Inquilab Logo Happiest Places to Work

دی ماہم اسٹریٹ: ماہم کی گلیوں کے ذائقوں کا ایک اہم مرکز

Updated: July 18, 2025, 10:09 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میں رول، سلائیڈر، توے کی ڈشیز، تندوری ڈشیز، لبنانی ڈشیز کے علاوہ مومو، شوارما اور چائنیز ڈشیز کے کئی متبادل ہیں۔

This restaurant in Maham looks something like this from the outside. Photo: INN.
ماہم میں واقع یہ ریسٹورنٹ باہر سے کچھ اس طرح نظر آتا ہے۔ تصویر:آئی این این۔

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن چلی رول، مٹن سیخ رول، بٹر چکن سلائیڈر، مٹن کلیجی ڈرائی، چکن حمص سلاد، چکن پیری پیری شوارما، چکن ہریالی، مرادآبادی یخنی پلائو، زم زم بریانی۔ 
پتہ:۵۸/۶۰؍گرائونڈ فلور، حاجی اسماعیل چال، ایس وی روڈ ماہم، ممبئی۔ ۴۰۰۰۱۶
ہوٹل کھلنےکے اوقات: ۴۵:۱۲سے رات۱۵:۱۱ بجے تک
رابطہ : 9004366448
ماہم کو کئی اعتبار سے اہمیت اور انفرادیت حاصل ہے، ویسے ہی یہاں کی گلیاں بھی پورے ممبئی میں مشہور ہیں۔ آج ہم جس ریسٹورنٹ کا تذکر لے کر حاضر ہوئے ہیں اس کا نام ہی ’دی ماہم اسٹریٹ‘ یعنی ماہم کی گلیاں ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ سب سے پہلے اس میں رومالی روٹی سے بنائے گئے رول موجود ہیں۔ اس میں نان ویج کے تحت چکن چلی رول، چکن بھونا رول، چکن ٹکہ رول، بٹر چکن رول، چکن ریشمی رول، چکن شوارما رول، چکن سیخ رول، چکن قیمہ رول، چکن ملائی رول، مٹن قیمہ رول، مٹن سیخ رول، پرانز مسالا رول، پرانز چلی رول ہیں۔ اس کے بعد سلائیڈر یعنی بھری ہوئی نان کے تحت انڈا گھوٹالا اور چکن قیمہ، چکن چلی سلائیڈر، بٹر چکن سلائیڈر، چکن قیمہ سلائڈر اور اسی طرح مٹن اور پرانز کے سلائیڈر بھی ہیں۔ اس بعد توے پربنائی جانے والی ڈشیز کے تحت چکن بیدہ روٹی، انڈا گھوٹالا اور چکن قیمہ، چکن شامی کباب، مٹن کلیجی ڈرائی، گردہ کلیجی، پرانز توا مسالا، پرانز کٹلٹ ہیں۔ اسی طرح مومو کے تحت چکن چلی مومو، چکن اچاری مومو، چکن چیزی مومواور چلی پرانز مومو ہیں۔ اس کے بعد تندوری کے تحت کئی طرح کے کباب دیئے گئے ہیں۔ اس کے بعد چکن تندوری پلیٹر ہے۔ لبنانی کے تحت چکن حمص سلاد، تندوری چکن سلاد ہے۔ شوارما کے تحت چکن ٹکہ شوارما، چکن پیری پیری شوارما اورایسے ہی متعدد متبادل ہیں۔ 
اس کے بعد مین کورس کے تحت چکن ٹکہ مسالا، چکن قورمہ، چکن کڑاہی، چکن ہریالی، چکن بھونا اور ایسےمتعدد ڈشیز ہیں جن میں سے کچھ مٹن کے تحت بھی ہیں۔ اس کے بعد بریانی کے تحت مردآبادی چکن یخنی پلائو، چکن دم بریانی، چکن ٹکہ بریانی، چکن سیخ بریانی، بٹر چکن بریانی، زم زم بریانی، کے علاوہ مٹن اور پرانز کے تحت بریانی اور چکن کبسہ بھی ہے۔ اس کے بعد چکن، مٹن اور پرانز کے تحت کامبو کے متبادل ہیں جن میں ایک کامبو میں اسٹارٹر سے میٹھے تک سب ہوگا۔ اس کے بعد چائنیز ڈشیز کا نمبر آتا ہے جس میں سوپ، اسٹارٹر، لالی پاپ، ونگز، پرانز اسٹارٹر، مین کورس، رائس اینڈ نوڈل، رائس این نوڈل گریوی کے ساتھ، چائنیز کبسہ اور مختلف کامبو بھی ہیں۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK