Inquilab Logo

ہماچل پردیش کی یہ مشہور جھیلیں آپ کی منتظر

Updated: December 06, 2023, 9:58 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

خوبصورت نظاروں، پرسکون ماحول اورروایتی خوبصورتی کیلئے مشہور ان جھیلوں کاہر سال لاکھوں سیاح رخ کرتے ہیں۔

Spectacular view of Chandra Tal Lake. Photo: INN
چندر تال جھیل کا دلفریب منظر۔ تصویر : آئی این این

ہماچل پردیش ہندوستان کی ایک اہم اور دلکش ریاست ہے جو اپنے خوبصورت پہاڑوں ، دلکش وادیوں اور دیگر مختلف سیاحتی مقامات کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ سیاحت کے نقطہ نظر سے ہماچل پردیش کی مشہور جھیلیں بھی سیاحوں میں انتہائی مقبول ہیں ۔یہ جھیلیں اپنے خوبصورت نظاروں ، پرسکون ماحول اورروایتی خوبصورتی کیلئے مشہور ہیں ۔ ہر سال لاکھوں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں ۔ یہ خوبصورت جھیلیں چٹانوں اور سرسبز و شاداب میدانوں سے گھری ہوئی ہیں ۔ صاف ستھرے پانی کے ساتھ ان میں سے کچھ جھیلیں مشہورٹریکنگ اسپاٹ کے طور پر مشہور ہیں جہاں تک مختصر سفر کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے جبکہ کچھ دیگر مشہور جھیلیں پکنک اسپاٹ کے طور پر مشہور ہیں جہاں سیاح اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ بڑی تعداد میں آتے ہیں ۔اگر آپ بھی اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ گھومنے کیلئے ہماچل پردیش جارہے ہیں ا ور وہاں کسی اچھی جھیل کی سیر ضرور کیجئے ۔ ذیل میں ایسی ہی کچھ جھلیوں  کا ذکر کیا جارہا ہے۔
چندرتال جھیل
 چندرتال جھیل ہماچل پردیش کی ایک مشہور جھیل ہے۔ سطح سمندر سے تقریباً۴؍ ہزار ۳؍سو میٹر کی بلندی پر واقع ہے جس کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین جھیلوں میں ہوتا ہے۔ چندرتال جھیل کے بارے میں ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ جھیل آدھے چاندکی شکل کی ہے جس کی وجہ سے اسے چندراتال کہا جاتا ہے۔ سرسبز و شاداب گھاس کے میدانوں سے گھری چندراتال جھیل کا پر سکون اور بے مثال فطری حسن ایسا ہے کہ لوگ اس کے سحر میں  کھو جاتے ہیں ، اس سے نگاہیں مشکل سے ہٹاتے ہیں ۔ موسم بہار میں جھیل کے اطراف کے میدانی علاقوں میں بھی مختلف جنگلی پھول کھلتے ہیں ۔ ان سب کے علاوہ جیسے جیسے دن ڈھلتا ہے، اس جھیل کا رنگ بدل جاتا ہے، شام ہوتے ہی پانی کا رنگ سرخ سے نارنگی اور نیلے سےسبز ہو جاتا ہے۔ چندرتال جھیل کا سفر مشکل ہے کیونکہ جھیل تک ٹریکنگ کے ذریعے ہی پہنچا جا سکتا ہے۔
ڈل جھیل 
یہ ایک دلکش جھیل ہے ۔ کانگڑا ضلع کے طوطا رانی گاؤں کے قریب واقع ہے ۔ اس جھیل کا شمار ہماچل پردیش کی خوبصورت جھیلوں میں ہوتا ہے۔ سطح سمندر سے ایک ہزار ۷۷۵؍ میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ پکنک اسپاٹ کے طور پر بھی مشہور ہے ۔ پہاڑوں اور ’دیودار‘ کے لمبے تڑنگے درختوں سے گھری ہوئی ہے۔ یہ دلکش جھیل خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے خاص ہے۔ پرسکون اور سرسبز و شاداب ماحول کے درمیان فطرت کی گود میں تفریح کی بہترین جگہ ہے۔ اگر آپ اپنے دوستوں کے ساتھ جارہے ہیں تو جھیل کے قریب آپ نڈی تک ٹریکنگ کرکے اپنے سفر کو مزید یادگار بنا سکتے ہیں۔ ستمبر کے مہینے میں جھیل کے کنارے ایک مذہبی میلہ بھی لگایا جاتا ہے جس میں شرکت کیلئے دور دور سے سیاح آتے ہیں۔
گووند ساگر جھیل 
 ۱۷۰؍ مربع کلومیٹر کے رقبے پھیلی ہوئی یہ جھیل ۹۰؍ کلومیٹر لمبی ہے ۔ اپنے محل وقوع اور ہمالیائی سلسلوں سے قربت کی وجہ سے یہ جھیل سرسبز و شاداب ہے۔ گووند ساگر جھیل سیاحوں میں انتہائی مقبول ہے۔ یہ جھیل فطرت سے محبت کرنے والوں اور ایڈونچر سرگرمیوں سے دلچسپی لینے والوں کیلئے  خاص ہے۔ جب بھی آپ اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ اس جھیل کی سیرکیلئے آئیں گے، یہاں فرصت اور سکون کےلمحات گزارسکیں گے۔ مہم جوئی اور تفریحی سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK