• Fri, 02 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سپریم ریسٹورنٹ: ساکی ناکہ میٹرو کے نیچےمنفرد ڈشیز کا اسٹیشن

Updated: October 02, 2026, 1:43 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میں اسٹارٹر بھی چکن کےساتھ مٹن، مچھلی کے ساتھ ملتا ہے، مچھلی کے ساتھ یہاں پلائو اور بریانی بھی ملتی ہے، بھیجے کی بھی کئی ڈشیز یہاں دستیاب ہیں۔

This restaurant looks good from the outside as well. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ باہرسے دیکھنے میں بھی اچھا نظر آتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
سزلنگ جنجر،چکن گارڈن، وانٹون فرائی،مٹن ران تندوری،فش تندوری،سیخ کباب مسالا، فش بریانی، فش گارلک،چکن مغلائی ٹکہ، مارا ماری جوس۔
پتہ :سی ون، کیلاش پورم روڈ، ساکہ ناکہ میٹرو اسٹیشن کے نیچے،ساکی ناکہ، اندھیری ایسٹ، ممبئی، ۴۰۰۰۷۲
 ہوٹل کھلنے کے اوقات:دوپہر ۱۱؍تارات ۲؍ بجے
رابطہ : 08425995961

یہ بھی پڑھئے:النظامی دربار میں شاہانہ طرز کے پکوان پیش کئے جاتے ہیں

آج ہم ساکی ناکہ کے ایک اور ریسٹورنٹ کاتعارف لے کر حاضر ہیں جس کا نام سپریم ریسٹورنٹ ہے۔انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز اسٹارٹر سے ہوتا ہے جس میں چکن سائبو،روسٹیڈ ڈرائی(چکن/مٹن)، سزلنگ جنجر(چکن،پرانز)، چکن گارڈن، وانٹون فرائی ، اسپرنگ رول، ڈریگون رول، پرانز گولڈن اور چکن اسٹک جیسی ڈشیز ہیں۔ انڈین اسٹارٹر میں چکن برہ، چکن بوٹی فرائی، فش تندوری، مٹن چانپ تندوری،مٹن ران تندوری ہے۔ مٹن ڈشیز میں مٹن دہی والا، مٹن کابلی، افغانی، قورمہ، دوپیازہ، کولہاپوری، مالونی، مغلائی، روغن جوش، پنجابی، انگارہ، بالٹی، سلی بوٹی، حیدرآبادی، لہسنی، سیخ کباب مسالا، میتھی ملائی، ٹوماٹو فرائی، ران تندوری مسالا، چانپ مسالا، دال گوشت،قیمہ گھوٹالا دستیاب ہیں۔

بریانی پلائو کے تحت چکن ٹکہ بریانی، چکن حیدرآبادی بریانی، فش بریانی، مٹن دم بریانی، پرانز بریانی کے ساتھ اسی طرح پلائو کی ڈشیز بھی ہیں جس میں کشمیر پلائو، دہی چاول، دال کھچڑی،پالک کھچڑی بھی شامل ہے۔اس کے بعد برین/ ایگ یعنی بھیجا اور انڈا کے تحت برین بھرجی،برین ایگ فرائی، برین قیمہ، برین مسالا فرائی، برین گردہ مسالا بھی ملتا ہے۔سی فوڈ کے تحت فش فرائی(پاپلیٹ)، فش گرین مسالا، فش مالونی،پرانز کڑاہی، پرانز کولی واڑہ، پرانز مسالا فرائی، پرانز پلین فرائی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:دابھوسا آبشار: پال گھر کے جنگلات میں گرتا ہوا شاندار آبشا

اس کے بعد چائنیز ڈشیزمیں چکن شیزوان اسٹائل، چکن سویٹ سور، چکن سنگاپور، چکن چلی گریوی، چکن شیزوان چلی، چکن گارلک، چکن جنجر، چکن ہانگ کانگ،چکن مغلائی ٹکہ چلی،چکن مغلائی تندوری چلی اور مٹن چلی جیسی ڈشیز ہیں۔اس میں سی فوڈ کے تحت فش چلی، فش چائو چائو، فش گارلک، فش جنجر، فش منچورین دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ یہاں فریش فروٹ جوس کے تحت انار، ایپل، بیٹ، کیرٹ، فینٹیسی، گریپ، گنگا جمنا، مینگو، ماراماری جوس(پائن/ موسمبی) جیسے جوس ملتے ہیں۔مختلف قسم کےفالودہ کے علاوہ ملک شیک میں ایپل ملک شیک، کولڈ کافی، ڈرائی فروٹ ملک شیک، مینگو ملک شیک، اسٹرابیری، ونیلا، کسٹرڈ ایپل اور فریرو روچر کے جوس ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK