• Fri, 18 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

النظامی دربار میں شاہانہ طرز کے پکوان پیش کئے جاتے ہیں

Updated: September 18, 2026, 1:04 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اندھیری کے مرول میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو ملک اور بیرون ملک کے کئی ایسے پکوان مل جائیں گے جو بہت کم ریسٹورنٹس میں دستیاب ہیں۔

The interior of this restaurant looks truly magnificent. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ اندر سے دیکھنے پر بہت زیادہ شاندار نظر آتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
ٹوماٹو دھنیا شوربہ، مرغ شوربہ، مٹن عربک سوپ، مٹن چکوری کباب،مرغ لکھنوی سیخ کباب، مرغ سنہری کباب،تندوری ران سکندری۔
پتہ: شاپ نمبر ایک، نوری باغ، نوووٹیل ہوٹل کے قریب، مرول،اندھیری ایسٹ، ممبئی، ۴۰۰۰۵۹
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ۱۱؍تارات ڈیڑھ بجے
رابطہ: 07045730000

یہ بھی پڑھئے:فرضی کیفے میں دستیاب ڈشیز کےنام بھی فرضی محسوس ہوتے ہیں

ممبئی میں ریسٹورنٹس تو بہت ہیںاور کئی ریسٹورنٹس کے نام میں لفظ’دربار‘بھی شامل ہے لیکن کچھ ہی ریسٹورنٹس ایسے ہوتے ہیں جو اندر سےکسی بادشاہ کے دربار جیسے نظر بھی آتے۔ ایسے ہی ریسٹورنٹس میں مرول میں واقع ’النظامی دربار‘ نامی ریسٹورنٹ بھی شامل ہے۔ انٹرنیٹ  پر دستیاب تصاویر سے ایسا ہی محسوس ہوتا ہے۔ آن لائن موجود مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز ہندوستانی سوپ سے ہوتی ہے جس میں ویج کے تحت ٹوماٹوشوربہ،ٹوماٹو دھنیا شوربہ،دال شوربہ، کریم آف ویج سوپ، کریم آف ٹوماٹو/ پالک سوپ، کریم آف المونڈ سوپ ہیں۔ نان ویج میں کریم آف چکن سوپ، مرغ شوربہ، مرغ یخنی شوربہ، پایا شوربہ، ٹریڈیشنل مٹن عربک سوپ، گوشت آبِ حیات شوربہ، تباک ماش شامل ہیں۔نان ویج اسٹارٹر میں مرغ ٹکہ، مرغ ملائی/ریشمی کباب، مرغ کالی مری/بنجارہ کباب، مرغ انگارہ کباب، مرغ لالی پاپ،مرغ دل خوش کباب، مرغ چکوری کباب، مرغ لکھنوی سیخ کباب، مرغ دم خاص ٹنگڑی، مرغ سنہری کباب، مرغ موروکن کباب،مٹن سیخ کباب، مرغ پٹھانی بوٹی کباب، مٹن ترکی بوٹی کباب، مٹن ایرانی بوٹی کباب، دورنگ سیخ کباب، مٹن برہ چاپ،تندوری چاپ، پومفریٹ تندوری، پرانز افغانی ٹکہ، راوس جالندھری ٹکہ، فش کولی واڑہ، نظامی دعوت نامی ڈشیز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ویہی گاؤں آبشار: ممبئی کے قریب برسات کا حسین تحفہ

شان نظامی دربار کے نام سے چند خصوصی ڈشیز میں تندوری ران پیشاوری، تندوری ران سکندری، تندوری ران ایرانی، ران تندوری مسالا، ران جالندھری مسالا، ران بریانی، ران زعفرانی بریانی، ران چلی کبسہ، مرغ کبسہ رائس، مرغ تندوری چلی کبسہ، گوشت چلی کبسہ رائس گوشت بوٹی کبسہ رائس،مرغ سعودی کبسہ، مرغ مندی رائس،مٹن مندی رائس موجود ہیں۔ مالامال تھال میں ویج تھال،مرغ چائنیز تھال، النظامی اسپیشل تھال، عربک اسپیشل تھال ہیں۔ عربک اسپیشل میں حمص ودھ پیتا بریڈ ، فتوش سلاد، متبل، بابا غنوش اور تبولہ سلاد ہے۔اس کے بعد توا اسپیشل ،مین کورس میں کئی طرح کی ڈشیز،روٹیاں، باسمتی ذائقہ میں کئی طرح کی بریانی کے بعد چائنیز کی پوری رینج دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK