Inquilab Logo

جوگیشوری مارکیٹ: اتوار کو لگنے والا ہفتہ واری مارکیٹ

Updated: August 01, 2023, 1:14 PM IST | Mohammed Habeeb | Mumbai

اسٹیشن کے باہر لگنے والے مارکیٹ میں خواتین کے اعلیٰ معیارکے کپڑوں سے لے کر گھریلو استعمال تک کے کپڑے اور دیگر متعدد سامان ملتا ہے

Women and men can be seen shopping in the shops located in front of the Habibiya Mosque and under the bridge
حبیبیہ مسجد کے سامنے اور پل کے نیچے لگنے والی دکانوں میں خواتین اور مردوں کو شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے

جوگیشوری  مغربی مضافات میں پاش علاقے کے طور پر ابھرکرسامنے آیا ہے۔یہ علاقہ جنوبی ممبئی کے محمد علی روڈ کی شبیہ بنتا جارہاہے۔جو کچھ وہاں دستیاب ہے تقریباً ویسی ہی چیزیں یہاں بھی مل جاتی ہیں۔جنوبی ممبئی کے تقریباً تمام بڑے ہوٹلوں کی شاخ جوگیشوری میں کھل چکی ہے۔محمد علی روڈ کے مارکیٹ کی  شبیہ بھی جوگیشوری میں دیکھنے کو ملتی ہے بھلے ہی یہ بازار صرف اتوار کے روز نظر آتا ہو۔اسٹیشن کے ٹھیک باہر  ویسٹ کی جانب ہر اتوار کو ہفتہ واری بازار لگایاجاتا ہےجس میں ہر طرح کا سامان دستیاب ہے۔
جوگیشوری اسٹیشن مارکیٹ کیوں جائیں؟: اتوار کے روزجوگیشوری اسٹیشن سے ویسٹ کی جانب آپ کو ایک بڑا سابازار ملتا ہے جس کے تحت اسٹیشن کےباہر ہی آپ کو مختلف دکانیں نظر آنا شروع ہوجائیں گی۔جیسے جیسے آپ گوریگائوں کی جانب بڑھتےہیں حبیبیہ مسجدکے کارنرسےیہ فلائی اوور کے نیچے نیچے دور تک چلی جاتی ہیں۔حبیبیہ مسجد کے کارنرکو ہی اس بازار کا مرکزی نقطہ قرار دیا جاسکتا ہے کیوں کہ یہاں پرہی چاروں طرف دکانیں ہی دکانیں نظر آتی ہیںاور یہاں ہی آپ کو ایک سے ایک بیش قیمتی چیزیں مل جائیں گی۔حالانکہ اس اتوار کو جب راقم نے یہاں کا دورہ کیا تو شاید بھاری بارش کی وجہ سے زیادہ دکانیں نہیں تھیں لیکن اس سے قبل کئی مرتبہ یہ راقم یہاں پر بڑے پیمانے پر دیکھ چکا ہے۔یہاں تک کہ اکثر چلنے کو بھی جگہ نہیں ملتی۔
خواتین اور مردوں کی شاپنگ:  روایت کے مطابق یہاں بھی خواتین کیلئے ایک سے ایک کپڑے یہاں تک کہ شادی میں دلہن کے خصوصی کپڑےبھی آپ کو یہاں مل جائیں گے۔اس کے علاوہ عام طورپرپہننے کے کپڑے بھی یہاں دستیاب ہیں۔یہاں تک کہ خواتین کے کپڑوں میں لگانے کیلئےگوٹا کناری جسے عام طور پر لیس کہاجاتا ہے کی بھی یہاںکئی دکانیں ہیں۔اس کے علاوہ مردوں کے ٹی شرٹ اور جینز کی بھی دکانیں ہیں جہاں پر آپ کو کفایتی دام میں کوئی بھی سامان مل سکتاہے۔مردوں کے ساتھ چھوٹے بچوں کیلئے بھی دلکش  اور اسٹائلش کپڑے دستیاب ہیں جو کم قیمت میں خریدے جاسکتے ہیں۔ خواتین کے پرس ،بیگ اور اسٹائلش چپلیں بھی یہاں سےخریدی جاسکتی ہیں۔
الیکٹرانک سامان: کپڑوں کے علاوہ یہاں الیکٹرانک سامان کی بھی دکانیں  یہاں مل  جائیںگے۔یہاں الیکٹرانکس کے سامان کے طور پر موبائل کیلئے ہیڈ فون کم قیمت میں دستیاب ہیں۔ یہاں ۲۰۰؍ روپے سے ۴۰۰؍روپے تک ہیڈ فون ملتےہیں۔۲۰۰؍روپے میں بغیرکسی برانڈ والا گلے میں پہننے لائق ایئر فون، ۳۰۰؍ روپے میں صرف کان میں لگانے والاایئر فون جبکہ ۴۰۰؍روپے میں ہیڈفون بنانے والی مشہور کمپنی بوٹ کا ایئر فون بھی مل جاتا ہے۔
برتن اور دیگر سامان:کپڑوں کے علاوہ یہاں دیگر متعدد سامان بھی مل جاتاہے۔جس میں کٹلری کا سامان،چھوٹے موٹے برتن، کانچ کے نہایت دلکش پیالے اور رکابیاں بھی مل جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ اسٹیل کے بھی مختلف قسم کے برتن  اورنان اسٹک ٹائپ کےفرائی پین اور کوکروغیرہ بھی یہاں ملتے ہیں۔
لذت کام ودہن:چونکہ یہ ہفتہ واری مارکیٹ ہے جوچھوٹے پیمانے پر لگایاجاتا ہے اس لئے چھوٹے پیمانے پر ہی اس بازار کی مناسبت سے کھانےپینے کا سامان بھی مل جاتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK