ٹاٹا اسپتال کے قریب واقع اس ریسٹونٹ میںویج،چکن،مٹن اور مختلف قسم کی مچھلیوں سے تیار اسٹارٹرسےمین کورس تک ذائقہ کے مختلف انداز۔
EPAPER
Updated: May 23, 2025, 12:12 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
ٹاٹا اسپتال کے قریب واقع اس ریسٹونٹ میںویج،چکن،مٹن اور مختلف قسم کی مچھلیوں سے تیار اسٹارٹرسےمین کورس تک ذائقہ کے مختلف انداز۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن ایرانی تندوری، چکن افغانی تندوری، قلمی کباب، ہزاری کباب، راوس ٹکہ، سرمئی ٹکہ، کنگ پرانز تندوری، مٹن مغلائی، قیمہ اکبری، مرغ گولڈ کوائن۔
پتہ: ۲؍ سی/۶؍سی، امبا کاٹیج، ٹاٹا میموریل اسپتال کے قریب، جیربائی واڈیا روڈ، پریل، ممبئی۔ ۴۰۰۰۱۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات: ۱۲؍تا۳؍، ۷؍ تا ۱۲؍ بجے
رابطہ : 9594709709
چاہے ہم دنیا کےکسی بھی ملک یا ملک کے اندر کسی بھی ریاست کے پکوان کھالیں لیکن ہماری اپنی ریاست یعنی مہاراشٹر، خصوصی طور پر کوکن پٹی کے پکوان ایک الگ ہی ذائقہ رکھتے ہیں۔ خطہ کوکن کا اصلی ذائقہ آپ کو مالون میں ملے گا۔ لیکن مالون کے ذائقہ کیلئے آپ کو ممبئی سے باہر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ ممبئی اور نوی ممبئی میں ایسے کئی ریسٹورنٹ ہیں جہاں آپ کو مالون کی ڈشیز مل جائیں گی۔ ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ ’مو پو مالون‘یعنی’موکام(مقام)‘، ’پوسٹ‘ مالون ہے جوپریل علاقے میں واقع کینسر کے مشہور اسپتال ٹاٹا کے قریب واقع ہے جبکہ اس کی دوسری شاخ نوی ممبئی کےواشی علاقے میں ہے۔
انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ ابتدائی طور پر ویج ڈشیز کا ذکر ہے اس کے بعد نان ویج ڈشیز دی گئی ہیں لیکن ترتیب دونوں کی تقریباً یکساں ہے۔ سب سے پہلے سوپ کے تحت نان ویج میں منچائو، کلیئرسوپ، وونٹون، لیمن اینڈ کوریئنڈر کےعلاوہ سی فوڈ سوپ بھی ہے۔ اس کے بعد اسٹارٹر کے تحت چائنیز میں چکن لالی پاپ، چکن چلی، ایگ چلی اور دیگر متعدد ڈشیز ہیں۔
اس کے بعد تندوری کے تحت چکن ایرانی تندوری، افغانی تندوری، ملائی ٹکہ، قلمی کباب، اسٹف ٹنگڑی، ہزاری کباب، شعلے کباب، انڈین چلی کباب اور سیخ کباب کے علاوہ دیگر متعدد ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ سی فوڈ میں راوس/سرمئی ٹکہ، کنگ پرانز تندوری اور پومفریٹ تندوری ہیں۔ اس کے بعد چند اسپرنگ رولز ہیں اور پھر مین کورس میں چٹپٹا مسالا، چکن کولہاپوری/چکن حیدرآبادی، چکن بالٹی، چکن پٹیالا، چکن لاہوری، چکن ہانڈی، مرغ گولڈ کوائن، مٹن روغن جوش، مٹن مغلائی، قیمہ اکبری، بھونا گوشت اور دیگر ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد چائنیز رائس/ نوڈل کامبینیشن کے بعد سی فوڈ میں رائس اور نوڈل ہیں۔ اس کے بعد ہندوستانی مین کورس کی چند ڈشیز کے بعد مالونی مین کورس، مالونی تھالی ویج اور پھر نان ویج کے تحت چکن فرائی چپاتی تھالی، چکن تھالی وڑا /بھاکری جیسی ڈشیز کے بعد سی فوڈ اسٹارٹر میں سرمئی توا فرائی، راوس فرائی، ماندیلی فرائی، بومبل فرائی اور دیگر کئی مچھلیاں ہیں۔ سی فوڈ اسٹارٹر کے علاوہ بریانی بھی موجود ہے۔