Inquilab Logo Happiest Places to Work

سونم وانگ چک کا۲۰؍ جولائی کو پارلیمنٹ مارچ کا اعلان

Updated: July 10, 2026, 10:01 AM IST | Agency | New Delhi

جنتر منتر پر سماجی کارکن کی بھوک ہڑتال کا ۱۲؍و اں دن ،پُرامن مارچ میںعوام سے شرکت کی اپیل ،ابھیجیت دپکے نے بارش سے بچنے کیلئے خیمے لگانے کی اجازت مانگی۔

Sonam Wangchuck.Photo:INN
سونم وانگ چک- تصویر:آئی این این
 تعلیمی نظام میں بدعنوانیو ں ، پیپر لیک اور وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کےخلاف  جنترمنتر پر سی جے پی کے احتجاج کے دوران بھوک ہڑتال پر بیٹھے سماجی کارکن سونم وانگ چک نے ۲۰؍جولائی کو پارلیمنٹ تک پُر امن مارچ کا اعلان کیا  ہےاوراس میںلوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔سونم وانگ چک نے ۲۰؍جولائی کی تاریخ کا انتخاب اس لئے کیاہے کیونکہ اسی دن پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بھی شروع ہونے والا ہے۔اس دوران سونم وانگ چک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی بھی اپیلیں کی جارہی ہیںجن پر ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ان ا پیلوںسے وہ مسائل حل نہیںہوں گے جن کے خلاف ان کا احتجاج جاری ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’’ بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرنے والوں کاشکریہ لیکن  ان اپیلوں سے ان ۲۰؍طلبہ کو انصاف نہیںملے گاجو(نیٹ پیپرلیک کے بعد)خود کشی کرچکے ہیں، نہ ہی ان سے لداخ کے پہاڑوں اورہندوستان کی ندیوںکی حفاظت ہوسکے گی ۔‘‘
 
 
انجینئر سے ماحولیاتی کارکن بننے والے سونم وانگ چک نےاپنے حامیوں سے ۲۰؍جولائی کو جنتر منتر پر پہنچنے کی اپیل کی۔انہوں نے لکھا ’’اگر آ پ واقعی میری مدد کرنا چاہتے ہیںکہ توآرام سے گھروں میںبیٹھ کر مجھے میسیج کرنے کی بجائے   ۲۰؍ جولائی کو دہلی اور جنتر منتر پر پہنچیں۔ہم مل کر پارلیمنٹ تک ایک پُرامن مارچ کا آغاز کریں گے اور ہمارےاراکین پارلیمنٹ سے ان مسائل کامستقل حل نکالنے کی اپیل کریں گے ۔‘‘
بھوک ہڑتال کا ۱۲؍ واں دن 
وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبہ کے ساتھ جنترمنتر پر کاکروچ جنتا پارٹی  کے احتجاج کا جمعرات کوجہاں۲۰؍ واں دن تھا وہیںسونم وانگ چک کی بھوک ہڑتال کا ۱۲؍ واں دن تھا ۔۱۲؍ ویں دن سونم وانگ چک کا وزن ۷؍ کلو سے  زائد سے تک کم ہوگیا ہےاوران کا بلڈ پریشر ۶۸؍۱۰۳؍ ریکارڈ کیاگیا۔ابھیجیت دپکے جمعرات کو جنتر منتر پر موجود تھے۔انہوں نےسونم وانگ چک کے ساتھ بھی وقت گزارا  اوران کی عیادت بھی کی ۔ 
 
 
جنتر منتر پربارش سے بچنے کیلئے خیمے لگانے کی اجازت 
پریشر گروپ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے نے جمعرات کواحتجاج میں شامل طلبہ کو بارش سے بچانے کیلئےجنتر منتر پرخیمے لگانے کی اجازت طلب کی اور اس کیلئے انہوں نے پولیس والوں کے پاؤں پکڑے اور ہاتھ بھی جوڑا ۔ دپکے نے اس واقعے کا ایک ویڈیو شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا’’بھوک ہڑتال پر بیٹھے طلبہ بارش میں بھیگ رہے ہیں، میں نے پولیس حکام سے جنتر منتر پر خیمے لگانے کی اجازت مانگی ہے۔‘‘ ایک اور ویڈیو میں، انہوں نے پولیس اہلکاروں پر الزام لگایا کہ وہ ترپال لانے کی کوشش کرنے والے طلبہ کے ساتھ بدتمیزی کر رہے ہیں۔ دپکے نے لکھا’’ خواتین اور طالبات کے ساتھ مرد پولیس اہلکاروں نےدھکا مکی کی  ۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK