Inquilab Logo

وھے بائی ابیرا: منفرد انداز میں بنائے ہوئے زیورات کا مرکز

Updated: April 30, 2024, 10:56 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ویب سائٹ سے آپ کئی منفرد چیزوں سے بنائے ہوئے گلے کے ہار،کان کے بندے، دوپٹے اور گھر کو سجانے والی اشیاخرید سکتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

کپڑوں کی خریداری تو ایک عام بات ہے۔ خواتین اکثر کپڑے خریدتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی انہیں دیگر لوازمات جیسے کہ گلے کا ہار، کان کے بندے، مخصوص دوپٹے اور ایسی ہی دیگر چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے قبل ہم نے کئی ایسےمقامات کے بارے میں معلومات فراہم کی جہاں سے آپ عمدہ قسم کے کپڑے خریدسکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایس جگہ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جہاں سے آپ دیگر لوازمات جیسےکہ گلے کا ہار، بندے، بالی اور ایسی ہی دیگر چیزیں خرید سکتے ہیں۔ ویسے تو یہ چیزیں تقریباً ہر بازار، مارکیٹ اور شاپنگ مال وغیرہ میں دستیاب ہوتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے آن لائن اسٹور کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے جہاں سے آپ یہ سب چیزیں اعلیٰ کوالیٹی کی خرید سکتے ہیں۔ اس اسٹور کا نام’وھے بائی ابیرا‘ ہے۔ 
وھے بائی ابیراwww.whebyabira.com
 اس برانڈ کے ذریعہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ خواتین کے ذریعہ خواتین کیلئے بنایا گیا برانڈ ہے۔ ایک تنظیم کے ذریعہ چلائے جانے والے اس برانڈ میں فنکاروں کے ذریعہ روایتی قسم کے زیورات بنائے جاتے ہیں۔ آپ جو کچھ بھی وھے پر دیکھتے ہیں وہ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ذریعہ بنایا جاتا ہے۔ 
 عبرانی زبان کے لفظ ابیرا کا مطلب ایک طاقت ور خاتون ہوتا ہے۔ ایک ابیرا ایک جنگجو ہوتی ہے جو اپنے، اپنے خاندان اور اپنی قوم کیلئے کامیابی کی راہ بناتی ہے۔ ۲۰۱۵ء میں جب یہ اسٹور شروع کیا گیا تھا اس وقت ان کے ساتھ ۸؍خواتین تھی، آج ۱۹۰؍ابیرا ان کے گروپ کا حصہ بن چکی ہیں جو گزشتہ ۵؍سال سے کام کررہی ہیں۔ یہاں سے ہونے والے منافع کو فنکاروں کی تربیت کیلئے استعمال کیا جاتاہے۔ 
 یہاں موجود ہر ڈیزائن سابقہ کے مقابلے منفرد ہوتا ہے۔ یہ زیادہ تر قبائلیوں سے متاثر ہوکر بنائے گئے ڈیزائن ہیں۔ یہاں دستیاب نیکلس اکثر غیر متوازن ہوتے ہیں ، یعنی اس کا ڈیزائن ایسا ہوتا ہے کہ وہ ایک طرف سے جیسا نظر آرہا ہے ضروری نہیں کہ دوسری جانب سے بھی ویسا ہی نظر آئے۔ یہاں ایسے پیٹرن بنائے جاتے ہیں جو آپ نے اس سے قبل نہیں دیکھے ہونگے۔ یہاں دستیاب بندے ان سے ملتے جلتے ہوتے ہیں۔ ان کی جدید مصنوعات میں آپ دیکھیں گے کہ لکڑی کے فریم سے نیکلس اوربندے بنائے گئے ہیں جبکہ اس کے بیچ میں کپڑا لگایا گیا ہے۔ ان کے یہاں زیادہ تر پھول والے ڈیزائن ملتے ہیں اور کپڑے کا استعمال سےیہ زیادہ آسان معلوم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کے پروڈکٹس کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ ایکوفرینڈلی ہوتے ہیں یعنی اس سے ماحولیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ 
ہوم ڈیکوریشن
 اس کے علاوہ یہاں پر گھریلوسجاوٹ کا سامان بھی ملتا ہے جس میں کوشن کور یعنی تکیے کے غلاف، دیوار کو سجانے کیلئے ٹانگے جانے والے فن پارے کے علاوہ ٹیبل پر رکھنے کیلئے کپڑے اور ڈبے وغیرہ بھی یہاں ملتے ہیں۔ عام طور پر ہم روٹی وغیرہ رکھنے کیلئے پلاسٹک یا اسٹیل کے خصوصی برتن لیکن یہاں پر خصوصی قسم کی گھاس اورناریل کے پتوں وغیرہ سے بنائے جانے والے بکس بھی دستیاب ہیں۔ 
دوپٹے
 یہاں کئی قسم کے دوپٹے بھی ملتے ہیں جن میں بنارسی دوپٹہ، ٹائی اینڈ ڈائی یعنی باندھنی کا دوپٹہ اور ہینڈ بلاک کے ذریعہ پرنٹ کیا گیا دوپٹہ دستیاب ہے۔ 
جویلری
 یہاں کی سب سے خاص قسم یعنی جویلری میں کئی قسم کی چیزیں ملتی ہیں۔ ان میں نیکلس، ایئررنگ، بریسلیٹ، چوڑیاں اور بریسلٹ، الیکٹرک انیمل، ڈوکرا ڈیز، ٹرائب وائب، بیگ، دلکش سیریمک، گیلکٹک جیمز، اپ سائکلڈ میجک، بیمنگ بیدری، ہینڈ ٹائی ڈائی، اردن گلو جیسے زیورات دستیاب ہیں۔ اس کے تحت آپ کو قبائلی طرز جوٹ اور ایسی ہی دیگر منفرد چیزوں سے بنے ہوئے کان کے بندے اور گلے کا ہار جیسی چیزیں خریدسکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK