اس ہوٹل کے ریسٹورینٹ میں متعدد قسم کی تندوری اور خصوصی ڈشیز کے ساتھ چائنیز کے تحت کئی طرح کی چکن ،انڈے کی ،پنیر اور ویج ڈشیز دستیاب ہیں۔
توکل۔۔ تصویر:آئی این این
ممبئی کے مضافات میںکرلا ایک ایسا علاقہ ہے جو ریسٹورنٹس کا مرکز بن چکا ہے۔ ایسے ہی آج ہم ایک ریسٹورنٹ کا تذکرہ لے کر آئے ہیں جو ہوٹل بھی ہے۔بیل بازار میں واقع اس ریسٹورنٹ اور ہوٹل کا نام توکل ہے۔انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز تندور اور اسٹارٹر سے ہوتا ہے جس میں چکن تندوری کے ساتھ چکن لیمن تندوری، چکن ٹکہ، پلین فرائی، مٹن پلیٹ فرائی اور پنیر ٹکہ ڈرائی ہے۔ چائنیز اسٹارٹر میں چکن کرسپی، چکن لالی پاپ چٹپٹا، چکن ۶۵؍ڈرائی، چکن چلی ڈرائی، چکن منچورین، چکن گارلک ڈرائی، چکن شیزوان ڈرائی کے ساتھ یہی چیزیں پنیر کے ساتھ بھی دستیاب ہیں۔توکل اسپیشل کےتحت چکن افلاطون، چکن مہاراجا، چکن لاہوری، چکن لاجواب، چکن لکھنوی، چکن ہریالی، چکن ممتاز، چکن زیتون،چکن چلبل، چکن میتھی، چکن کوتھمیری، چکن چنگاری، چکن نوابی، چکن حیدرآبادی، چکن پٹیالا، چکن انگارہ، چکن افغانی، چکن بالٹی،چکن لذیذ، چکن چٹپٹا اور بٹر چکن ہے۔
چکن مین کورس میںچکن مرغ مسلم، جمبو ہانڈی، کڑائی، کبولی، مغلائی، رشیدہ، دو پیازہ، کولہاپوری،ہنگامہ، طوفانی، دہی والا، پالک ہے۔مٹن مین کورس میں ڈبہ گوشت، چنگاری، لذیز،توا، انگارہ، نوابی، افغانی، حیدرآبادی،قورمہ، دال گوشت، مسور گوشت جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد پرانز میں، انڈے میں، پنیر میں اور سبزی میں بھی ایسی ہی چند ڈشیز دی گئی ہیں۔
بریانی اور پلائو میں چکن ٹکہ بریانی، مٹن بریانی، پرانز بریانی، مٹن پلائوکے ساتھ دیگر چیزوںکے پلائو بھی ہیں۔ اس کے بعد چائنیز ڈشیز کا آغاز ہوتا ہے جس میں سوپ کے تحت چکن منچائو سوپ، کلیئرسوپ، نوڈل سوپ، سویٹ کارن سوپ ہیں۔ گریوی میں چکن لالی پاپ گریوی، چلی گریوی، منچورین گریوی، ۶۵؍گریوی اور شیزوان گریوی کے ساتھ پنیر اور سبزی میں بھی ایسی ہی ڈشیز ہیں۔ اسی طرح فرائڈ رائس اور نوڈل میں بھی چکن،پرانز، انڈے اور سبزی کے تحت منچورین رائس، چلی رائس، سنگاپور رائس، ہانگ کانگ رائس اور کامبینیشن رائس جیسی ڈشیز دی گئی ہیں۔