اس موبائل میں۸ء۱۲؍انچ کا اندورنی اور ۶ء۶۲؍انچ کا بیرونی ڈسپلے ،۶؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور ۲۰۰؍ میگاپکسل کا کیمرہ بنیادی کیمرہ دیا گیا ہے۔
اوپو فون۔ تصویر:آٓئی این این
سال ۲۰۲۶ءبظاہر وہ سال بنتا جا رہا ہے جب فولڈیبل اسمارٹ فونزواقعی ایک پختہ اور مکمل شکل اختیار کرتے دکھائی دے رہے ہیں، خاص طور پر ڈیزائن کےمعاملے میں۔ اس سال اب تک کئی اہم ڈیوائسز لانچ ہو چکےہیں اور او پو فائنڈ این۶؍ان میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اوپو کا یہ نیا فولڈیبل اسمارٹ فون بنیادی طور پر ان دو بڑی مشکلات کا حل پیش کرتا ہے جو اب تک فولڈیبل فونز کے ساتھ جڑی رہی ہیں: اسکرین پر کریز اور کمزور بیٹری لائف۔ کمپنی نے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جس کی مدد سے اسکرین کی شکن تقریباً ختم کر دی گئی ہے، جبکہ بیٹری کے مسئلے پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔
ڈیزائن
فولڈہونے پر اس کی موٹائی صرف ۸ء۹؍ملی میٹر اور کھلنے پر ۲ء۴؍ملی میٹر رہ جاتی ہے۔سچ کہا جائے تو کمپنی نے اس کےڈیزائن میںکوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں کی۔ یہ اب بھی اپنے پچھلے ماڈل اوپو فائنڈ این۵؍سے کافی ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے، البتہ نئے رنگ اسے الگ شناخت دیتے ہیں۔فون کے پچھلے حصے میں ایک بڑا گول کیمرا ماڈیول موجود ہے، جسے اب پہلے سے زیادہ سلم بنایا گیا ہے تاکہ اسے آسانی سے جیب میں رکھا جا سکے۔ فریم کے دائیں حصے میں تمام بٹن دیےگئے ہیں، جن میں ایک مخصوص اسنیپ کی، والیوم کنٹرول اور پاور بٹن شامل ہے، جو فنگر پرنٹ سینسر کا کام بھی کرتا ہے۔
فون کے نچلے حصے میں سم سلاٹ، یو ایس بی ٹائب سی پورٹ اور اسپیکر گرِل دی گئی ہے، جبکہ اوپری حصے میں اضافی اسپیکرز، مائیک اور آئی آر بلاسٹرموجود ہے۔
ڈسپلے
ڈسپلے کی بات کریں تو اس میں ایل ٹی پی او،اولیڈپینلز دیے گئےہیں۔ اس میں۶ء۶۲؍انچ کا فل ایچ ڈی پلس کورڈسپلے اور ۸ء۱۲؍انچ کا کیو ایکس جی اے پلس اندرونی ڈسپلے موجود ہے۔ دونوں اسکرینز ایک ہرٹزسے ۱۲۰؍ہرٹزتک ایڈاپٹیو ریفریش ریٹ اور ڈالبی ویژن جیسی خصوصیات کو سپورٹ کرتی ہیں۔کمپنی نے ایک نیا اوپو پین بھی متعارف کرایا ہے، جسے کور اور اِنر دونوں ڈسپلے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سافٹ ویئر اور ہارڈویئر
یہ فون کلر او ایس ۱۶؍پرچلتا ہے، جو اینڈرائڈ ۱۶؍پر مبنی ہے۔ اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈریگون ۸؍ایلائٹ جنریشن ۵؍ پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ۱۶؍جی بی تک ریم اور ایک ٹی بی تک اسٹوریج کا آپشن بھی موجود ہے۔
کیمرہ
کیمرہ بھی اس فون کی بڑی خصوصیات میں شامل ہے۔ کمپنی نے اس میں زیادہ سے زیادہ کیمرہ صلاحیت شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔فون میں ۲۰۰؍میگا پکسل کا پرائمری سینسر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ۵۰؍میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس او آئی ایس کےساتھ، ۵۰؍میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل لینس اور۲؍میگا پکسل۹؍چینل ملٹی اسپیکٹرل سینسرموجود ہے، جو رنگوں کی درستگی بہتر بناتا ہے۔کور اور اِنر ڈسپلے دونوں پر ۲۰؍میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ موجود ہے۔فون میں ہیسل بلیڈبرانڈنگ اور خصوصی کیمرا موڈز بھی دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لیوموامیج پروسیسنگ انجن بھی شامل کیا گیا ہے۔
بیٹری
بیٹری کے معاملے میں یہ فون واقعی متاثر کرتا ہے۔ اس میں ۶؍ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے، جو سلیکان-کاربن ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ کمپنی نے اتنی بڑی بیٹری کو اتنے سلم ڈیزائن میں فِٹ کر دیا ہے۔ یہ فون ۳۰؍گھنٹے تک چل سکتا ہے۔