Inquilab Logo Happiest Places to Work

راحت دربار: مرول میں راحت بھرے ذائقوں کا دربار

Updated: August 22, 2025, 12:28 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

انڈسٹریل اسٹیٹ میں موجود اس ریسٹورنٹ میں ویج، چکن اور مٹن کے متبادل میں تندوری، مغلائی، چائنیز ڈشیز کے ساتھ سینڈوچ اور پیزا بھی ہے۔

A chance to breathe a sigh of relief in the industrial area. Photo: INN
صنعتی علاقے میں راحت کا سانس لینے کا موقع۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن افغانی، چکن تندوری لیگ،اچاری ٹکہ، چکن ملائم سیخ، مٹن ران تندوری،ٹکہ شوارما،مٹن روغن جوش، ڈبہ گوشت،بی بی کیو پیزا،گارلک پیزا
پتہ:الپائن انڈسٹریل اسٹیٹ، ملیٹری روڈ، مقابل ممبئی ریسیڈنسی،مرول، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۹
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ۱۱؍سے رات ایک بجے تک
رابطہ : 918291917718

 مرول بھلے ہی ایک صنعتی علاقہ ہے لیکن یہاں بھی کئی طرح کے ریسٹونٹس موجود ہیں۔ ایسےہی ایک ریسٹورنٹس میںراحت دربار نامی ریسٹورنٹ بھی شامل ہے جہاں چائنیز ڈشیز کے علاوہ مغلائی اور تندوری ڈشیز بھی ملتی ہیں۔انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو کو جب دیکھتے ہیں تو اس میں سب سے پہلے چائنیز ویج سوپ نظر آتا ہے جس میںکئی عمومی ناموں کے ساتھ کریم آف مشروم سوپ، ٹوماٹو بیزل سوپ اور ویج ڈریگون سوپ ہے۔ نان ویج میں ان کے علاوہ چکن لنگ فنگ سوپ اور مٹن پایا سوپ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
 اس کے بعد تندوری اسٹارٹر موجود ہے جس میں چکن اور مٹن کا متبادل ہے۔ اس میں چکن تندوری، چکن افغانی، چکن ملائی تندوری لیگ، چکن تندوری میں پہاڑی ٹکہ، ریشمی ٹکہ، اچاری ٹکہ، اجوائنی ٹکہ، ملائی ٹکہ، کالی مری ٹکہ،چیز ٹکہ،لسونی ٹکہ، عالیشان تندوری ٹکہ،چکن روزالی کباب، چکن تندوری ڈرم اسٹک،چکن ملائم سیخ،چکن امول دہی والاکے علاوہ مٹن میں چانپ تندوری اور مٹن ران تندوری ہے۔
 اس کے بعد چائنیز اسٹارٹر کا نمبر آتا ہے جس میں ویج اور نان ویج کا متبادل موجود ہے۔ آگے بڑھتے ہیں تو ویج اور نان ویج میں رول اور شوارما دکھائی دیتا ہے جس میں چکن رول، چکن بیدہ رول، چکن ہی میں پہاڑی ٹکہ رول، ملائی ٹکہ رول، سیخ رول، کٹی رول، شوارما، ٹکہ شوارما، اوپن شوارما کے علاوہ پنیر میں بھی شوارما ملتا ہے۔
 اس کے بعد مین کورس کا نمبر آتا ہے جس میں ویج، چکن،مٹن اور انڈے کا متبادل موجود ہے۔ ویج اور چکن میں تو وہی ڈشیز ہیں جو عام طور پر ملتی ہیں جبکہ مٹن میںکاجو قیمہ، مسالا چانپ، دال گوشت، قورمہ، کولہا پوری، قیمہ، روغن جوش اور ڈبہ گوشت بھی ملتا ہے۔اس کے بعدویج اور چکن میں بریانی/ پلائو ہے۔چکن میں پلائو،دم بریانی، حیدرآبادی بریانی،ٹکہ بریانی اورکبسہ بھی دستیاب ہے۔ اس کے بعد  چائنیزڈشیزکی پوری رینج یعنی فرائڈ رائس اور نوڈل ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں سینڈوچ کے تحت ویج اور چکن میں چیز سینڈوچ اور ٹوسٹ سینڈوچ بھی ہے۔اسی طرح پیزا بھی جس میں بی بی کیو، گارلک پیزا اور راحت اسپیشل پیزا دستیاب ہے۔

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK