اس فون کو پاسپورٹ سائز میں بنایا گیا ہے تاکہ برائوزنگ، کچھ پڑھنے اور سوشل میڈیا اسکرولنگ میں آسانی ہو، پروسیسر عمدہ لیکن کیمرہ کم تر ہے۔
EPAPER
Updated: August 17, 2026, 1:07 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس فون کو پاسپورٹ سائز میں بنایا گیا ہے تاکہ برائوزنگ، کچھ پڑھنے اور سوشل میڈیا اسکرولنگ میں آسانی ہو، پروسیسر عمدہ لیکن کیمرہ کم تر ہے۔
سیمسنگ گلیکسی زیڈ فولڈ۸؍اس بات کی ایک اورعمدہ مثال ہے کہ ضرورت پڑنے پر سیمسنگ فولڈایبل اسمارٹ فونز کے شعبے میں کس طرح نئی جدت پیش کرسکتا ہے۔ اس بار کمپنی نے ایسے فارم فیکٹر کو نئے انداز میں پیش کیا ہے جسے خاص طور پر مختلف اقسام کے مواد یعنی کنٹینٹ دیکھنے اور پڑھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی نے اس میں ایسا اسکرین ایسپیکٹ ریشو متعارف کرایا ہے جو مختصر ویڈیوز دیکھنے، سوشل میڈیا براؤز کرنے اور فون پر پڑھنے کے دوران ایک مانوس تجربہ فراہم کرتا ہے۔
قیمت: ایک لاکھ ۸۰؍ہزارروپے کی ابتدائی قیمت کے ساتھ اس فون میں جدید اینڈرائیڈ فلیگ شپ فون کی تقریباً تمام خصوصیات موجود ہیں، اور اس کے ساتھ پاسپورٹ اسٹائل کا ایسا فولڈیبل ڈیزائن بھی ملتا ہے جو ایک ہاتھ سے استعمال کے لیے خاصا آسان ہے۔
ڈیزائن: سیمسنگ نےگلیکسی زیڈ فولڈ۸؍کے ساتھ ایک ایسا نیا فارم فیکٹرمتعارف کرایا ہے جو گزشتہ تقریباً ۸؍برس میں دیکھے گئے اس کے فولڈیبل فونز سے کافی مختلف ہے۔ جنوبی کوریا کی کمپنی گزشتہ برسوں کے دوران بار اور کلیم شیل ڈیزائن پر توجہ دیتی رہی ہے، لیکن اب اس نے ایک نئے بک اسٹائل ڈیزائن کو پیش کیا ہے، جسے عام طور پر پاسپورٹ اسٹائل ڈیزائن کہا جاتاہے۔ یہ ڈیزائن نہ صرف منفرد ہے بلکہ آنکھوں کو بھی زیادہ آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔ اسکو بنیادی طورپر ایک ہاتھ سے استعمال کرنے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیاہے۔ فون کو فولڈ کرنے کے بعد بھی صارف اس پر بغیر کسی خاص دشواری کے بہت سے کام کرسکتا ہے۔ نئے فولڈیبل فونز کی طرح اس میں بھی درمیان میں موجود کریز کو کافی حد تک کم کیا گیا ہے۔ اس کی اصل خوبصورتی اس کے سائز میںہے۔ فون کو بند کرنے پر اس کا ۱۶:۱۰؍کور اسکرین سوشل میڈیا اسکرول کرنے، انٹرنیٹ براؤز کرنے یا مختلف شاپنگ ایپس استعمال کرنے کیلئےانتہائی موزوں ہے۔ اس اسکرین پر فوری ٹیکسٹ میسج، ای میل یا سوشل میڈیا پوسٹ لکھنا بھی آسان ہے۔ دوسری طرف فون کو کھولنے کے بعد۴:۳؍مین ڈسپلے زیادہ بڑا اسکرین ایریا فراہم کرتا ہے، جو ویڈیوز دیکھنے، تصاویر یا ویڈیو ایڈیٹنگ اور دیگر کاموں کے لیے خاصا مفید ثابت ہوتا ہے۔
ڈسپلے: اس فون میں۵ء۵؍انچ کا ڈائنامک امولیڈ ۲؍ ایکس کور ڈسپلے دیا گیا ہے۔یہ اسکرین انسٹاگرام، ایکس، ریڈٹ اور اسی طرح کے دوسرے پلیٹ فارمز پر اسکرولنگ کے لیے روشن اور بہترین ہے۔مین ڈسپلے کی بات کریں تو فون کھولنے کے بعد ۷ء۶؍ انچ کا ڈسپلےسامنے آتا ہے۔اس کے ساتھ ویژن بوسٹرٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔ مین اسکرین بھی باہر دھوپ میں استعمال کے لیے کافی روشن ہے اور اس کی سن لائٹ لیجیبلٹی بہترین ہے۔
کارکردگی: اس سال ایک اہم کام یہ ہےکہ گلیکسی زیڈ فولڈ ۸؍میں ٹاپ لیول پروسیسر فراہم کیا گیا ہے۔ فون میں اسنیپ ڈریگون ۸؍ ایلائٹ جین۵؍استعمال کیا گیا ہے۔اس میں ۱۲؍ اور ۱۶؍جی بی ریم اور۲۵۶؍ جی بی تا ایک ٹی بی اسٹوریج ہے۔
کیمرا: اتنی زیادہ قیمت والے فون میں صرف ۲؍ ریئر کیمرے دیےگئے ہیں، جن میں ایک مین اور دوسرا الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔ اس قیمت پر کم از کم ۳؍کیمروں پر مشتمل مکمل سیٹ اپ، خصوصاً ٹیلی فوٹو سینسر، کی توقع کی جاتی ہے۔ فون میں ۵۰؍میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیاہے۔اس کے ساتھ ۵۰؍میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ سینسر دیا گیا ہے، جو سیمسنگ کے مطابق نیا سینسر ہے۔کور اور مین، دونوں ڈسپلے پر ۱۰؍، ۱۰؍میگا پکسل کے کیمرے دیے گئے ہیں۔
بیٹری: اس فون میں۴۸۰۰؍ ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے، جو مجموعی طور پر ایک دن سے زیادہ وقت تک فون کو چلانے کیلئے کافی ہے۔ اس میں ۴۵؍واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی ہے۔