Inquilab Logo

ہیوڈی: باندھنی تکنیک سے رنگے گئے کپڑوں کا منفرد اسٹور

Updated: April 16, 2024, 10:54 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

سانتا کروز میں واقع یہ اسٹور ملک کا پہلا ایسا اسٹور ہونے کا دعویٰ کرتے ہے جس میں اس تکنیک سے رنگے ہوئے شاندار کپڑے ملتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ایک وقت تھا جب خواتین کیلئے دوپٹے منفرد رنگوں سے سجے یعنی ملٹی کلر آتے تھے جس میں شوخ رنگ استعمال کئے جاتےتھے۔ ان دوپٹوں کو اردو میں باندھنی اور انگریزی میں ’ٹائی ڈائی‘کہا جاتا تھا۔ کیوں کہ انہیں مختلف جگہ سے باندھ کر مختلف رنگوں میں رنگا جاتا تھا جس سے اس پر کہیں ایک رنگ چڑھتا تو کہیں نہیں اور کہیں اس پر اس کا ہلکا اثر آتا۔ اس طرح کے دوپٹےکافی پسند کئے جاتے تھے۔ اس ٹرینڈ کو دیکھ کر سانتا کروز کے جوہو علاقے میں ایک اسٹور شروع کیا گیا ہے جس میں اس تکنیک کا استعمال کرکے دوپٹے نہیں بلکہ پورے کپڑے بناکر فروخت کئے جاتے ہیں۔ 
کیا خصوصیت ہے؟
 ہندوستان کا پہلا لگژری ٹائی ڈائی برانڈ قرار دیا جانے والا ہیوڈی ۲۰۱۸ء میں قائم کیا گیا تھا۔ اسے قائم کرنے والے رنگوں سے اپنے پیار کو پھیلانا چاہتے تھے، اسی جذبہ کے سبب یہ برانڈ وجود میں آیا جہاں آپ کو انتہائی شوخ رنگوں میں رنگے ہوئے کپڑے ملتے ہیں جو پہننے میں آرامدہ اورانتہائی اعلیٰ کوالیٹی کے ہوتے ہیں۔ 
 ہیوڈی اپنے ملبوسات موٹے، شاندار اور ۱۰۰؍فیصد کاٹن کے کپڑے سے تیار کرتے ہیں۔ ان کے تمام کپڑے آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بہترین اسٹریٹ ویئر کپڑے بھی قرار دیا جاسکتاہے۔ وہ کپڑوں کو رنگنے کیلئے آرگینک ڈائی کا استعمال کرتے اور سب سے خاص بات یہ کہ انہیں رنگنے کا کام پوری طرح ہاتھوں سے کیا جاتاہے۔ 
کس طرح کے کپڑے ہوتے ہیں 
 ان کے یہاں کچھ مخصوص تھیم پر مبنی کپڑے دستیاب ہوتے ہیں جبکہ کچھ ہر سال موسم اور موقع کی مناسبت سے بنائے جاتے ہیں تا کہ ان کے کپڑے ہمیشہ نئے اندازکے اور جدید ترین معلوم ہوں۔ ان کی ۲۰۲۱ء میں بنائی گئی ’اسپیس اوڈیسی سیریز‘بہت اچھی معلوم ہوتی ہے جس میں ’آسمانی رنگ‘ استعمال کئے گئے جو آپ کوٹیلی اسکوپ سے آسان کی جانب دیکھتے وقت نظر آتے ہیں۔ اسے گیلکسی پرنٹ کہا جاسکتا ہے لیکن یہ بھی ٹائی ڈائی تکنیک سے بنائے جاتے ہیں۔ 
 اس کے علاوہ ان کا سوپر کول اور موجودہ ٹرینڈ پر مبنی ڈینم کلیکشن بھی بہت اچھا ہے، خاص طور پر نیون رینبو رنگوں کا جو اثر ڈینم پر آتا ہے وہ بہت عمدہ لگتا ہے۔ ان کی رپڈ یعنی پھٹی ہوئی جینز بھی بہت پسند کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ریزورٹ ویئر بھی دستیاب ہیں۔ ایسے کپڑے جوکسی ریزورٹ میں پہننے لائق ہوتے ہیں۔ 
کپڑوں کی اقسام
 سانتا کروز کے جے وی پی ڈی علاقے میں واقع اس اسٹور کی تفصیلات آن لائن بھی دستیاب ہیں یعنی آپ انٹرنیٹ پر بھی ان کے یہاں ملنے والے ملبوسات کو نہ صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ اپنے سائز اور رنگوں کی پسند کی مناسبت سے خرید بھی سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر ہم دیکھتے ہیں کہ ابتدائی طور پر کئی متبادل دیئے گئے ہیں جن میں شاپ، نیو ارائیول، سیل، کلیکشنز، اَور اسٹوری اور کانٹیکٹ اس جیسے متبادل ہیں۔ شاپ کے تحت مختلف زمرے دیئے گئے ہیں جن میں ایک زمرہ مردوں کیلئے دوسرا خواتین کیلئے اور تیسرا یونیسیکس، چوتھا بچے اور پانچواں ایکسیسریز کا ہے۔ مردوں کے زمرے میں ایسے کپڑے دکھائے جاتے ہیں جو مردوں کےپہننے لائق ہیں، خواتین کے زمرے میں خواتین کے پہننے کے کپڑے جبکہ یونیسیکس میں ایسے کپڑے ہیں جو مرد یا خاتون کوئی بھی پہن سکتا ہے۔ بچوں میں تو بچوں کے لائق کپڑے ہیں جبکہ ایکسیسریز میں آپ کو بیگز، یونیسیکس موزے، ٹائی ڈائی ٹوپی اور جوتے بھی شامل ہیں۔ 
کپڑوں کے علاوہ دیگر لوازمات بھی
 ہیوڈی میں اس طرح کے رنگ میں صرف کپڑے ہی نہیں بلکہ دیگر لوازمات بھی فروخت کئے جاتے ہیں جس میں موزے، بکیٹ ہیٹ، بیگ اور ایسی ہی دیگر چیزیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کینوس کے جوتے بھی خریدے جاسکتے ہیں جنہیں ٹائی ڈائی کی تکنیک سے ہی رنگا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ایسے جوتے بھی دستیاب ہیں جنہیں تکنیکی انداز میں رنگا جاتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہاں ملنے والی چیزیں زیادہ مہنگی بھی نہیں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK