Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی دربار میں مغلائی، بریانی، چائنیز اور کبسہ کی حکومت چلتی ہے

Updated: May 16, 2025, 11:29 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میں مختلف قسم کے چائنیز اور مغلائی اسٹارٹر سے لے کر کئی طرح کے کبسہ، پلائو، بریانی، فرائڈ رائس، نوڈل اور شوارما ملتے ہیں۔

The Mumbai Darbar can be entered from any direction. Photo: INN
ممبئی دربار میں کسی بھی سمت سے داخل ہوا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن ڈریگون، چکن چونانچی، مٹن سوکھا، مٹن پالک، چکن بیگم بہار، چکن سلی بوٹی، چکن جنگارا، چکن جھول جھال، چکن لالی پاپ کبسہ، چکن باغیچہ کبسہ۔ 
پتہ: شاپ نمبر ۹؍ اور ۱۰؍، شیواسمرتی بلڈنگ، کری روڈ، نیئر برج جنکشن، بی ڈی ڈی چال، ممبئی۔ ۴۰۰۰۱۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات: دوپہر۱۲؍ سےرات ڈیڑھ بجے تک
رابطہ : 02223061826
 اچھے ہوٹلوں کیلئے ہم کچھ مخصوص مقامات پر جاتے ہیں لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایسے مقام پر بھی اچھا ہوٹل مل جاتا ہے جہاں اس کی امید نہیں ہوتی۔ آج ہم ایسے ہی ایک ہوٹل کا تذکرہ لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ جب آپ لوئر پریل اسٹیشن سےکری روڈ اسٹیشن کی جانب جاتے ہیں تواس کے کارنرپر یعنی دونوں جانب کے پلوں کے نیچے کونے میں ایک ریسٹورنٹ نظر آتا ہے، اس ریسٹورنٹ کا نام ’ممبئی دربار‘ ہے۔ حالانکہ یہ کافی پرانا ریسٹورنٹ ہے لیکن اب یہ کبسہ کا مرکز بن چکا ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ آغاز چائنیز سے ہوتا ہے جس میں سب سے پہلے سوپ دیئے گئے ہیں جن میں تقریباً تمام نام وہی ہیں جو عام طور پر ہوتے ہیں۔ چکن اور ویج سوپ کے بعد اسٹارٹرمیں چکن ہانگ کانگ، چکن ۶۵؍ چکن ڈریگون، چکن چونانچی جیسی ڈشیز کے بعدپنیر، ویج اورمٹن میں بھی اسٹارٹر دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فرائڈ رائس اور نوڈل کی بھی کئی اقسام ہیں۔ 
 اس کے بعد مغلائی ڈشیزمیں مٹن کے تحت مٹن سوکھا، مٹن پالک، مٹن کولہاپوری، مٹن نوابی اور مٹن مکھن والا جیسی ڈشیز کے علاوہ چکن کے تحت بھی متعدد ڈشیز دی گئی ہیں۔ 
 ممبئی دربار اسپیشل کے تحت چکن بیگم بہار، چکن سلی بوٹی، چکن جنگارا، چکن سیخ مسالا، چکن جھول جھال، چکن حیدرآبادی، مرغ روسٹیڈ مسالا جیسی ڈشیز کے بعد مٹن، سی فوڈ، پنیر/ویج میں بھی ایسی ہی متعدد ڈشیز دی گئی ہیں ۔ اس کے بعدکئی قسم کےکبسہ رائس دیئے گئے ہیں ، ان میں چکن کبسہ، چکن ٹکہ کبسہ، چکن حیدرآبادی کبسہ، چکن عربی کبسہ، چکن لالی پاپ کبسہ، چکن سیخ ایرانی کبسہ، چکن باغیچہ کبسہ، چکن مالونی کبسہ، چکن بوٹی کبسہ جیس متعدد ڈشیز ہیں ۔ اس کے علاوہ مٹن، پرانز اور پنیر میں بھی کبسہ کی کئی ڈشیز دی گئی ہیں ۔ اسی طرح بریانی کے تحت بھی متعدد ڈشیز دی گئی ہیں جن میں چکن پلائو، چکن بریانی، چکن ٹکہ بریانی، چکن لیگ بریانی، چکن کبسہ بریانی، چکن سیخ بریانی کے بعد مٹن، مچھلی، جھینگے، انڈے میں بھی کئی طرح کی بریانی ہے۔ بریانی اور پلائو آرڈر کے تحت کلو کے حساب سے بھی ملتا ہے۔ اس کے علاوہ رولز کے تحت کئی طرح کے شوارمابھی ملتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK