یہاں ڈشیز زیادہ نہیں لیکن اقسام بہت زیادہ ہیں، کئی ایسی اقسام کی ڈشیز یہاں دستیاب ہیں جن کا ذکر بھی دیگر متعدد ریسٹورنٹ میں نہیں ملتا۔
EPAPER
Updated: September 11, 2026, 12:52 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
یہاں ڈشیز زیادہ نہیں لیکن اقسام بہت زیادہ ہیں، کئی ایسی اقسام کی ڈشیز یہاں دستیاب ہیں جن کا ذکر بھی دیگر متعدد ریسٹورنٹ میں نہیں ملتا۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن ٹھکرا رامین نوڈل،دیسی امریکن کارن،راج کچوری،ایرانی بٹر چکن،پنیر کھرچن سرکہ پیاز، سلی بوٹی باؤ،ایرانی بیری پلائو،نظامی ترکاری بریانی۔
پتہ :تھرڈ فلور،اوبرائے مال، یونٹ نمبر۲؍،ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے،گوریگائوں ایسٹ، ممبئی، ۴۰۰۰۶۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر۱۲؍تارات ساڑھے ۱۱؍بجے
رابطہ : 074000 91034
یہ بھی پڑھئے:مہاراجا کے یہاں شاہی انداز کے کباب، بریانی اور سالن دستیاب
زیادہ تر افراد اپنےریسٹورنٹ کا نام ایسا رکھنا چاہتے ہیں جو سب سے مختلف ہو۔ اس کیلئے اکثر ریسٹورنٹ کے نام نہایت عالیشان چیزوں کے نام پر رکھے جاتے ہیں جیسے کہ محل اور دربار وغیرہ۔لیکن ایک ریسٹورنٹ ایسا ہے جس نے اپنا نام ’فرضی‘ رکھا ہوا ہے۔ آج ہم جس ریسٹورنٹ کا مینو انٹرنیٹ پر دیکھ رہے ہیں وہ گوریگائوں کے اوبرائے مال میں واقع ہے۔ یہ مینو بھی منفرد اندازمیں بنایا گیا ہے جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے اسے ہاتھوں سے بنایا ہے۔ اس کا آغاز سوپ اور سلاد سے ہوتا ہے جس میں ڈشیز کے طور پر باسل ٹوماٹو شوربا،سویٹ کارن سوپ، رسم کھوسوئے، چکن ٹھکرا رامین نوڈل، ہارٹ آف پام پایاشوربا،بارلی تبولے،فرضی سیزر سلادکے نام دیئے گئے ہیں۔ اس کے آگے چکھنا کے طور پر دیسی امریکن کارن،دھابے کا چنا کولیواڑہ، میدو وڈا فرینچ فرائیز، چائنیز کرسپی بھیل بھال، ایگ ودھ کری لیوز،گن پائوڈر کلامری،اسموکڈ مسالا پی نٹ، چوپاٹی چنا مسالا ہے۔چاٹ کے تحت آج کی راج کچوری، اواکیڈو سیو پوری، پاپڑی چاٹ، اوپس آئی ڈراپڈ مائی چاٹ،اسنو دہی بھلے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: گارڈن کورٹ ریسٹورنٹ: ملاڈ میں سجی ہے ذائقوں کی عدالت
نانزا کے تحت ساگ مناکش ودھ فیٹوش فیٹا، ہولی مارگریٹا،پنیر ساسلک، ایرانی بٹر چکن ودھ لال پیاز،تو قیمہ دھنیا پودینہ دیا گیا ہے۔ سزلر میں مکس ویجیٹیبل،پنیر ۶۵؍ ووک ٹاسڈ نوڈل، مغل چکن کشمیری پلاف، گنٹور چلی چکن ودھ ایگ نوڈل ہے، سلائڈر میں ہرا بھرا کباب سلائڈر، راجما گلوٹی ودھ ایووکیڈو سالسا، امبرساری چکن سلائڈر، مٹن گلائوٹی کباب ہیں۔بائو کے تحت پنیر کھرچن سرکہ پیاز، ہینڈ پل بٹر چکن بائو، سلی بوٹی بائو ہے۔ تپس (نان ویج) میںکری لیف اینڈ گارلک چکن مومو،بھونا چکن لالی پاپ،فرضی فرائڈ چکن پاپ کارن، کیرالہ چکن قیساڈلا،چکن چیٹیناڈ کلچہ،اوریگانو ملائی چکن، بھٹی کا مرغ، چکن ٹکہ ٹوکری چاٹ ہے۔ مین کورس میں بٹر چکن، چکن ٹکہ ،سلی مرغ، دیسی چائومین، ہوم اسٹائل چکن کری، کیرالہ مٹن روسٹ، پرانز الیپی فرائی، گوان فش کری ہے۔ بریانی پلائو میں شیتاکی توا پلائو، ایرانی بیری پلاؤ، نظامی ترکاری بریانی، گنڈپا ڈونے چکن بریانی، شوارما مٹن بریانی، چکن توا بریانی جیسے نام ہیں۔