• Wed, 25 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: دہائیوں بعد ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی سب سے بڑی کامیابی

Updated: November 25, 2026, 6:03 PM IST | Washington

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے کئی دہائیوں بعد عام انتخابات میں اپنی بہترین کامیابی حاصل کر لی ہے، اور کم از کم۲۵۹؍ نشستیں جیت کر۱۹۹۰ء کے بعد سےسب سے بڑی انتخابی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ نتیجہ نہ صرف حکومت کرنے کے اہم مواقع پیدا کرےگا بلکہ انتخابی مہم کے وعدوں اور ترجیحات پر عمل درآمد کے لیے شدید دباؤ میں بھی اضافہ کرےگا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

امریکی ایوان میں ۲۵۹؍نشستوں کا ہندسہ منگل کو اس وقت مکمل ہوا جب ٹینیسی میں ڈیموکریٹک امیدوار وکٹوریہ بروڈرک نے ریپبلکن نمائندے اسکاٹ ڈیسرجارلیس کو شکست دی۔ ایوان کی تین دیگر نشستوں کے نتائج ابھی باقی ہیں، جن میں مینیسوٹا کی ایک اور لوئیزیانا کی دو نشستیں شامل ہیں، جن کے لیے دسمبر میں رن آف انتخابات ہوں گے۔ڈیموکریٹس کی اکثریت اس سے زیادہ ہوگئی جو پارٹی نے بل کلنٹن کے۱۹۹۲ء میں پہلی بار صدر منتخب ہونے کے وقت حاصل کی تھی، جب ڈیموکریٹس نے ۲۵۸؍نشستیں جیتی تھیں، یا باراک اوباما کے۲۰۰۸ء کے انتخاب میں جب انہوں نے۲۵۷؍ نشستیں حاصل کی تھیں۔ تاہم یہ فرینکلن ڈی روزویلٹ کے دور کے عروج سے کم ہے، جب ایوان میں ڈیموکریٹک اکثریت۳۰۰؍ نشستوں سے تجاوز کر گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ پر نئے اسرائیلی حملے، کم از کم۹؍ فلسطینی جاں بحق

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ڈیموکریٹس کے لیے ایک تاریخی موقع ہے، لیکن ساتھ ہی ایک بڑا امتحان بھی ہے۔ رائے دہندگان نے انہیں مہنگائی پر قابو پانے، صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے، روزگار کے مواقع بڑھانے، تعلیم اور سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط کرنے کے وعدوں پر ووٹ دیا ہے۔ اب عوام توقع کر رہے ہیں کہ ڈیموکریٹس ان وعدوں کو عملی اقدامات میں بدلیں گے۔جبکہ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ ایوان میں اپنی بڑی اکثریت کو عوام کی فلاح کے لیے استعمال کرے گی۔ ترجیحات میں عام خاندانوں کے لیے معاشی ریلیف، صحت بیمہ کی سہولت، رہائش کے مسئلے کا حل اور جمہوری اداروں کے تحفظ کے اقدامات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: روہنگیا نسل کشی: عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد برطانیہ کی میانمار کےخلاف کارروائی

دوسری جانب ریپبلکن کا کہنا ہے کہ وہ اپوزیشن میں بھی اپنی پالیسیوں کا دفاع کریں گے اور ڈیموکریٹس کے اقدامات پر نظر رکھیں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے مہینوں میں ایوان میں قانون سازی کے حوالے سے سخت سیاسی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔جبکہ باقی تین نشستوں کے نتائج سے ڈیموکریٹس کی اکثریت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے ان کی قانون سازی کی پوزیشن مزید مضبوط ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK