Inquilab Logo

مہارانی ۳؍ کے بعد ہما قریشی فلم ’گلابی‘ کی شوٹنگ میں مصروف

Updated: April 17, 2024, 10:20 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہما قریشی حال ہی میں اپنی مقبول سیریز مہارانی کے تیسرے حصے’مہارانی۳‘ کی وجہ سے سرخیوں میں تھیں۔ اداکارہ ہما قریشی کی سیریز کا یہ تیسراحصہ بھی شائقین میں زبردست ہٹ رہا اور ’مہارانی۳‘ کو پچھلی دونوں سیریز کے مقابلے بہتر رسپانس ملا۔

Huma Qureshi Is Busy Shooting For The Film `Gulabi` .Photo: INN
ہما قریشی فلم ’گلابی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ تصویر: آئی این این

ہما قریشی حال ہی میں اپنی مقبول سیریز مہارانی کے تیسرے حصے’مہارانی۳‘ کی وجہ سے سرخیوں میں تھیں۔ اداکارہ ہما قریشی کی سیریز کا یہ تیسراحصہ بھی شائقین میں زبردست ہٹ رہا اور ’مہارانی۳‘ کو پچھلی دونوں سیریز کے مقابلے بہتر رسپانس ملا۔ ’مہارانی۳‘ کی زبردست کامیابی کے بعدہما نے اب اپنی آنے والی فلم کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اداکارہ جلد ہی فلم ’گلابی‘ میں نظر آئیں گی۔ حال ہی میں ہما قریشی نے اپنی آنے والی فلم ’گلابی‘کی شوٹنگ شروع کی ہے۔ ان دنوں اداکارہ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں احمد آباد میں ہیں۔ ہما قریشی آنے والی فلم ’گلابی‘ میں آٹو رکشہ ڈرائیور کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ حال ہی میں ’مہارانی‘ کی اداکارہ ہما قریشی نےانسٹاگرام پر سیٹ کی ایک جھلک شیئر کی جس میں کلیپ بورڈہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، `گلابی یہاں ہے، شوٹنگ شروع ہو گئی ہے، وپل مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا اعلان خواتین کے عالمی دن پر کیا گیاتھا۔ یہ ایک بہادر آٹو رکشہ ڈرائیور کی سچی کہانی کے گرد گھومتی ہے جو تبدیلی کی علامت بن گئی اور خواتین کو اپنی شناخت بنانے کی ترغیب دیتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK