راجکمار راؤ کی فلم ’’مالک‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیاگیا ہے جس میں انہوں نے گینگسٹر کا کردار نبھایا ہے۔ اس فلم میں راجکمار راؤ کے علاوہ مانوشی چھلر بھی نظر آئیں گی۔ فلم ۱۱؍جولائی ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: July 02, 2025, 5:14 PM IST | Mumbai
راجکمار راؤ کی فلم ’’مالک‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیاگیا ہے جس میں انہوں نے گینگسٹر کا کردار نبھایا ہے۔ اس فلم میں راجکمار راؤ کے علاوہ مانوشی چھلر بھی نظر آئیں گی۔ فلم ۱۱؍جولائی ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
راجکمار راؤ کی اگلی فلم ’’مالک‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں انہوں نے گینگسٹر کا کردار نبھایا ہے۔ راجکمار راؤ نے کہا کہ وہ ایسی ہی فلم کے موقع کا انتظار کررہے تھے اور انہیں ’’مالک ‘‘مل گئی۔ ’’مالک‘‘ میں ۱۹۸۰ء کے الہٰ آباد کا منظر پیش کیا گیا ہے۔
RAJKUMMAR RAO TURNS RUTHLESS GANGSTER: `MAALIK` TRAILER OUT NOW – 11 JULY 2025 RELEASE... A gritty tale of guns, power, and survival... #MaalikTrailer is now LIVE.
— taran adarsh (@taran_adarsh) July 1, 2025
Starring #RajkummarRao in a never-before-seen avatar, #Maalik hits theatres on 11 July 2025.
🔗:… pic.twitter.com/MkNjeFqtTg
راجکمار راؤ نے ’’مالک‘‘ میں اپنے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ ایسے کم مواقع ہوتے ہیں جہاں اداکاروں کو اپنی بنائی ہوئی شبیہ کو ختم کرنے کا موقع ملتا ہے اورمیںنے ہمیشہ ایسے ہی کرداروں کا انتظار کیا ہے، جیسے میں نے ’’سری کانت‘‘ میں کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ بطوراداکار مجھے ہمیشہ نئے اور چیلنجنگ کردار نبھانے کا انتظار رہتا ہے، اورمیں خوش ہوں کہ ’’مالک‘‘ میرے راستے میں آئی ہے۔‘‘اس فلم کو راجکمار راؤ اور پلکیت کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ راجکمار راؤ اور پلکیت نے ۲۰۱۷ء کی فلم ’’ بوس: ڈیڈالائیو‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
راجکمار راؤ ’’شاہد‘‘،’’نیوٹن‘‘، ’’ استری‘‘، ’’ سری کانت‘‘اور دیگر فلموں میں اپنی اداکاری کیلئے جانے جاتے ہیں۔انہوں نے فلم کے تعلق سے کہا تھا کہ ’’ اداکاروں کو ہمیشہ یہ امید ہوتی ہے کہ مداح ان کے کردار کو پسند کریں اور ہمیں اپنے کرداروں ہی سے جانیں۔ میںاس فلم کے تعلق سے پرجوش ہوں۔ہم نے اپنا ۱۰۰؍ فیصد دیا ہے۔ یہ ایک ڈراما ہے جس میں بازی کے مکالمے دیئے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ایک کمرشیل فلم ہے جس میں تفریح کے عناصر بھی شامل ہیں۔ لوگ مجھے اس اوتار میں پہلی مرتبہ دیکھیں گے اور فلم کی ریلیز کے بعد میں لوگوں کا ردعمل دیکھنے کیلئے تیار ہوں۔‘‘ ۴۰؍ سالہ اداکارنے مزید کہا کہ ’’ یہ فلم مکمل طور پر ہدایتکار کے نظریے پر منحصر ہے۔‘‘
کچھ فلم ’’مالک‘‘ کے بارے میں
اس فلم میں راجکمار راؤکے علاوہ مانوشی چھلر، پروسنجیت چٹرجی، سوانند کرکرے، سوربھ سچ دیو اور سوربھ شکلا نے بھی اداکاری کی ہے۔ چٹرجی،جو ’’شنگھائی‘‘ اور ’’جبلی‘‘ جیسی فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں،نے کہا کہ ’’میں راؤ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہتا تھا ۔‘‘انہوں نے راجکمار راؤ کواپنا بڑا بھائی قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’ میں نے ’’مالک‘‘ جیسی فلم کی توقع نہیں کی تھی۔ مجھے ہدایتکار کی طرف سے کال موصول ہوا۔ میںاپنےبڑےبھائی (راؤ) کے ساتھ کام کرنے کا موقع گنوانا نہیں چاہتاتھاجس نے بطور اداکار ہمیں فخر محسوس کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ وہ ایک بڑے اسٹار ہیں۔ ‘‘