پریشان کن ماضی کی ستائی ہوئی ایک لڑکی جو والدہ کی شدیدبیماری کی صورت میں ان کے پاس جاتی ہے اور نئے رشتے استوار کرتی ہے۔
EPAPER
Updated: September 16, 2023, 11:31 AM IST | Film Desk | Mumbai
پریشان کن ماضی کی ستائی ہوئی ایک لڑکی جو والدہ کی شدیدبیماری کی صورت میں ان کے پاس جاتی ہے اور نئے رشتے استوار کرتی ہے۔
گولڈ فش (Goldfish)
اسٹار کاسٹ:کالکی کوچلن، دیپتی نول، گورڈن وارنیک، شنایا رفعت، بھارتی پٹیل،نو بوڈنر،رجیت کپور،روین گناترا۔
ہدایتکار:پوشن کرپلانی
رائٹر: پوشن کرپلانی، ارگھیا لہری
پروڈیوسر:امیت سکسینہ، اپوروا گونڈالیا،مارٹینو دوگھیری، پوجا چوہان، سوربھی بھٹناگر۔
میوزک: تپس ریلیا۔
سنیماٹوگرافی:پوشن کرپلانی۔
ایڈیٹنگ: پردیپ پاٹل lکاسٹیوم: کیلی توڑے۔
پروڈکشن منیجر:اپوروا گونڈالیا۔
ریٹنگ: **
کیا آپ نے کبھی کسی کو دھیرے دھیرے کسی مہلک بیماری کا شکار ہوتے دیکھا ہے؟ کیا اس کی وجہ سے بکھرنےجیسی صورتحال کا شکار ہوئےہیں یاآپ نے خود کو مجتمع کیاہے؟کیاآپ نےیہ لڑائی اس طرح لڑی جیسی کہ اسے لڑا جانا چاہئے تھا؟پوشن کرپلانی اپنی ہدایت کاری میں بننے والی دوسری فلم میں ایک ایسی ماں اور بیٹی کی کہانی سناتےہیں جو برسوں سےناراض اور ایک دوسرے سےدورہیں صرف ایک ایسی بیماری کی وجہ سےمتحد ہوجاتے ہیں جو نہ صرف بیمار کو دھیرے دھیرے ختم کررہی بلکہ اسے بھی کچوکے لگارہی ہے جواس کے قریب رہتاہے۔
موضوع:گولڈفش رشتوں پر مبنی ایک ڈرامےسےزیادہ ہے۔ یہ فلم متضاد حالات، قریبی افراد سے دوری،کم ہوتے پیار، دھندلاتی ہوئی یادوں ، ماضی کی تلخ یادوں کوقبول کرنا،اور وہ کچھ کرناجو ضروری ہو پر مبنی ہے۔اس فلم میں مذکورہ بالا تمام باتیں ہیں لیکن فلم کا مرکزی پہلو ماں اور بیٹی ہیں جو اپنے اس واقعہ پر تبادلہ خیال کرتی ہیں جس کی وجہ سے دونوں کوذہنی پریشانی سے گزرنا پڑا تھا۔ وہ صورتحال جس نےبیٹی کو اپنے بچپن میں ہرچیز سے نفرت کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ وہ صورتحال اب بھی گھرمیں موجود ہےاور اب اسے ان حالات کا مقابلہ کرنا ہی ہوگا کیوں کہ اب اس کیلئے کوئی راہ فرار نہیں ہے۔
کہانی:فلم کے آغازمیں دکھایا گیا ہےکہ انامیکا(کالکی کوچلن) اپنی ماں (دیپتی نول)کی بگڑتی صورتحال کےتعلق سےان کے پڑوسیوں کے ذریعہ کئے گئے فون کا جواب دے رہی ہیں ۔حالات یہاں تک خراب ہوچکے ہیں کہ سادھناکا لندن کے گھر میں اکیلے رہنا مشکل ہوگیا ہے حالانکہ ان کے پڑوسی بہت اچھے ہیں اور ان کا خیال رکھتے ہیں ۔انا جسے اس کی ماں میکو کہتی ہےان پڑوسیوں کو اچھی طرح جانتی ہے۔انا کو معلوم ہےکہ این ایچ ایس کی ایک سابق نرس(بھارتی پٹیل)،ایک ایسی نوجوان خاتون جو اناکی بچپن کی دوست ہے اب خود ایک ماں (شنایا رفعت) بن چکی ہے، ایک ریٹائرہونے والے جوڑے (گورڈن وارنیک، روین جے گناترا)، ایک اور شخص (رجیت کپور)بھی ہیں جوسادھنا کیلئےاپنے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں ۔ جب وہ وہاں پہنچتی ہے تو دیکھتی ہے کہ وہاں وبائی مرض پھیلا ہوا ہے، اس لیےآس پاس کاماحول ویران ہے، جب لوگ باہر نکلتے ہیں تو ماسک پہنے ہوئے ہوتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ’گولڈ فِش‘ان چند افراد کےگرد گھومتی ہے۔وائس اووراستعمال کرنے کا آلہ جس کے ذریعے انا اپنےوالد کویاد کرتی ہے (جو نظر نہیں آتے)ابتدائی طور پر متضادمعلوم ہوتاہے،لیکن کوچلن ان کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے۔
اداکاری:کالکی کوچلن جانتی ہیں کہ خاموشی کیاکچھ کر سکتی ہے، اور جب الفاظ معدوم ہو جاتے ہیں توآنکھوں کو زیادہ بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ صرف ایک عمدہ اداکارہی ایسے کردار کی باریکیوں کو باہر لاسکتا ہے جو گہرے صدمےکی وجہ سے خاموش ہو۔ ابتدائی طورپراپنی ماں کے ارد گرد رہنےمیں ہچکچاہٹ سےآخر کار کافی کے مگ کو دیکھنےکے لیے اس کا ہاتھ پکڑنا، ایک ایسا سفر ہے جسے کالکی نےاپنی زبان سے ایک بھی لفظ ادا کئے بغیر ظاہر کیا ہے۔
دیپتی نول نے باوقار خاتون سے ایک بے بس مریض تک کا کرداربہت ہی عمدگی سے اداکیا ہے۔اس بات کو آپ پہلے ہی فریم سے محسوس کریں گے۔
بھارتی پٹیل نے بطور لکشمی ایک شاندار رول نبھایاہے۔ یہ ایک واحدکردارہےاہم کرداروں کے علاوہ جس کاماضی دکھایا گیا ہے۔ رجیت کپور نےبھی اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے۔
ہدایت کاری:پوشن کرپلانی،بطور ہدایت کار، ایک الگ شاعرانہ مزاج رکھتےہیں جو پیچیدہ رشتوں کی اداسی کے ساتھ کھیلنا پسندکرتےہیں ۔وہ جانتے ہیں کہ گھریلو صدمےاورانہیں حل کرنے کی کوشش ایک شخص کے ساتھ کیا کچھ کرسکتے ہیں ۔
نتیجہ:فلمیں بعض اوقات ایسی چیزوں کی مرمت کرتی ہیں جن کےبارے میں آپ نہیں جانتےکہ ٹوٹ چکی ہیں ۔گولڈ فش ایسا ہی کرتی ہےاور آپ کو اپنےتعلقات اور ایک شخص کےطور پر آپ کہاں کھڑےہیں اس پر غور کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ یہ ایک ایسا تجربہ ہے جو ایک ہی وقت میں آپ کو جھنجھوڑتا اورتسلی دیتا ہے۔