک قید میں رکھا گیا۔ وزیر اعلیٰ نوین کمار اور ان کی ٹیم نے بھیما بھارتی کو بے دردی سے ختم کر دیا اور سارا الزام رانی بھارتی پر ڈال دیا۔ رانی بھارتی اس نئے سیزن میں اپنی بے گناہی ثابت کرنےکےمشن پر ہیں۔ لیکن کیا وہ اپنے حلقے کے لوگوں اورسب سے اہم اپنے خاندان کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کر پائیں گی؟’مہارانی‘کاتیسرا سیزن ہندوستانی سیاست کی دنیا میں انصاف کے لیے رانی بھارتی کی لڑائی کی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ رانی بھارتی بنی ہما قریشی۳؍سال سے جیل میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ نوین کمار(امیت سیال)، جو فریب دہی کےماہر ہیں، نے بھیما بھارتی (سوہم شاہ)کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور سارا الزام رانی پر آتا ہے۔ رانی جیسے جیسے غداری پر مبنی سیاسی منظر نامے اور ذاتی ہنگامہ آرائی سے گزرتی ہے، ہم ناظرین کے طور پر ایک بار پھر فریب دہی، سازشوں اور اقتدار کی کشمکش کی دلفریب کہانی میں کھو جاتےہیں۔ 
سیریز کیسی ہے؟:اس کے پچھلے سیزن کی کامیابی کی بنیادپر’مہارانی۳‘کی کہانی بھی دلچسپ لگتی ہے۔ یہ بہار کی سیاست میں گہرائی تک جاتی ہے۔ غیر قانونی لین دین سے لے کر بے رحم انتخابی حکمت عملیوں تک، یہ سیریز اس سخت جدوجہد والی دنیا کی سچائی سے ناظرین کو باندھے رکھتی ہے۔ تاہم، ۸؍ایپی سوڈمیں کچھ مواقع ایسے ہوتے ہیں جب کہانی میں کوئی نیا موڑ نہیں آنے پرکچھ کمی سی محسوس ہوتی ہے۔ سبھاش کپور کی تخلیقی ٹیم تیسری بار نندن سنگھ اور اوماشنکر سنگھ کی کہانی کے ساتھ آئی ہے۔ ہدایت کار سوربھ بھاوے اس سنجیدگی سےآگےبڑھ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہےجس پر کہانی پچھلے دو سیزن میں مبنی تھی۔ یہ سلسلہ رانی بھارتی کی قید سے شروع ہوتا ہے اور اس کے بعد بدنامی کےداغ صاف کرنےاور اپنے خاندان کے لیے انصاف کے حصول کے مشن سے شروع ہوتی ہے۔ 
اداکاری:ہما قریشی نے رانی بھارتی کے کردار میں بہترین کام کیا ہے۔ گرگٹ کی طرح وہ کردار کے مطابق ڈھلتی ہے اور چمکتی ہے۔ انہیں پچھلے سیزن کے مقابلے اسکرین ٹائم کچھ کم ملا لیکن وہ اب بھی وقار اور اختیارکےساتھ خود کو سنبھالتی ہیں۔ امیت سیال نے وزیر اعلیٰ نوین کمارکےکردار میں زبردست کام کیا ہے۔ وہ کردار کی چالاکی کو بہت آسانی سے اپنا لیتے ہیں ہے۔ اس کے علاوہ دیگر معاون اداکاروں بشمول ونیت کمار، پرمود پاٹھک، دبیندو بھٹاچاریہ، انوجا ساٹھے اور کنی کسروتی نےبھی اچھی پرفارمنس دی ہے۔ کچھ کوتاہیوں کے باوجود میکرز ایک ایسا شو بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو ناظرین کو باندھے ہوئے ہے۔ 
نتیجہ:`ویب سیریزمہارانی کےسیزن ۳؍کی کہانی سست رفتاری سے آگے بڑھتی ہے، اس لیےاسے ناظرین تک پہنچنےمیں وقت لگتا ہے۔ مجموعی طور پر، ’مہارانی۳‘ ایک دلچسپ کہانی کے لحاظ سے اپنےپچھلے سیزن سے بہت نیچے ہو سکتی ہے، لیکن یہ سیاسی-سنسنی خیز اسٹائل میں اپنا خاص مقام رکھتی ہے۔ ’مہارانی۳‘ اپنے بہترین کرداروں، دلچسپ سیاسی ڈراموں اور شاندار پرفارمنس کے لیے کم از کم ایک بار دیکھنے کے قابل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK