اس ریسٹورنٹ میںچکن،مٹن،ویج اور پنیر کے علاوہ ران پر مشتمل ڈشیز ہیں، یہاں ایک شخص کے کھانے لائق کبسہ بھی دستیاب ہے۔
EPAPER
Updated: June 27, 2025, 11:31 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس ریسٹورنٹ میںچکن،مٹن،ویج اور پنیر کے علاوہ ران پر مشتمل ڈشیز ہیں، یہاں ایک شخص کے کھانے لائق کبسہ بھی دستیاب ہے۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
فش چلی ڈرائی، فش گارلک، فش شیزوان، باربی کیو سزلر، ریڈ ہاٹ سزلر، مائو چکن ہنگامہ، ران تندوری، ران چلی، ران کبسہ، مٹن حیدرآبادی کبسہ، چکن مقبوض کبسہ
پتہ:حاجی اسمٰعیل بلڈنگ، شاپ نمبر ۴؍، ایس وی ایس روڈ، اولڈ کیڈل روڈ، ماہم ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۱۶
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ۱۱؍ سے رات ایک بجے
رابطہ : 091522 22011
آج ہم ماہم کے ایک اور عمدہ ریسٹورنٹ کا جائزہ لینے جارہے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کا نام’مائو فیملی ریسٹورنٹ‘ ہے جو خود کو کبسہ کا ماہر قرار دیتا ہے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹونٹ کےمینو کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ واقعی کبسہ کا ماہر ہوگا۔ ویب سائٹ پر موجود مینو چائنیز میں سوپ سے ہوتا ہےجس میں تیلومین، لنگ فنگ، ہانگ کانگ اور لیمن کوریئنڈر کے علاوہ دیگر عام سوپ بھی شامل ہیں۔ اسٹارٹر میں بھی زیادہ تر وہی نام ہیں جو عام طور پر ہوتے ہیں، خاص بات یہ ہے کہ ان میں پنیر، ویج، چکن اورپرانز یعنی ۴؍متبادل دیئے گئے ہیں۔ عام طور پر کبسہ ایک بڑے تھال میں آتا ہےجسے۳؍ سے ۶؍ لوگ کھاسکتے ہیں لیکن یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ایک شخص کے کھانے لائق کبسہ بھی ملتا ہےجسے منی کبسہ کانام دیا گیا ہے۔ اس کے بعد تندوری اسٹارٹر ہیں جن میں لیگ تندوری سے بنجارہ کباب تک وہی نام دیئے گئے ہیں جو عام طور پر متعدد ریسٹورنٹس میں دستیاب ہوتے ہیں۔
یہاں کچھ پکوان خصوصی طور پر بنائے جاتے ہیں جن میں اسٹارٹر کے تحت چکن پلیٹر، مائو اسپیشل کباب، چکن لچا کباب، چکن چیلو کباب ہیں۔ مائو اسپیشل میں چکن، مٹن اور پنیر میں مہاراجا نام سے ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد کئی ڈشیز چکن اور مٹن میں بون لیس ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر متعدد ڈشیز کے بعدویج، نان ویج بریانی اور پلائو ہیں۔ سی فوڈ میں بھی چند ڈشیز ہیں۔ کبسہ میں سب سے پہلے ران پر مشتمل ڈشیز ہیں اس کے بعد مٹن، چکن، چکن بون لیس، سی فوڈ، ویجیٹیبل اورپنیر پر مشتمل کئی طرح کے کبسہ پیش کئے جاتے ہیں۔ اس کے بعد سی فوڈ اسٹارٹر، اسٹارٹر سزلر اور کئی طرح کے فرائڈ رائس اور نوڈلز کی بھی ایک لمبی فہرست ہے۔ اس کے علاوہ یہاں شوارما کی کئی اقسام ہیں جن میں چکن شوارما کے علاوہ چکن شوارما سلاد کے بغیر، بغیر سلاد لیکن زیادہ چکن کے ساتھ، بٹر کے ساتھ، چیز کے ساتھ، چکن ہاٹ اینڈ ریڈ اسپائسی شوارما، چکن ہاٹ اینڈ گرین شوارما جیسے متبادل ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کیٹرنگ کا شعبہ بھی ہے جس میں کئی طرح کی بریانی پلائو اور سالن کلو کے حساب سے ملتے ہیں۔