• Fri, 09 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرشیانہ حیدرآبادی بریانی میں حیدرآبادی اور دیگر اقسام کی بریانی ملتی ہے

Updated: October 09, 2026, 1:02 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

مرول میں واقع اس ریسٹورنٹ میں اسٹارٹر یا سوپ کے بجائے سب سے پہلے حیدرآبادی اور پھر خصوصی قسم کی بریانی کے نام ہیں۔

This restaurant looks good from the outside as well. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ باہرسے دیکھنے میں بھی اچھا نظر آتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
بٹر چکن بریانی،چکن توا بریانی،مٹن قیمہ بریانی، چکن گارلک،چکن ہانڈی، چکن کولہاپوری، چکن مالونی، مٹن روغن جوش،چکن انگارہ کباب۔
lپتہ :شاپ نمبر ایک اور ۲؍ ویمولکر ہائوس،مرول مروشی روڈ،مرول ، اندھیری ایسٹ، ممبئی، ۴۰۰۰۵۹
 ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر ۱۱؍تارات ۱۲؍ بجے
رابطہ : 07977962409

محمد حبیب
habib.mohammed@mid-day.com
آج ہم ایک ایسے ریسٹورنٹ کے تعلق سےمعلومات لے کر آئے ہیں جو بریانی کیلئےہے۔چونکہ نام میں بریانی ہے تو حیدرآبادی ہونا لازمی بات ہے جبکہ اس میں پرشیانہ بھی جوڑکر ایک بھاری بھرکم نام بنادیا گیا ہے۔ مرول میں واقع اس ریسٹورنٹ کے آن لائن دستیاب مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغازعام روش کے مطابق اسٹارٹر یا سوپ سے نہیں بلکہ حیدرآبادی دم بریانی سے ہی ہوتا ہے۔ اس کے تحت آلو حیدرآبادی دم بریانی کے بعد ویج اور پنیر کا متبادل ہے اس کے بعد انڈے چکن،چکن ٹکہ، چکن کبسہ، پرانز اور مٹن کا متبادل ہے۔ اس کے بعد شیف اسپیشل بریانی کےتحت بھی تقریباً وہی آلو ٹکہ بریانی کے بعد ویج، بٹرپنیر بریانی اور سویا چاپ بریانی ہے۔ نان ویج میں چکن اسپیشل دم بریانی کے بعد چکن میں افغانی ،بنجارہ، انگارہ، بٹر چکن،چکن فرائی،چکن توا،چکن لیگ، مٹن توا اور مٹن قیمہ بریانی ہے۔اس کے آگے بریانی کامبو میل کے متبادل ہیں۔
اتنی بریانی کے بعد کچھ اقسام کے لالی پاپ اور تندوری ہیں۔ اس کے بعد اسٹارٹر کا نمبر آتا ہے جس میں ویج کے تحت آلو،گوبی،پنیر اور ویج کے چند متبادل ہیں۔ نان ویج میں چکن فرائی، چکن چلی، چکن ۶۵؍، چکن منچورین، چکن گارلک، چکن کرسپی، چکن سوکھا، مٹن سوکھا، پرانز کولی واڑہ اور پرانز چلی ہیں۔اس کے بعد مین کورس میں آلو مٹر، پنیر مٹر مسالا، پنیر بٹر مسالا، چکن ہانڈی، چکن مسالا، چکن انگارہ مسالا، بٹر چکن، چکن کولہاپوری، چکن مالونی، چکن لبابدار، دم کا مرغ، مرغ دوپیازہ، مرغ مسلم، مٹن ہانڈی، مٹن کولہاپوری، مٹن مالونی، مٹن بھونا گوشت، مٹن روغن جوش، دال گوشت، مٹن قیمہ مسالا، قیمہ گھوٹالا، پرانز مسالا، پرانز مالونی ہیں۔اس کے بعد کباب کے تحت تندوری آلو ٹکہ کباب، تندوری سویا چاپ، پنیر ٹکہ کباب، پنیر ہریالی کباب، مشروم ٹکہ کباب،چکن ٹکہ کباب، چکن کالی مری کباب، چکن پہاڑی کباب، چکن افغانی کباب، چکن بنجارہ کباب، چکن انگارہ کباب، چکن ملائی کباب، چکن چیز کباب، چکن ٹنگڑی کباب، چکن سیخ کباب، مٹن سیخ کباب، پرانز ٹکہ کباب ہیں۔اس بعدچند اقسام کے سوپ اور شوارما بھی یہاں ملتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK