• Mon, 23 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویووٹی ۵؍، فائیوجی: عمدہ ڈسپلے، طاقتور بیٹری اور مناسب کارکردگی کا امتزاج

Updated: November 23, 2026, 1:11 PM IST | Mohammad Habib | Mumbai

اس فون میں سب سے زیادہ متاثر کرنے والا پہلو بیٹری ہے،جبکہ دوسرا اہم پہلوکیمرہ ہے، ہارڈویئر اور سافٹ ویئر بھی اچھا ہےجبکہ اسکرین بھی کافی بڑی ہے۔

Vivo T5, 5G. Image: INN
ویوو ٹی ۵؍، فائیو جی۔ تصویر: آئی این این

ویوو کی ٹی سیریز کو ہندوستانی بازار میںمتعارف ہوئے ابھی ۵؍ سال بھی مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ ۲۰۲۲ءمیںکمپنی نے ویوو ٹی ون فائیو جی پیش کیا تھا، جس کا مقصد صارفین کو ایسا متوازن اسمارٹ فون فراہم کرنا تھا جس میں اہم سہولیات کے معاملے میں سمجھوتہ نہ کرنا پڑے۔۲۰۲۶ءمیں یہ سیریز اپنی پانچویں نسل تک پہنچ چکی ہے۔ 

قیمت: حال ہی میں کمپنی نے ہندوستانی بازار میں ویوو ٹی ۵؍، فائیوجی پیش کیا ہے۔۳۵؍ہزار روپے سے کم قیمت والے اسمارٹ فونزکے زمرے میں شامل یہ فون ویوو ٹی سیریز کی روایت کو آگے بڑھاتاہے اور اس کی بنیادی خصوصیات کو برقرار رکھتا ہے۔ 

ڈیزائن: یہ فون جسامت کے اعتبار سے ایک بڑا فون ہے لیکن اسے ہاتھ میں پکڑنے اور استعمال کرنے میں زیادہ دشواری نہیں ہوتی۔ اس کے اگلے اور پچھلے دونوں پینل خم دار ہیں، جس کی وجہ سے اس کی موٹائی محض۷ء۹۹؍ملی میٹر رہ جاتی ہے۔ اس کا وزن بھی ۱۹۹؍گرام ہے، جو اس جسامت کے فون کے لحاظ سے مناسب ہے۔  فون کے پچھلے حصے میں کیمروں کو سیاہ رنگ کے ایک مخصوص پینل میں جگہ دی گئی ہے، جس کا ڈیزائن گوگل پکسل کے جدید اسمارٹ فونز سےمتاثر معلوم ہوتا ہے۔ اس کیمرہ پینل کے دائیں جانب ایک روشن ایل ای ڈی رنگ لائٹ بھی موجود ہے۔اس کے علاوہ ایک لائٹ سینسر بھی دیا گیا ہے، جو اسی سیاہ پینل کے اندر موجود ہے۔ فون کی پشت پر میٹ فنش دی گئی ہے، جو انگلیوں کے نشانات کو نسبتاً کم نمایاں ہونے دیتی ہے۔

ڈسپلے: ڈسپلےکی بات کریں تو یہاں یہ فون خاصا متاثر کرتا ہے۔اس فون میں۶ء۸۳؍انچ کا۱ء۵؍کے تھری ڈی خم دار امولیڈ ڈسپلےدیا گیا ہے۔اسکرین کے دونوں جانب خم دار کناروں کی وجہ سےبیزل نہ ہونے کا احساس پیدا ہوتا ہے، جو دیکھنے کے تجربے کو مزید بہتر بناتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اسکرین کے خم دار حصوں پر بھی ٹچ اچھی طرح کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اوپو فائنڈ ایکس ۱۰؍ پرو میکس: شاندار کیمروں اور دمدار بیٹری والا فون

ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر: اس میں میڈیا ٹیک کا ڈائمنسٹی ۷۵۰۰؍ ٹربو پروسیسردیاگیا ہے۔ اس میں سی پی یو کے دو کلسٹر ہیں۔ پہلے میں۲؍ گیگاہرٹز کی رفتار سے کام کرنے والے چار ایفیشنسی کورز ہیں، جب کہ دوسرے میں ۴؍پرفارمنس کورز شامل ہیں، جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار۲ء۶؍گیگاہرٹز ہے۔اعداد و شمار کے اعتبار سے یہ پروسیسر بظاہر زیادہ طاقت ور محسوس نہیں ہوتا، لیکن ویوو کی سافٹ ویئر آپٹیمائزیشن کی بدولت روزمرہ کےعام اور درمیانے درجے کے کاموں کے لیے اس کی کارکردگی کافی مناسب ہے۔ ایک وقت میں ۱۰؍سے زیادہ ایپس کھلے رکھنے کے باوجود فون نے کارکردگی کے معاملے میں کوئی خاص پریشانی پیدا نہیں کی۔

کیمرا: اس فون کا ایک اور اچھا پہلو اس کا کیمرا ہے۔ اس میں پچھلی جانب ۲؍یمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے، جو درمیانی قیمت کے بیشتراسمارٹ فونز میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس کا بنیادی کیمرا ۵۰؍میگا پکسل کا ہے۔ اس کے ساتھ۸؍ میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا بھی موجود ہے۔ اگرچہ یہ درمیانی درجے کے اسمارٹ فونز جیسا عام کیمرا سیٹ اپ ہے، لیکن ویوو کی کمپیوٹیشنل فوٹوگرافی ٹیکنالوجی تصاویر کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔

بیٹری: اس فون کاسب سے زیادہ متاثر کرنے والا پہلو اس کی بیٹری ہے۔ اس فون میں۷۰۵۰؍ایم اے ایچ کی سلیکون کاربن بیٹری دی گئی ہے، جو تقریباً ۱۰؍سے ۱۱؍گھنٹے کا اسکرین آن ٹائم فراہم کرتی ہے۔مختلف کاموں، مثلاً فون کالز،بینچ مارک ٹیسٹنگ، فوٹوگرافی، گیمنگ، نیویگیشن اور ویڈیو اسٹریمنگ کے باوجود اس کی بیٹری دو دن سے زیادہ چلنے میں کامیاب رہی۔اس کی بیٹری ایک مرتبہ چارج کرنے پر ۲۴؍ گھنٹے تک کام کرتی۔

چند اہم باتیں

 اسکرین         ۸۳ء۶ ؍انچ،۵ء۱؍کے امولیڈ
پروسیسر        میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۷۵۰۰؍ٹربو
سافٹ ویئر     اینڈرائڈ ۱۶؍ کی بنیاد پراوریجن او ایس۶
ریم               ۶؍،۸؍ اور۱۲؍جی بی کا متبادل
اسٹوریج         ۱۲۸؍ اور ۲۵۶؍ جی بی کا متبادل
کیمرے           مین:۵۰،الٹراوائڈ:۸
سیلفی کیمرہ  ۳۲؍میگا پکسل
بیٹری              ۷۰۵۰؍ایم اے ایچ 
فاسٹ چارج     وائر:۴۴؍ واٹ

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK